English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی حکومت کی جانب سے ایوارڈ کیلئے اُردو ٹیچر کے عدم انتخاب پرتشویش(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جس کو جانچنے کیلئے ضلع بیدر کے سرکاری و غیر سرکاری اور امدادی و غیر امدادی عصری و دینی مدارس میں برسرِ خدمات معلم و معلمات کے مابین تحریری و تقریری مقابلہ جات رکھے گئے ہیں ۔ تحریری مقابلہ میں معلمین کو آزادی ہوگی کہ وہ اپنے گھر پر اپنا مقالہ تیار کریں‘ البتہ تقریری مقابلہ میں اُنھیں شخصی طورپر حاضر ہونا ہوگا۔ تحریری مقابلہ کا عنوان ’’مثالی معلم کا کردار ‘‘ رکھا گیا ہے جبکہ تقریری مقابلہ کیلئے ’’عصرِ حاضر کا معلم ‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔تحریری مقابلوں میں اپنی تحریریں 20؍ستمبر تک میریڈین ہائی اسکول متصل جامع مسجد نزد چوبارہ روڈ بیدر پر جمع کردیں ۔تقریری مقابلہ21؍ستمبر بروز اتوار مذکورہ بالا اسکول پر ہی منعقد ہو ں گے۔مقابلوں میں مقامِ اول ‘دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے جملہ 6اساتذہ کو عبدالحق میموریل معلم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جنھیں ایوارڈ کے علاوہ توصیفی سند اور انعام بھی دیا جائے گا۔ اور تمام شرکائے مقابلہ کو بھی توصیفی سند دی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے انچارج مقابلہ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ جناب سید منصور احمد قادری نے ضلع بیدر کے تمام معلم و معلمات سے مقابلہ جات میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کی خواہش کی ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ متعصب اور اُردو دشمن حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوگا۔ اس لئے اُردو دوست معلمین زیادہ سے زیادہ اس میں حصہ لیں اور اپنی اُردو دوستی ثبوت پیش کریں۔***


حجاج کرام تجلیات ربانی کے دیدار کیلئے جاتے ہیں: سید منصور احمدقادری 

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)حجاج کرام بیت اُللہ شریف کو جہاں اسلام کے ایک رکن حج کی ادائیگی اور تجلیات ربانی کے دیدار کیلئے جاتے ہیں وہیں اُن کا عین مقصد رسولؐ کے اُس روضہ اقدس پر حاضری اور اس کی زیارت ہوتا ہے۔ جہاں جانی فدا اور حضور پُر نور آقا علیہ صلواۃ و السلام آرام فرما رہے ہیں جس کے بارے میں خود رسولؐ نے فرمایا کہ جس نے میری قبر کی زیارت کی اُس پر میری شفاعت واجب ہوگی۔ ان خیالات کا اِظہار جناب سید منصور احمدقادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر نے کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی کی جانب سے منعقدہ عازمینِ حج کی گُلپوشی و محفلِ نعتِ رسولؐ میں مُخاطب کررہے تھے۔ اس خصوصی موقع پر الحاج مولانا عظیم الدین نظامی نے کہا کہ کسی ایمان والے کیلئے حج سے بڑی کوئی اور سعادت نہیں کہ جس کے ادا کرنے سے آدمی گناہوں سے ایسے پاک ہوجاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی کی جانب سے کی جانب سے عازمینِ حج کا خیر مقدم کیا گیا اور کمیٹی کی جانب سے اُنکی گُلپوشی کی گئی۔ اور اُنھیں دنیا کے کروڑوں مسلمانوں میں سے حج کیلئے منتخب ہونے پر پُر خلوص مبارکباد دیتے ہوئے گزارش کی کہ وہ دورانِ حج بالخصوص کعبۃ اُللہ شریف میں عالم اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کیلئے دعا کریں ۔ ہندوستان اور سارے عالم میں امن و سلامتی اور باہمی اتحاد کیلئے بھی دعا کریں۔خطابات کے بعد ایک پُر نور محفلِ نعت کا انعقاد عمل میں آیا جس کی ابتداء میر بیدری جناب یوسف رحیم کے کلام سے ہوئی ۔نعتیہ محفل کی نگرانی پیرِ طریقت مرزا محمود علی بیگ چشتی نے فرمائی جبکہ دیگر شعرائے کرام نثار احمد کلیم ‘محمد امیر الدین امیر‘محمد یوسف رحیم بیدری‘باسط خاں صوفی ‘ نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ ان کے علاوہ نعت خواں حضرات محمد ریاض خان رضوی‘ قاری عبیداللہ خان عطاری‘ سید سراج الدین نوری‘ الحاج محمد شفیع الدین ‘سید فاروق علی یعقوبی‘ اور شاہ فیصل قادری نے بھی خوش الحان کے ساتھ نعتِ پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔اس پروگرام میں مہمانانِ حصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی‘ محمد حبیب الرحمن‘ محمد کفایت اُللہ صدیقی‘محمد غوث قریشی کے علاوہ معززینِ شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔***


17؍ستمبر’’یومِ سقوط حیدرآباد‘‘ کے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر‘ صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر‘ اور جناب فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب و رحمت عالم کمیٹی ‘ سید وحید لکھن صدر مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن بیدر‘ اور محمد غوث قریشی صدر انجمن تحفظ مساجد و قبور بیدر نے ایک مشترکہ پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 17؍ستمبر’’یومِ سقوط حیدرآباد‘‘ کے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے نوجوان نسل کو یہ باور کروانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نظام حکومت ایک ظالم اور فرقہ پرست حکومت تھی جس میں ہندوؤں کو ستایا اور دبایا جاتا تھا۔ اس لئے ہندو اس کو یومِ نجات کے طورپر مناتے ہیں جبکہ در حقیقت نظام دکن سیکولر اورترقی پسند بادشاہ تھے جنھیں محض اس لئے بد نام کیا جارہا ہے کہ وہ مسلم بادشاہ تھے۔ اُن کی خدمات اور اصلاحات پر اُنھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے بجائے فرقہ پرست اُنھیں ظالم اور ہندو دشمن بتاکر مسلمانوں اور ہندؤوں کے دلوں میں دوری اور خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اور سقوطِ حیدرآباد کے موقع پر رونما ہوئے تاریخ کے بد ترین فسادات جن میں مذہبی جنونیوں نے دو لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ۔ یومِ نجات کے طورپر مناکر مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام ہورہا ہے ایسے میں نواجوان نسل تک اگر سقوطِ حیدرآباد کی صحیح تاریخی حقائق سے واقف نہیں کیا گیا توآنے والے دنوں میں معصوم ہندوؤں کے دلوں میں مسلمانوں کی شناخت ظالم اور ہندو دشمن کے طورپر ہوگی۔ اسی نقطہ نظر سے 14؍ستمبر بروز اتوار شام 8بجے بمقام ممتاز فنکشن ہال نورخا ن تعلیم بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’ جمہوری ہندوستان میں سقوطِ حیدرآباد کا تاریخی پس منظر اور ملک کی موجودہ صورتحال‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ عام کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کُل ہند تعمیرِ ملت و نائب معتمد آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کریں گے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے کیپٹن ایل پانڈورنگا ریڈی‘ وائس پرسیڈینٹ ڈومین ڈیمرٹیک الائنس ‘ڈاکٹر کلوری چرنجیوی کو آر ڈینیٹر ڈومین ڈیمرٹیک الائنس ‘ڈاکٹر محمد متین الدین قادری پروفیسر شعبہ عربی و معتمد کُل ہند مجلس تعمیرِ ملت ‘ضیا الدین نیّر نائب صدر اقبال اکاڈیمی حیدرآباد جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر‘اور شیخ عبدالقوام جنیدی المعروف وہاج بابا گُلبرگہ تشریف لارہے ہیں ۔کنوینر س جلسہ نے عوام الناس بالخصوصی نوجوانوں اور طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں ضرور شریک رہیں ۔ اور سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ سے آگہی حاصل کریں۔***


انتقال پُر ملال

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)۔اہلیہ جناب محمد شفیح الدین مرحوم ساکن منیار تعلیم بیدر کاکل دوپہر انتقال پُر ملال ہوا ۔ مرحومہ کی نماز جناز ہ مسجد محمود گاؤن بیدر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان عقب حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر میں عمل میں آئی ۔ جلوس ،نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر علماء ‘ مشائخین ،سجادہ گان ‘اساتذہ اکرام‘صحافی‘ وکلاء ملی ‘سماجی و تعلیمی اور مُختلف سیاسی تنظیموں کے قائدین ‘ تاجرین‘ دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد دموجود تھی۔پسماندگان میں 6 فرزندان شامل ہیں ۔جناب انیس الدین ، جناب رائیس، جناب اخلاص الدین مرحومہ کے فرزندان نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے ۔*** 


اڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر کو فی الفور تحلیل کرنے کا مطالبہ 

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)۔جناب محمد عبدالجبار خان جوائنٹ سکریٹری انتظامی کمیٹی عیدگاہ بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ مورخہ 11ستمبر2014ء کو عیدگاہ انتظامی کمیٹی بیدر کا ایک وفد جناب قیصر رحمن جنرل سکریٹری کی زیر صدارت جناب قمر الاسلام ریاستی وزیر برائے اوقاف‘ اقلیتی بہبود‘و بلدی نظم و نسق سے گُلبرگہ میں ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ اڈھاک کمیٹی عیدگاہ بیدر کو فی الفور تحلیل کرتے ہوئے الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے ‘ تاکہ منصفانہ الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جاسکے۔ جناب الحاج قمر الاسلام نے اپنا مثبت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے فورا چیرمن کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف بنگلور کو تحریری حکم جاری کیا جس میں اڈھاک کمیٹی کے آرڈر کو واپس لیتے ہوئے جناب ٹی پروفیسر ڈپٹی رجسٹرار آف کو آرپریٹیو سوسائٹی بیدر کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کے احکام جاری کیا۔***


’’تنظیم مسلمانانانِ بیدر‘‘ کے احیاء یا تشکیلِ جدید کو لے کر جوش اور تجسس 

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)۔جناب شاہ رشید احمد قادری قومی ایوارڈ یافتہ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ا سوقت بیدر کے مسلمانوں میں ’’تنظیم مسلمانانانِ بیدر‘‘ کے احیاء یا تشکیلِ جدید کو لے کر جوش اور تجسس پایا جاتا ہے ۔جوش اس لئے کہ اس طرح کے مشترکہ پلیٹ فارم کی ملت کو شدید ضرورت ہے جس کیلئے ملت پیاسی ہے۔ تجسس اس بات پر کہ کہیں سابق کی طرح اس بار بھی منتخبہ ذمہ داران اس بیانر کو اپنے مقصدِ برابری کیلئے استعمال کرکے عا م مسلمانوں کے جذبات کا استحصال نہ کریں۔ ویسے ہمیں نیک گمان ہی رکھنا چاہئے اُمید کہ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدرِ مجلس بیدر کی یہ تحریک تمام شکوک و شبہات اور اندیشے و خطرات کا ازالہ کرتے ہوئے وقت کی اہم ضرورت ’’اتحادِ ملت‘‘ کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔***


کعبۃ اللہ شریف لوگوں کیلئے ہدایتوں کا مرکز ہے:مولانا محمد فیاض الدین

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)کعبۃ اللہ شریف لوگوں کیلئے ہدایتوں کا مرکز ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم کعبۃ اللہ شریف کا ادب و احترام کریں ۔ عازمین حج جب بیت اللہ شریف پر اپنی پہلی نظر ڈالتا ہے تو بارگاہ رب العزت میں اُس کی دعا مقبول خاص ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر نے کل سہہ پر جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول علی باغ بیدرمیں منعقدہ عازمین حج بیت اللہ کی تہنیتی تقریب کے کثیر اجتماع کو اپنے عالما نہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد عظیم احمد قادری انواری نظامی، مولانا محمد جاوید احمد نظامی نے اجتما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا آخری اور پانچواں رکن ہے ۔ اور یہ بدنی و مالی عبادتوں پر مشتمل ہے ۔ ہر صاحب استطاعت کیلئے زندگی میں صرف ایک مرتبہ فرض ہے۔ فرضیت کے باوجود ادا نہ کرنے والے کیلئے سخت وعید ہے ۔ ان اعلماء دین عازمین حج کو تلقین دی کہ دوران حج ہر حال میں صبر کے دامن کو نہ چھوڑیں ۔ادائیگی ارکان حج کے ساتھ ساتھ خوب خوب عبادتیں کریں۔ جناب حافظ عبدالحفیظ مدرس غوثیہ عربک اسکول ہلی کھیڑ نے حج کے مناسک و شرعی مسائل اور اس کی ادائیگی، عازمین حج کو آغاز سفر سے واپسی تک کے درپیش ہونے والے مسائل اور اس کے ازالہ کو طریقوں سے واقف کرواتے ہوئے تفصیلی تربیت دی ۔ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی و ناظم جامعہ روضہ البنات نے تمام حاضر عازمین کا استقبال کرتے ہوئے درمندانہ گذارش کی کہ بیت اللہ شریف میں عالم اسلام کی سربلندی کی دعا کے ساتھ ساتھ ضلع بیدر و ملک کی ترقی ، خوشحالی اور امن و بھارئی چارگی خصوصی دعا فرمائی ۔ مولانا سید سراج الدین نظامی کی نگرانی میں جامعہ روضۃ البنات کے اساتذہ کرام نے تمام عازمین کی شال پوشی و گلپوشی فرمائی ۔ مولانا سلیمان احمد رضوی خطیب جامع مسجد ہلی کھیڑ (بی) نے رقت انگیز دعا فرمائی ۔تہنیتی تقریب میں مرد وخواتین کثیر تعداد دیکھی گئی ۔ مجیب الرحمن نظامی نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئے۔ جناب عبدالرحمن منتظم جامعہ ہذا کے اظہار تشکر پر جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔ ***


کشمیر سیلاب: بردارانِ اسلام سے امداد کی اپیل 

بیدر۔11؍ستمبر۔(فکروخبرنیوز)۔پچھلے پانچ چھ دنوں سے ملک کی شمالی ریاست جموں وکشمیر میں طوفانی بارشوں اور بھیانک سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں انسانی جانوں کا نقصان اور کروڑوں روپیوں کامالی نقصان ہواہے۔ تقریباً 200انسان ہلاک ہوئے ۔ بڑی مشکل سے محض 40ہزار انسان محفوظ مقامات پر پہنچائے جاسکے۔ جبکہ 4لاکھ انسان اب بھی سیلاب کے پانیوں کے مختلف خطوں میں گھرے ہوئے ہیں ۔ تقریباًہرگھر پانی میں گھرا ہواہے۔ اور پانچ پانچ چھ چھ فٹ پانی صحنوں اور کمروں میں پہنچ گیاہے۔ ایسی انتہائی سنگین صورتحال میں اہل جموں وکشمیر نہایت مصیبت میں گرفتار ہیں ۔ باقی دنیا کے لیے یہ ایک ہمدردی اور مواسات کا موقع ہے۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ایک انسان کو بچانا گویاتمام انسانوں کو زندگی عطا کرنے کے برابر ہے۔ لہٰذا مصیبت کی اس ملکی گھڑی میں ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ جس قدر مالی امداد اپنے جموں وکشمیر کے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے بھیجی جائے کم ہے ۔ گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل اکاؤنٹ نمبر پر اپنی رقومات بھیجیں ۔ Markaz Relief Fund Jamat-e-Islami Hind A/c. 1447308475 Central Bank of India IFSC. CBIN 0282953 Sukhdev Vihar New Delhi 110025 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا