English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھیل مقابلہ جات میں نبیرہ عبدالواحد کا بہترین مظاہرہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

حافظ سید کلیم اللہ ودوست احباب نے مسرت کااظہارکرتے ہوئے طالب محمد باسط مہدی اور ان کے والد اقبال مہدی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیاہے اور دعاؤں سے نواز اہے۔ 


حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے امسال حج کو جانے والے عازمینِ حج کا شیڈول تیار

بیدر۔9؍ستمبر۔(فکرو خبر نیوز)۔الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے امسال حج کو جانے والے عازمینِ حج کا شیڈول تیار ہوچکا ہے اور اس کی اطلاع تمام عازمین کو بذریعہ موبائیل فون پیغام بھی دیا جاچکا ہے۔ ‘جس کے مطابق ضلع بیدر کے جملہ عازمینِ حج تین مرحلوں میں جائیں گے ۔ مورخہ25؍ستمبر کو پہلے مرحلہ میں صرف24عازمین ہی روانہ ہوں گے ۔ 26؍ستمبردوسرے مرحلہ میں42عازمینِ حج اور تیسرے مرحلہ اور آخری مرحلہ میں 27ستمبر کو 32عازمینِ حج حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ سے جدہ روانہ ہوں گے۔ ان تمام عامینِ کو روانگی کے وقت دو دن یعنی 48گھنٹے قبل حج ہاؤز حیدرآباد پر رپورٹنگ کرنا ہے۔ ضلع بیدر کے تمام عازمینِ حج کی بیدر سے روانگی اور اس مبارک سفر پر روانگی کی ساری تربیت اور تفصیل مورخہ14؍ستمبر کو منعقد ہ خری تربیتی کیمپ میں بتادی جائے گی۔ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے تمام عازمینِ حج ضلع بیدر سے اس اہم اور خصوصی نویت کے تربیتی کیمپ میں ضرور شرکت کی خواہش کی ہے۔


ضلع پنچایت بیدر کے اجلاس ہال میں اوقافی ادارہ جات کے مسائل کا جائزہ 

بیدر۔9؍ستمبر۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب ڈاکٹرین اے قادری ، منہلی تعلقہ وضلع بیدر ،صدر درویش ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا نے ڈاکٹر محمد یوسف صدر نشین ریاستی وقف بورڈ کے دورہ بیدر پر موصوف کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع پنچایت بیدر کے اجلاس ہال میں اوقافی ادارہ جات کے مسائل کا جائزہ اجلاس میں حصہ لیتے ہوے ڈاکٹر این اے قادری کو چند تجاویز صدر نشین وقف بورڈ کی خدمت میں تحریری شکل میں پیش کیا ۔ ۱) قف ادارے جات، مساجد، عیدگا، قبرستان، چھلہ، درگاہوں، شادی محل کمیٹیوں،متولیان، خادمین، سجادگان، کی کمیٹیوں کے منظوری کیلئے ضلع وقف ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش کے بعد ریاستی وقف بورڈ میں رجسٹریشن کا کام کئی مہینوں تک پینڈنگ کے سبب وقف ادارے جات کے درخواست گذاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ لہذا درخواست کے ادخال کے بعد اندرون ایک ماہ منظوری دی جائے۔ ۲) کنٹراکٹ پر کام کرہے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ اور وقف میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں۔ ۳) ساری ریاست میں وقف ادارے جات کے سروے اور نئی جائیدادوں کے اندراج کیلئے تعلقہ میں ضلع پنچایت سرکل میں دووقف لینڈ سرویر کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔ اسطرح ضلع کے ہر تعلقہ کیلئے ایک وقف انسپکٹر کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔ اس سروے کی شفافیت کیلئے مقامی وقف ادارے جات کی کمیٹیوں ،متولی، خادم ، سجادگان کی موجودگی میں سروے کیاجائے۔اس سروے میں کارگذار متولی کو مستقل متولی بنایا جائے ۔ ۲) مسلم بیروز گار طلباء و طالبات کو پانچ ہزار والی آبادی پر ٹیکنیکل اور وکنیشنل کورس کی مفت تربیت دی جاکر اہلیت کا سر ٹیفکیٹ دے کر روز گا ر کا اہل بنایا جائے۔ ۵) ہر تین ماہ میں ایک بار ضلع سطح کا ایک اجلاس ضلع صدر وقف ، ڈپٹی کمشنر ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت ، ضلع کے تمام تحصیلدار کی موجود گی میں وقف ادارے جات کے مقامی صدور ، خادمین ، متولیان، سجادگان کا اجلاس بلا کر مسائل کا جائزہ لے کر جائزہ اجلاس میں ہی مسائل کی یکسوئی کیجائے ۔ ان تجاویر کے بغور مطالعہ کرنے کے بعدجن تجاویز کو رکھا گیا ہے۔ سنجیدگی کے ساتھ عمل آوری کیلئے وقف بورڈ کامتحرک کیاجائے۔ ڈاکٹر محمد یوسف ریاستی صدر نے تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ ***


اسلام اورمسلمانوں کے خلاف فرقہ پرستانہ رویہ کافی بڑھ چکاہے: مولانامحمد ظفراللہ خان

بیدر۔9؍ستمبر۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب مولانامحمد ظفراللہ خان سابق امیرمقامی اودگیر نے ’’ہندوستان میں اقامت دین‘‘ عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندوستان اپنی نوعیت کاشرک کا گڈھ ہے ، شایدہی اس شدت کا شرک کہیں اور ہو۔ دوسری بات یہ کہ یہاں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف فرقہ پرستانہ رویہ کافی بڑھ چکاہے۔ لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس ملک کا سوادِ اعظم امن پسند ہے۔ مختلف ذرائع سے ہزارطریقے سے بھلے ہی مسلمانوں کے خلاف مہمات چلائی جائیں یہاں کی امن پسند عوام فرقہ پرستوں کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔ مسجد ابراہیم خلیل اللہ چیتہ خانہ بیدر میں جماعت اسلامی ہند کے ہفتہ واری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ ہندوستان میں دین کی اقامت کے لئے علمائے اقامت دین نے ایک پرویسیس تیار کیاہے اور وہ پروسیس پوری طرح قرآن سے اخذ کیاگیاہے۔ مختار مخلوق انسان کو بھی یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ دین کی اقامت کرے۔ جبکہ اس کائنات کی سب سے عظیم الشان حقیقت توحید ہے۔ اسلام دنیا کاواحد نظام ہے جو ایمانداری کو برتنے پر زوردیتاہے۔ ہر نبی اور رسول کے اقامت دین کی تحریک چلائی۔ مولانا محمد ظفراللہ خان نے انکشاف کیاکہ اسلام کے بارے میں لفظ ’مذہب‘ کی اصطلاح قرآن میں نہیں ملے گی۔ مسلمان اس کاادراک کریں یانہ کریں اللہ نے انھیں دین کاداعی بناکر پیداکیاہے۔ وابستگان تحریک اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعمالِ صالحہ سے اپنی شخصیت کوسنواریں اور صالح معاشرہ کی تعمیرکرتے ہوئے ریاست کی تشکیل عمل میں لائیں ۔ ہفتہ واری اجتماع کا آغاز محمد اکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر کے درسِ قرآن سے ہوا۔ انھوں نے بتایاکہ ظالم وجابر کی مہلت ختم ہوجاتی ہے تو عذاب کا کوڑ ا برسایاجاتاہے۔ اور ظالم لوگ قصۂ پارینہ بن کررہ جاتے ہیں ۔ قرآن نے مادہ پرستانہ ذہن کی اصلاح کرتے ہوئے کہاہے کہ یتیموں کے حوالے ان کامال کیاجائے ، مسکینوں کو کھاناکھلایا جائے۔ درسِ حدیث بعنوان ’’رزقِ حلال کی فضیلت‘‘ جناب عبدالمجید مدرس صدر آئیٹا بیدر نے دیا۔ اورمسلم شریف کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک شخص اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاکر دعا مانگتاہے اور کہتاہے اے میرے رب ، اے میرے رب، جبکہ اس شخص کا کھانا اور پینا سب حرام کے پیسوں سے ہوتاہے تو بھلا بتائیے اس کی دعا اللہ تعالیٰ کیوں سنے گا؟اللہ مسبب الاسباب ہے وہ کسی کوبھوکا نہیں مارتا،قصداً فاقے نہیں کرواتا۔جبکہ رزقِ حلال میں خیروبرکت ہواکرتی ہے اس کے لئے تگ ودو کرنا چاہیے۔ پروگرام کی نظامت جناب محمد عارف الدین معاون امیرمقامی نے کی ۔ دعا پر اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا