English   /   Kannada   /   Nawayathi

نابالغ بیوی سے جسمانی تعلقات آبروریزی نہیں۔۔۔ہائی کورٹ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بینچ نے مدعا علیہان کے ایڈووکیٹ سمت ورما کی طرف سے دی گئی اس دلیل کو بھی صحیح ٹھہرایا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 375 کے سیکشن 2 کے تحت یہ واضح کیا گیا ہے کہ 15 سال سے زیادہ عمر کی بیوی سے جسمانی تعلق بنانا آبروریزی نہیں مانا جا سکتا۔جس وقت یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت لڑکی کی عمر 15 سال چار ماہ تھی۔ایسے میں ملزم کو مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ معاملہ کیس کے مطابق، ایک عورت نے وسنت وہار کنج تھانے میں پانچ مارچ، 2013 کونابالغ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی گھر سے 26 فروری کو سامان لینے کے لئے مارکیٹ گئی تھی، لیکن گھر واپس نہیں لوٹی۔جس کے بعد پولیس نے اس ماملے میں چھ مارچ کو لڑکی کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے برآمد کر کے ملزم سمن داس کو گرفتار کیا تھا۔پوچھ تاچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ اس نے سمن داس کے ساتھ شادی کر لیا ہےاور اتفاق سے جسمانی تعلقات بنائے۔ جس کے بعد پولیس نے داس کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کر لیا تھا۔


حجاب کا عالمی دن جمعرات کو منایا گیا

اسلام نے خواتین پر حجاب واجب کرکے خواتین کو تحفظ فراہم کیا۔۔مولانا مقصود الحسن قاسمی

نئی دہلی ۔4 ستمبر(فکروخبر/ذرائع) ہندوستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو حجاب کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس موقع امام کونسل آف انڈیا اور فاطمہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریبات منعقد کی گئیں جن میں حجاب کی اہمیت ، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر امام کونسل آف انڈیا کے صدر مولانا مقصود الحسن قاسمی نے کہا کہ اسلام نے خواتین پر حجاب واجب کرکے خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔جس سے وہ اپنی آن بان شان کے ساتھ دنیا کے ہر شعبہ میں اپنی شراکت داری کرتی رہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حضور ﷺ اور صحابہ کرام کے زمانے میں بھی خواتین نے حجاب کا استعمال کرتے ہوئے دین اسلام کی بہت بڑی خدمت کی یہاں تک کہ وہ اسلامی جنگوں میں بھی شریک ہوئیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ پردہ کا با ضابطہ اہتمام کریں جس سے ان کی دین و دنیا دونوں سنوریں ۔جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیاگیا۔ یاد رہے کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان خواتین مختلف انداز میں پردے اور اپنے آپ کو ڈھانپنے کاطریقہ اختیار کرتی ہیں جن میں حجاب اور اسکارف، برقع بھی ایک اہم عنصر کے طور پر شامل ہے اور مذکورہ حجاب جس کا استعمال نوجوان نسل کی لڑکیوں اور خواتین میں تیزی سے فروغ پار ہا ہے مسلمان خواتین کا قابل فخر امتیاز ہے۔ عالمی یوم حجاب کے موقع پر فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک سمیت بعض دیگر یورپی ممالک میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا گیا۔مذکورہ دن 4ستمبر 2004ء سے اس فیصلے کے خلاف منایا جاتا ہے جب فرانس میں حجا ب پر پابندی کا قانون منظور ہوا۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیاگیا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت ، حکم خدا وندی اور مسلمان خواتین کیلئے فخر اور وقار کی علامت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا