English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر چائے بیچنے والا’’پی ایم ‘‘ بن سکتا ہے تو میں بھی وزیر اعلی بن سکتا ہوں:(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لیکن ہم کبھی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔اگر ایک چائے والے کے طور پر زندگی کی شروعات کرنے والے نریندر مودی جیسا عام آدمی وزیر اعظم بن سکتا ہے تو میں بھی وزیر اعلی بن سکتا ہوں۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ جو مرکزی وزیر اب پارٹی کے لئے تشہیر کر رہے ہیں، وہ انتخابات کے بعد مہاراشٹر کو بھول جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزراء کی پوری ایک ٹیم مہاراشٹر انتخابات میں پارٹی کے حق میں تشہیر ی مہم کے لئے لائی گئی ہے ۔لیکن وہ انتخابات کے بعد واپس نہیں آئیں گے۔صرف شیوسینا ہی یہاں رہے گی اور لوگوں کے لئے کام کرتی رہے گی۔لوگوں کو اس بات کا احساس ہے۔بی جے پی کو اقتدار کی بھو کی قرار دیتے ہوئے ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ پارٹی کے ارادے اس ریاست کو تقسیم کرنے کا ہے ۔ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی نے ہمارے ساتھ اتحاد توڑ لیا کیونکہ وہ اقتدار کی بھوکی ہے ۔وہ ریاست پر ویسے ہی حکومت کرنا چاہتی ہے ، جیسے لوک سبھا انتخابات میں اکثریت ملنے پر وہ ملک پر حکومت کر رہی ہے ۔ 


آبروریزی کی متاثرہ لڑکی کے والدین کے خلاف رپورٹ درج

میرٹھ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )میرٹھ ضلع کے کھرکھودا میں اجتماعی آبروریزی اور تبدیلی مذہب کے معاملہ میں پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا عدالت میں بیان درج کرایا جائے گا۔ ایس ایس پی اوم کار سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے حالیہ بیان اور اس کے ذریعہ خاتون تھانہ میں دی گئی تحریر کی بنیاد پر لڑکی کے والدین کے خلاف مارپیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیونکہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے ا ب متاثرہ لڑکی کا بیان عدالت میں درج کیا جائے گا۔ عدالت کے حکم کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ خاتون تھانہ میں دی گئی تحریر میں متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ کنبہ کے لوگوں نے زبردستی پورے معاملہ کی کہانی بنائی تھی۔ مخالفت کرنے پر کنبہ کے لوگ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ لڑکی نے اپنی تحریر میں کہا ہے کہ کنبہ کے لوگوں نے اسے جان سے مارنے کی اسکیم بھی بنائی تھی جس کا اسے پتہ چل گیا تھا اور اسی وجہ سے وہ خاتون تھانہ پہنچی تھی۔ تحریر میں لڑکی نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے معاملہ کے ملزم کلیم کے ساتھ گئی تھی۔دوسری جانب لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کے ذریعہ عائد الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی صدام نام کے نوجوان کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدام ہی اسے ورغلا کر اپنے ساتھ خاتون تھانہ لے کر گیا تھا۔


نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کرکیا زخمی

فیروزآباد۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ضلع کے شمالی تھانہ علاقہ میں کل رات نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ شمالی تھانہ علاقہ کے انچارج ششی کانت شرما نے بتایا کہ جین نگر کے باشندے ۳۲سالہ مکیش کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولی ماردی جب وہ اپنا موبائل ریچارج کرانے کیلئے گھر کے نزدیک واقع ایک دکان پر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی مکیش کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ جہاں سے مکیش کو علاج کیلئے آگرہ بھیج دیا گیا ہے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر مکیش کے اہل خانہ نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


ہدہدطوفان کی وجہ سے ہوا نقصان70000کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتا ہے :نائیڈو 

وشاکھاپٹنم ۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر ابابو نائیڈو نے آج کہا کہ ہدہد طو فان کی وجہ ہوئے نقصان کا اب تک مکمل حساب نہیں ہو پایا ہے لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق نقصان 70000کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔نائیڈو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی ساحلی علا قے میں صورتحال اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے اور زندگی کو پٹری پر لانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں ۔جلد سے جلد بجلی کی فراہمی کی بحالی کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔نائیڈو نے بتایا کہ ہد ہد کی وجہ سے ہوئے نقصان کا مکمل اندازہ کرنا بہت مشکل ہے۔ہمیں اب تک طو فان سے متاثرہ تمام اضلاع میں 60000کروڑ روپے یا پھر 70000کروڑ روپے کے متوقع نقصان کی اطلاع مل رہی ہے۔ہم فی الحال کسی اعداد و شمار پر نہیں پہنچ سکتے۔ طو فان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم کو انجام دینا ہماری فوری ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک یا دو دن میں مرکزی ٹیم کے نقصان کے اندازہ لگا نے کے لئے کے آندھرا پردیش پہنچنے کا امکان ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کے لئے 1000کروڑ روپے کی عبوری امدادی رقم کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے طو فان میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزا ر روپے کا اعلان کیا۔ہد ہد طوفان کی وجہ سے ہزاروں درختوں کے اکھڑنے اورٹرانسمیشن لائن کے گر جانے کی وجہ شری کا کو لم ، وجے نگرم اور وشاکھاپٹنم کے زیادہ تر علا قے اندھیرے کی لپیٹ میں ہیں۔نائیڈو نے بتایا کہ آج شام یا کل تک جزوی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا امکان ہے۔وزیر اعلی نے بتایا کہ جہاں تک مواصلات کی بات ہے تو وہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فوری طور پر ہی خدمت بحال کر لی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا