English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرٹھ کا ’’لو جہاد‘‘ تنازعہ جھوٹا ثابت ہوا.لڑکی پر جبر کیا گیا تھا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایس ایس پی میرٹھ اومکار سنگھ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے۔ تحقیقات کا آغاز عدالت کے حکم پر ہی کیا جاسکتا ہے جبکہ عدالت میں لڑکی کا بیان درج کیا جائے گا۔ لڑکی نے اتوار کے دن مہیلا پولیس اسٹیشن میں والدین کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے کلیم کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی کیونکہ اس کو اپنی جان کا خطرہ تھا اور اسے زدوکوب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں 3 اگست کو اس نے شکایت درج کروائی تھی اور اپنے اغوا اور اجتماعی عصمت ریزی اور زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ لڑکی کے والد نے اگست میں کھار کھوڑا پولیس اسٹیشن میں گاؤں کے پردھان نواب خاں، عالم دین ثناء اللہ اور اس کی بیوی اور بیٹی نشانت پر اغوا اور عصمت ریزی کے الزامات عائد کئے تھے، تاہم لڑکی نے خواتین پولیس اسٹیشن سے اتوار کے دن ربط پیدا کیا اور کہا کہ اسے اپنے والدین سے جان کا خطرہ ہے۔ ایس پی (دیہی) کیپٹن ایم ایس بیگ نے کہا کہ شکایت کے بموجب لڑکی کے خاندان نے اسے جھوٹی شکایت درج کروانے پر مجبور کیا تھا اور اس کے اعتراض پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے فرار ہوگئی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے فرار ہوئی تھی کیونکہ اسے اپنی زندگی کا خطرہ تھا۔ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے فوجداری ضابطہ کی دفعہ 164 کے تحت اپنے بیان درج کروایا تھا لیکن لڑکی کے والد نے اس ادعا کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے اپنے سابقہ بیان سے دستبردار ہونے کیلئے ایک شخص صدام نے دھمکیاں دی ہیں اور اسے زبردستی اتوار کی صبح خواتین پولیس اسٹیشن لے گیا ہے


انجینئرنگ طالبہ پر قاتلانہ حملے کے بعدجنونی عاشق کی خودکشی 

حیدرآباد ۔  14 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع )ایک انجینئرنگ کالج کی طالبہ پر جنونی عاشق کے قاتلانہ حملہ سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنونی عاشق نے کالج احاطہ میں 19 سالہ روالی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا اور حملہ کے فوری بعد خودکشی کرلی۔ تاہم لڑکی کو بچالیا گیا ہے جبکہ خود حملہ آور جنونی عاشق فوت ہوگیا جس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں آج صبح پیش آیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی روالی اور پردیپ ایک ہی علاقہ مشیرآباد رام نگر کے ساکنان تھے ۔ لیکن دونوں علحدہ مقامات پر زیرتعلیم تھے ۔ لڑکی ارورا کالج کی طالبہ تھی جبکہ پردیپ کوئی ٹکنیکل تعلیم سے وابستہ تھا۔ گزشتہ تین ماہ سے پردیپ راولی کو محبت کا اقرار کرنے کیلئے تنگ کررہا تھا ۔ شائد لڑکی اس بات کو پسند نہیں کرتی تھی ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔ آج لڑکی روزانہ کے معمول کی طرح کالج بس میں اپنے کالج واقعہ بنڈلہ گوڑہ پہونچی تو پردیپ پہلے سے کالج کے احاطہ میں موجود تھا اور لڑکی کے بس سے اُترنے کے انتظار میں تھا۔ وہ اپنے ساتھ تیز دھار ہتھیار اپنی محبوبہ کیلئے اور نامعلوم زہر خود اپنے لئے لیکر منصوبہ بند طریقہ سے آیا تھا ۔ جیسے ہی راولی اپنی کالج بس سے اُتری سینکڑوں طلبہ کی موجودگی میں جنونی پردیپ اپنی محبوبہ کو دیکھ کر بے قابو ہوگیااور فوری تیز دھار ہتھیار کے ساتھ اُس پر ٹوٹ پڑا ۔ اس حملہ میں راولی کے ہاتھ اور گردن پر گہرے زخم آئے ہیں لیکن اُس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے جبکہ جنونی عاشق جس نے نامعلوم زہریلی دوا کااستعمال کیا تھا دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس چندرائن گٹہ مصروف تحقیقات ہے


ووٹرشناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد .14 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع ) الیکشن کمیشن نے جی ایچ ایم سی حدود میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کیلئے ایک پائلٹ پراجکٹ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل 145 جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار کے علاوہ ایم کے مینا اور راہول بوجا نے آج یہاں اس پراجکٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں رائے دہندگان کے بوگس شناختی کارڈس کو ختم کرنے کیلئے رائے دہندوں کے تازہ شناختی کارڈس کی اجرائی کو آدھار کارڈس سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان عہدیداروں نے کہا کہ رائے دہندوں کے تازہ شناختی کارڈس کیلئے یکم تا 25نومبر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں مزید آدھار کارڈس کی اجرائی کیلئے علحدہ آدھار کارڈ سنٹرس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ مسٹر بھنور لعل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پراجکٹ ہے جو ملک کی کسی بھی ریاست میں تاحال شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 2.63کروڑ رائے دہندے ہیں اور جی ایچ ایم سی حدود میں ووٹرس کی تعداد 8154لاکھ ہے ۔ مسٹر بھنور لعل نے حیدرآباد اورمیدک کے کلکٹروں کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے اسپیشل کمشنر 145 اڈیشنل کمشنر ( الیکشن ) اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا اور اڈیشنل کمشنر ( الیکشن ) کو ہدایت کی کہ اس پراجکٹ پر موثر عمل آوری کیلئے سکندرآباد کے ہری ہرکلابھون میں منگل 14اکٹوبر سے تربیتی پروگرام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت 4منتخب اسمبلی حلقوں میں ووٹرس شناختی کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کیا جائے گا ۔ بعد ازاں پابند وقت پروگرام کے مطابق شہر کے تمام 24اسمبلی حلقوں میں یہ منفرد پراجکٹس روبہ عمل لایا جائے گا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ اس پراجکٹ کو جنگی خطوط پر روبہ عمل لایا جائے گا اور بالخصوص بوگس ووٹروں کے نام فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیئے جائیں گے ۔ مزید براں دیگر مقامات کو منتقل ہونے والے افراد 145 متوفیوں اور نقل مقام کرنے والوں کے نام بھی آدھار کارڈ کی تفصیلات سے مطابق فہرست رائے دہندگان سے نکال دیئے جائیں گے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا