English   /   Kannada   /   Nawayathi

نریندر مودی کی تعریف کرنے پر ششی تھرور کو کانگریس پارٹی کی پھٹکار(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پارٹی کو ڈر تھا کہ مہاتما گاندھی سے وابستہ مہم سے جڑنے پر ایکشن لینے پر بی جے پی کو نشانہ پورے کرنے کا موقع مل جائے گا اور ساتھ ہی لوگوں کے درمیان غلط پیغام جائے گا. ششی تھرور کے خلاف انہی کی پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی تھیں. کئی لیڈروں کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ?ر?ب?ا بڑھا رہے ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں. پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ مودی کی امریکہ کے سفر کے دوران تھرور نے جس طرح سے ٹی وی ڈبیٹس میں مودی کی تعریف کی تھی، اس پر پارٹی نے نوٹس لیا ہے. کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب مودی نے جب تھرور پر ان کی ذاتی زندگی کو لے کر حملہ کیا تھا، اس وقت پارٹی نے ان کا دفاع کیا تھا. مگر اب وہ پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان بازی اور سرگرمیاں ہیں. کانگریس کو یہ بھی محسوس ہو رہا تھا کہ مودی کی جانب سے تھرور کو منتخب ہونے کا فیصلہ حکمت عملی کے تحت کیا گیا تھا. 
اس بارے میں تھرور نے صفائی دی تھی کہ مودی پر ان کے بیانات کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا گیا ہے. انہوں نے کہا تھا کہ کلین انڈیا مہم سے جڑنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بی جے پی کے ہندوتو کے اجیڈے کی حمایت کرتے ہیں. انہوں نے خود کو ایک سوابھمان? کانگریسی قرار دیا تھا. مگر آخر کار پارٹی نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا


شرابی نے نوجوان پر کیا جان لیوا حملہ 

لکھنؤ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )پارہ میں شہ زور شرابی نے ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ اطلاع پاکر موقع پر پولیس کے پہنچتے ہی شرابی جان سے مار کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آشیش بھردواج اتوار کی شب تقریباً دس بجے گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں شہ زور سجیت بہاری اپنے تین دوستوں کے ہمراہ شراب پی کر گالی گلوج کررہاتھا ۔جس کی اطلاع آشیش نے ۱۰۰ نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو دی ۔ اطلاع پاکر جب پولیس موقع پر پہنچی تو شرابی دوستوں کے ساتھ بھاگ گیا ۔ پولیس کے آنے سے قبل شرابی نے آشیش کے گھر پر پتھر مارے ، جب محلہ والے شور سن کر اکٹھا ہو گئے تو وہ طمنچہ لہراتے ہوئے جان سے مار نے کی دھمکی دیتے ہوئے بھاگ گیا ۔ اس سلسلہ میں متاثر نے پولیس کو تحریر دے دی ہے ۔ جس کی پولیس جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔


شادی شدہ کی مشتبہ حالت میں موت 

لکھنؤ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ملیح آباد علاقہ میں ایک شادی شدہ کی مشتبہ حالت میں آگ کی زد میں آجانے سے جل کر موت ہو گئی ۔ وہیں پولیس اس واردات کی تردید کررہی ہے ۔ گاؤں لالتا کھیڑا کے رہنے والے دنیش ترویدی کی اہلیہ بے بی (۲۸)نے اتوار کی صبح تقریباً دس بجے گھر میں اکیلے ہونے کے وقت گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکر اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی ۔ آنگن میں جلتا لڑکی کو پڑوسیوں نے دیکھ کر آگ کو کافی مشقت کے بعد بجھایا ۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر ۱۰۸ایمبولینس جب موقع پر پہنچتی لڑکی نے گھر میں ہی دم توڑ دیا ۔ دیہی باشندوں کے مطابق صبح بچوں کے دودھ میں ڈالنے کے لئے گھر میں شکر نہ ہونے پر ساس و بہو کے درمیان تیکھی نوک جھوک ہوئی تھی لڑکی کے بچے دروازے کے باہر کھیل رہے تھے ۔ ساس گھر سے باہر دکان چلی گئی اسی درمیان موقع پاکر لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ متوفیہ کی شادی تقریباً دس برس قبل ہوئی تھی ۔ اس کا میکا سنڈیلا (بگوارا)ہے اس کی دو بیٹیاں مسکان ۴ برس و راکھی ۱برس ہیں ۔ 


زمین دلانے کے نام پر لاکھوں کی ٹھگی 

لکھنؤ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )کاکوری تھانہ میں ایک خاتون نے کچھ لوگوں کے خلاف فرضی زمین کے دستاویز بناکر اس کو زمین فروخت کرنے کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔انسپکٹر کاکوری مکھ رام یادو نے بتایا کہ چوک کے سرائے مالی خاں کی رہنے والی جینتی دیوی نے ٹھاکر گنج کے رہنے والے راجا ترپاٹھی، سشیلا اور شیام لال کے خلاف دھوکہ ڈھڑی ، جعل سازی اور فرضی دستاویز تیار کرنے کی رپورٹ درج کرائی ۔ جینتی دیوی کا الزام ہے کہ ملزمین نے ان کو ایک زمین کے فرضی کاغذات دکھاکر ان کے ہاتھ زمین فروخت کردی اور لاکھوں روپئے ہڑپ لئے ۔ 


بجلی گھر بند کرکے بلیک میل کررہی ہیں نجی کمپنیاں 

لکھنؤ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ریاست میں بجلی کی کمی ہونے پر نجی کمپنیاں اپنے بجلی گھر بند کر کے کارپوریشن کو بلیک میل کررہی ہیں ۔ ایسے میں ضروری ہے کہ توانائی پالیسیوں میں ترمیم کی جائے ۔آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن نے کہا کہ اس درمیان بجلی تقسیم و سپلائی علحدہ کرنے کی تجویز مایوس کن ہیں ۔ جسے واپس لیا جانا چاہئے ۔ فیڈریشن کے صدر شلیندر دوبے نے اپنے بیان میں کہا کہ توانائی حلقہ کی بد حالی کے لئے نجی حلقے پر منحصر ہونے کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹریسٹی ایکٹ ۲۰۰۳میں مجوزہ ترمیم واپس لی جائے جس میں بجلی تقسیم اور بجلی سپلائی کو الگ الگ کرکے بجلی سپلائی کے لئے کئی لائسنس دینے کی تجویز ہے ۔ کمیٹی نے اڈانی پاور اور ٹاٹا پاور کے ذریعہ بجلی شرحوں میں اضافہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی لگانے کے بعد ۲۷؍اگست کو اچانک بجلی گھر بند کرنے کو بلیک میل بتاتے ہوئے مرکزی حکومت سے ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر دوبے نے کہا کہ بجلی بحران کے لئے ذمہ دار قصوروار توانائی پالیسی میں موثر تبدیلی کے لئے ملک کے بجلی انجینئر ، جونیئر انجینئر و کام گار نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی آف الیکٹریسٹی امپلائز اینڈ انجینئرس کی قیادت میں پارلیمنٹ کے آئندہ موسم سرما اجلاس کے دوران ملک گیر مظاہرہ کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چہار جانب بجلی بحران ہے ایسے اڈانی پاور اور ٹاٹا پاور کی جانب سے ۸ ہزار میگاواٹ سے زائد صلاحیت والے بجلی گھروں کو شرحوں میں اضافے کے لئے بند کرنا بلیک میل ہے جس پر مرکزی حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی حلقہ میں مبینہ سدھاروں کے نام پر گزشتہ دو دہائیوں سے بجلی بورڈوں کی تقسیم کاری و فرنچائزی کاری کا جو عمل چل رہا ہے وہ غلط ثابت ہوا ہے ۔ ایسے میں بجلی تقسیم و سپلائی کو الگ کرکے بجلی سپلائی کی پوری طرح نجکاری کرنا توانائی حلقہ کو تباہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چار الٹرا میگا پاور پروجیکٹ نجی گھرانوں ، تین ریلائنس و ایک ٹاٹا کو دیئے گئے تھے ۔ لیکن ٹینڈر میں دی گئی شرحوں میں بعد میں من مانے اضافے کی اجازت حکومت نے دی جس کے سبب بجلی شرحوں میں اضافہ ہوگیا۔ 


نتیش کماربہارکا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کی

پٹنہ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)نتیش کمار کے اس بیان کے بعد بہار میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر بہارکا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔سابق صدر وی وی گری کی 120؍ ویں جینتی پر منعقد ایک پروگرام میں نتیش نے کہا، مجھے بہار کا وزیر اعلیٰ بننے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، میں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں رہا ہوں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد میں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یو کی خراب کارکردگی کے بعد 17؍ مئی کو نتیش نے سی ایم عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا. ان کے بعد جتن رام مانجھی کو سی ایم بنایا گیا ہے۔اس موقع پر نتیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ قائم کیا۔ نتیش نے کہاکہ بہار کے عوام نے مودی کو اپنی سب سے زیادہ نشستیں دیں، لیکن انہوں نے اس ریاست کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ووٹ مانگتے وقت جو بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے، ان کوپورا نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی نے شدید طنز کیا ہے۔ بی جے پی نے نتیش کو اقتدار کا بھوکا قرار دیا ہے۔


گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع سیاسی میدان میں کو د پڑے 

ممبئی کے ممبا دیوی انتخابی حلقے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں

ممبئی۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)معروف گلوکار محمد رفیع کے 52 سالہ بیٹے شاہد رفیع جنوبی ممبئی کے ممبا دیوی انتخابی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اتل شاہ کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں،حیدرآباد کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین شاہد رفیع جیسے نئے چہروں اور امیدواروں کے بھروسے پر مہاراشٹر اسمبلی میں آغاز کرنا چاہتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہد رفیع سے سیاست میں آنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو کہنے لگے ، لوگوں کی اسی طرح خدمت کرنی ہے جیسی ابّا کیا کرتے تھے۔ 52 سالہ شاہد رفیع جو ریڈی میڈ کپڑوں کے تاجر ہیں کہتے ہیں کہ سیاست بڑی محنت کا کام ہے ، تھک بھی جاتا ہوں ، لیکن مزہ بھی آ رہا ہے کیونکہ یہ نیا تجربہ ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع اپنے والد کی طرح نیک انسان ہیں ، لیکن پارٹی غلط منتخب کر لی ہے۔ 


سمندری طوفان ہدہد سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ٹیمیں تعینات کرکے امدادی کام کا آغاز کر دیا گیا

نئی دہلی ۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہدہد سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ٹیمیں تعینات کرکے امدادی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں تقریباً چار لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑاطوفان سے بڑے پیمانے پر گھر منہدم ہوئے، پیڑ گرے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر رکاوٹیں آ گئیں اور دونوں ریاستوں میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقے میں امداد کے لیے 24 ریلیف ٹیم اور 155 طبی ٹیموں کے علاوہ بحریہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔آندھر پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائڈو نے کہا کہ طوفان سے پہلے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچائے جانے کے سبب بڑے پیمانے پر زندگیاں بچیں ہیں تاہم مکانوں اور فصلوں کو ساحلی علاقوں میں زبردست نقصان ہوا ۔


مجھے کسی کو حساب دینے میں پریشانی نہیں: مودی 

ناگلپور۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی طرف سے ان سے بار بار حساب مانگنے کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی پی ایم کے گھر پیدا نہیں ہوا ہوں، اس لئے مجھے کسی کو حساب دینے میں پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو ضرور حساب دوں گا، میں ملک کے عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔ انہوں نے پال گھر میں رہ رہے جنوبی ہندوستان کے لوگوں کے دلوں کو بھی چھونے کی بھی کوشش کی۔ پی ایم نے کہا کہ کیرالہ کے غریب خاندان کی بیٹیاں عراق میں خدمت کا کام کرتی تھیں۔ یہ بیٹیاں دہشت گردوں کے قبضے میں تھی، ہم نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا، پھر بھی کانگریس ہم سے پوچھتی ہے کہ مودی نے 60؍ دن میں کیا کیا؟کیا کانگریس نے 60؍ سالوں کا حساب دیا ہے کیا جو ہم سے 60؍ دن کا جواب مانگتی ہے۔ غور طلب ہے کہ پال گھر کو حال میں نیا ضلع بنایا گیا ہے اور اس ضلع کی سرحدیں گجرات سے ملتی ہیں اور یہاں پر ماہی گیروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس لئے پی ایم نے انہیں بھی لبھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں سے ہمارا پرانا رشتہ ہے، یہ گجرات سے ملحق ہے اور پال گھر۔گجرات سکھ دکھ کے ساتھی ہیں۔ میں نے وزیر اعظم بننے کے بعد سب سے پہلے کسی غیر ملکی رہنما سے بات کی تھی تو مچھآری بھائیوں کی پریشانی کے بارے میں بات کی۔ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ ہمارے ماہی گیروں کو جیلوں میں بند کرتے ہیں ،ساتھ ہی ان کی کشتی بھی ضبط کر لیتے ہیں، ایسا مت کریں۔ دس سال میں پہلی بار پاکستان نے 200؍ ماہی گیروں کو رہا کیا۔غور طلب ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے آج تشہیر کا آخری دن ہے۔ آخری دور کے پروموشن مہم میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ تقریباً ایک ماہ سے دونوں ریاستوں کے ہر چوک پر دھول اڑاتی گھوم رہی لیڈروں کی گاڑیوں کے پہیے پیر کی شام چھ بجے تھم جائیں گے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ 15 اکتوبر کو ہوگا۔


کالے دھن کے خلاف مہم تیز سوئیزرلینڈ جائے گی حکومت ہند کی ٹیم 

نئی دہلی۔13اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) حکومت ہندنے کالے دھن کے خلاف مہم تیز کرنے کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔ اسی کے تحت حکومت ہند اس ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو سوئٹزرلینڈ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ وفد جنیوا کے HSBC بینک جائے گا اور وہاں 700؍ ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹ کی ڈیٹیلس کی جانچ کرے گا۔ ایک انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اس ہفتے ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس کی قیادت میں یہ وفد جنیوا کے لئے روانہ ہوگا۔ یہ وفد جنیوا میں سوئٹزرلینڈ کے وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ اس معاملے پر اجلاس بھی کرے گا۔ اس وفد میں شکتیکانتا داس کے ساتھ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیس کے چیئرمین کے وی چوہدری اور فارین ٹیکسیشن اینڈ ٹیکس ریسرچ کے جوائنٹ سکریٹری اکھلیش رنجن بھی شامل ہوں گے۔یہ وفد 15 ؍اکتوبر کو جنیوا میں سوئٹزرلینڈ کے حکام کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ اس دوران یہ وفد جنیوا کے HSBC میں 700 ؍ہندوستانیوں کے اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ان ہندوستانیوں کے اکاؤنٹس کی معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جو سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں کھولے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 2011ء میں حکومت ہند کو 700 ؍ایسے اکاؤنٹس کی معلومات ملی تھی، جنہیں جنیوا کے HSBC بینک میں کھولا گیا ہے، لیکن جب حکومت ہند نے ان اکاؤنٹس کے بارے معلومات سوئٹزرلینڈ حکومت سے مانگی تو وہاں کی حکومت نے وہاں کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے اکاؤنٹس کی معلومات دینے سے انکار کر دیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا