English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم بی بی ایس میں داخلہ لینی والی طالبات کو تہنیت (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انھوں نے کہا کہ وزڈم پی یو کالج کی طالبات نے ریاست کے مُختلف اضلاع میں میڈیکل کالجس اور ڈینٹل و بی ڈی ایس کے علاوہ انجینئرنگ کالجس میں داخلہ لے کر اپنے اعلی تعلیمی سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ان کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے اپنے خطاب میں بتایا کہ زوڈم پی یو کالج سے امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سی ای ٹی میں بہتر تعلیمی مُظاہرہ کے بعد سیدہ عائشہ فاطمہ بنت غوث محی الدین کو بیدر کے میڈیکل کالج میں داخلہ ملا ہے‘روبا زرین بنت عبدالغفار کو کے بی این میڈیکل کالج گُلبرگہ میں داخلہ ملا ہے‘ اور عائشہ پروین بنت اِفتخار احمد کو باگلکوٹ کے میڈیکل کالج میں داخلہ ملا ہے ان کے علاوہ کئی طلباء و طالبات نے بی ڈی ایس ‘بی اے ایم ایس ‘بی یو ایم ایس اور انجینئرنگ کالجس میں داخلہ لیا ہے ۔ان کی اس تعلیمی ترقی میں جہاں طلباو و طالبات کی محنت رہی وہیں قابل لیکچررس کا بھی بہت بڑا رول رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ طلباء کے سرپرستوں کا وزڈم ادارہ جات کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعاون رہا ۔وزڈم ادارہ جات کی جانب سے ان طلباء و طالبات سے اپنی نیک تمناؤ ں کا اِظہار کرتا ہے اور ان کے درخشاں مستقبل کیلئے ہمیشہ دعا گو رہے گا ۔ اور انھوں نے بتایا کہ وزڈم تعلیمی ادارہ جات کے تحت CET &IIT اکاڈیمی طلباء و طالبات کیلئے ان کی تعلیمی قابلیت کو پروان چڑھانے میں کوشاں ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس تہنیتی پروگرام میں کالج ہذا کے پی یو سی سالِ دوم کے طلباء نے پی یو سی سالِ اول کا استقبال کیا ۔اس موقع پر پی یو سالِ اول کی طالبہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انھوں نے وزڈم پی یو کالج میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش اسی لئے کی کہ یہاں بہتر تعلیمی ماحول اور تجربہ کار لیکچرر س کی خدمات ہیں ۔ اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ تعلیم کا نظام ہے۔اس موقع پر کالج ہذا کے تمام لیکچررس اور پرنسپل پروفیسر ایس مدار موجود تھے ۔پروگرام کا آغازمحمدی زرین رومانہ کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ ثناء نے نعتِ رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔استقبالیہ کلمات بدرالنِساء نے ادا کئے ۔نظامت کے فرائض زوبیہ شامان و سیدہ کونین فاطمہ نقوی نے بحسن خوبی انجام دئیے۔ضحی مریم کے اِظہارِ تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔پروگرام کے انتظامات میں زرین ‘ہادیہ ‘سمیہ کو مصروف دیکھا گیا۔


عازمینِ حج کے لئے جامع مسجد بیدر میں تربیتی کیمپ

بیدر۔13؍ستمبر۔(فکروخبر نیوز)۔جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر اور نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بید روچیرمین روحی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، بیدر ؍گلبرگہ ؍بنگلور کی اطلاع کے بموجب عازمین حج 2014 ؁ء کے لئے 14ستمبر بروزاتوار صبح 10بجے جامع مسجد بیدر میں تربیتی کیمپ زیراہتمام انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر (کرناٹک) رکھاگیاہے۔ جو زیرصدارت الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر انجمن خادم الحجا ج ضلع بیدر رہے گا۔ مہمانان خصوصی میں قاضی ارشدعلی سابق ایم ایل سی اور صدر ڈی سی سی بیدر ، ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر رہیں گے۔ مہمانان اعزاز ی میں محمدلئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی اور سابق چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ ، محمدرؤ ف الدین کچہری والے رکن کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی بیدر شامل ہیں ۔ الحاج سید صغیر احمد نائب صدر انجمن ہذا کی زیرنگرانی پروگرام کی نظامت الحاج سید منصور احمدقادری فیلڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا ومعتمد خادم الحجاج ضلع بیدر کریں گے۔ تربیت وخطابت حضرت علامہ الحاج قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمیعتہ المشائخ اور مدیراعلیٰ رسالہ ’’صوفی اعظم‘‘ فرمائیں گے۔ جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے تمام عازمین حج ودیگرمعززین سے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے ثوابِ دارین حاصل کرنے کی گذارش کی ہے۔ ***


طالبہ روبینہ نکہت بیگ کو اردو و فارسی سے ایم فل کی ڈگری

بیدر۔13؍ستمبر۔(فکروخبر نیوز)۔ بیدر کے ممتازبزرگ شاعر جناب نثاراحمد کلیم پر طالبہ روبینہ نکہت بیگ ایم اے بی ایڈ نے بعنوان’’نثاراحمدکلیم ۔ شخص اور شاعر‘‘ڈاکٹر عبدالرب استاد کی زیرنگرانی مقالہ لکھ کر گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ شعبہ ارد ووفارسی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ اور ساتھ ہی یہ مقالہ لکھ کر ڈسٹنگشن بھی حاصل کیاہے۔محمدیوسف رحیم بیدری ، رخسانہ نازنین ،سید جمیل احمدہاشمی، اسماء انجم، اور دیگر نے طالبہ روبینہ نکہت بیگ کے ساتھ ساتھ شاعر محترم جناب نثاراحمدکلیم کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ *** 


طلباء کھیل کھیل کے ذریعہ اپنی منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں:مولانا عبدالرحیم

بیدر۔13؍ستمبر۔(فکروخبر نیوز)۔ طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور نکھارنا تعلیم کا اہم مقصد ہے۔ زائد تدریسی سرگرمیوں میں طلباء کھیل کھیل کے ذریعہ اپنی منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ بات پرائمری سرکاری اسکول کے ایس ڈی ایم سی چیرمین جناب مولاناعبدالرحیم نے تعلقہ اوراد ضلع بیدر میں منعقدہ اُردو تعلیمی میلہ 2014ء کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو اِس طرح کے میلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر مختلف سرگرمیوں میں خود کو آزماتے رہنا چاہئے چونکہ اللہ نے تمام انسان کوکچھ نہ کچھ خوبیوں سے ہمکنار کیا ہے جس کی تلاش خود طلباء کے ساتھ ساتھ اُن کے مدرسین پربھی رہنمائی کی ذمہ داری بنتی ہے۔تعلقہ سطحی اُردو تعلیمی میلہ کے آرگنائزر محمد شریف سی آرسی نے ثقافتی پروگرام کی غرض وغائیت بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیتے رہیں اور اپنی کارکردگی بہترسے بہتر دکھاتے رہیں تو وہ یقیناًضلع سطح اور ریاستی سطح پر اپنی ہنر مندی کا لوہا منواسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کا مشاہدہ سے مستفیض بھی ہوسکتے ہیں۔تعلیمی میلہ کے مہمان شری سُریش پولیس سب انسپکٹر تعلقہ اوراد نے اساتذہ کرام سے مخاطب ہوکر کہا کہ طلباء کو نصابی درس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی دلچسپی دکھانے سے ہمارے ملک میں نہ صرف ڈاکٹر انجینئر بلکہ پولیس، فوجی اور دیگر محکمہ جات کے ہونہار افسران اُبھر کر آسکتے ہیں۔ مسابقتی دور میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے ضروری ہے کہ طلباء زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے عادی بنیں۔بی آرسی و انچارج بی ای او ،اورادشری دھنراج گڑمے نے تعلقہ میں اُردو مدرسوں کی مزید ترقی وترویج کے لئے نت نئے منصوبوں کواساتذہ اور آفیسروں کے بیچ رکھااور ساتھ ہی ساتھ مذکورہ ثقافتی مقابلوں کے آرگنائزرس محمد شریف اور محمد وزیر سی آر سی کی خدمات کو کافی سراہا۔ اُردو تعلیمی میلہ 2014ء کے مقابلے تعلقہ اوراد کے سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول بسون گلی میں منعقد کئے گئے جس میں مدرسہ ہذا کے میر معلم عبدالرحیم کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔پروگرام کا افتتاح دِیا روشن کرکے اور خدائے بزرگ کی حمدوثناء سے ہوا۔ اِسکی نظامت محمد غوث معلم سنت پور اوراد نے بڑی حسن وخوبی کے ساتھ نبھائی جبکہ تشکری کلمات محمد فہیم انصاری معلم کمال نگر نے اداکئے۔ بعدازاں اُردو تعلیمی میلہ کے تحت جملہ تیرہ مختلف انفرادی و گروہی مقابلے عمل میں آئے جس میں تعلقہ اوراد کے اُردو مدارس کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ مظاہرہ کیا۔مقابلوں میں جیتنے والے طلباء کوبیدرضلع کے دیگر تعلقہ جات کے اُردو پرائمری مدارس کے طلباء سے مقابلے عمل لائے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا