English   /   Kannada   /   Nawayathi

لو جہاد: فرضی نکلا کانپور کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی کا نکاح نامہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اسپر فارسی زبان میں \'ے اج بندگانے خدا\' لکھا ہے. اس کا مطلب \'اللہ کا ایک بندہ\' ہوتا ہے. ساتھ ہی نکاح نامہ کے پتے والے کالم میں بیگم پوروا کانپور درج ہےپولیس کی مانیں تو یہ فرضی نکاح نامہ میں دو گواہ کے طور پر محمد شکیل اور محمد دانش کے نام لیے ہوئے ہیں. محمد رئیس نام کے ایک وکیل کا بھی نام درج ہے. اس میں متاثرہ کا نام میرین لکھا ہے. ساتھ ہی مہر کے طور پر 5100 روپے کا ذکر بھی ہے.


گوالیار :عالیشان مکان اور عیش و آرام کی کاروں کا مالک نکلا بینک چپراسی 

گوالیار / بھوپال۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع)گوالیار لوک آیکت پولیس نے ایک بینک چپراسی سے کروڑوں کی جائیداد اجاگر کی ہے. چپراسی کلدیپ یادو کے یہاں کارروائی میں 5 عالیشان مکان، ایک ڈپلییس، دو چار پہیا گاڑی، بینک لاکر سمیت کچھ نقدی اور زیورات ملے ہیں. ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، ابھی تک 3 کروڑ کا جائیداد کا انکشاف ہوا ہے. لوک آیکت پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار 7 کروڑ کے پار جا سکتا ہے. لوک آیکت ایس پی سنتوش سنگھ گوڑ نے بتایا کہ ان کے ایک گمنام شکایت ملی تھی کہ شہری کوآپریٹیو بینک کی میاراجواڑا شاخ میں پدستھ کلدیپ یادو نے بے حساب املاک جمع کر رکھی تھی. جس کی جانچ کے بعد منگل کی صبح 3 بجے لوک آیکت پولیس کی ایک ٹیم نے صبح تین بجے یادو کے پرشوتم وہار واقع گھر پر چھاپہ مارا، جس میں آمدنی سے زیادہ جائیداد کو حاصل کرنے کا انکشاف ہوا. غور کے مطابق، جائیداد کے اعداد و شمار ابھی ابتدائی ہیں. دستاویزات کی جانچ جاری ہے. بینک لاکر کھلنے کے بعد کے اعداد و شمار بڑھ بھی سکتا ہے. لوک آیکت پولیس کے مطابق، کلدیپ یادو 1983 سے کوآپریٹیو بینک میں چپراسی کے عہدے پر کام کر رہا ہے. اسے ابھی تک ایک بھی پروموشن نہیں ملا ہے. اسے 20 ہزار روپے کا ماہانہ تنخواہ ملتی ہے. پولیس کے مطابق، ابھی تک کی متوقع سیلری 15 سے 17 لاکھ ہے، لیکن اتنے وقت میں کلدیپ کے پاس کروڑوں کی جائیداد کیسے آئی، اس کی جانچ کی جا رہی ہے.


کیوں جلتے ہیں ٹرانسفارمر اور کیوں ہوتی ہیں خرابیاں

کانپور شہر۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع)کیسکو کو محکمے کے افسران و ملازمین نقصان پہنچا رہے ہیں اس کام میں محکمے کے چھوٹے و بڑے افسرملوث ہے مذکورہ بدعنوان افسران و ملازمین کی بدعنوانی کے سبب کیسکو کو سالانہ کروڑوں روپئے کا نقصان ہو رہا ہے ۔بدعنوان افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی اس لئے نہیں کی جاتی کہ پیسہ ہر جگہ پہونچا دیا جاتا ہے آج بات ٹرانسفارمر کے جلنے کی ہو رہی ہے آخر کیوں جلتے ہیں ٹرانسفارمر کیوں آتے ہیں کم وولٹیج ،کیوں ہوتی ہیں خرابیاں ،اس کی وجہ صرف اور صرف بدعنوانی ہے ۔چند روپئے کی خاطر کیسکو میں ہونے والی بدعنوانی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔محکمے کے ایک باوثوق ذرائع کے مطابق سرکٹ فیوز پیتل کا ہوتا ہے جس پر کاپر کا فیوز باندھا جاتا ہے جب فیوز جل جاتا ہے یا خراب ہوجاتا ہے تو اسٹور سے جو نیا فیوز منگایا جاتا ہے وہ کاپر کا ہوتا ہے لیکن یہ فیوز ٹرانسفارمر میں نہیں لگایا جاتا بلکہ اسے فروخت کردیا جاتا ہے اور اس کی جگہ المونیم کے تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اس فیوز کی صلاحیت کم ہوتی ہے اور جلد ہی گرم ہونے کے بعد جل جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹرانفارمر کے تیل اور تاروں کی پلاسٹک میں آگ لگ جاتی ہے اور ٹرانسفارمر جل جاتا ہے اتنا ہی نہیں جب سرکٹ فیوز پر المونیم سے تاروں کو باندھا جاتا ہے تو اس پر بولٹ نہیں لگایا جاتا ۔مضبوطی نہ ہونے کے سبب اس میں سے چنگاریاں نکلتی رہتی ہیں جب کہ کاپر کے فیوز اور بولٹ کو فروخت کر دیا جاتا ہے اور محکمے کے ملازمین اپنی ذمہ داری پوری کر لیتے ہیں ۔لو وولٹیج آنے کا سبب ہی ٹرانسفارمر میں بھرا جانے والا تیل ہوتا ہے ،ٹرانسفارمر میں کبھی پورا تیل نہیں بھرا جاتا اور جو بھرا ہوا ہوتا ہے اسے بھی چوری کر کے نکال لیا جاتا ہے ۔تیل کی مقدار کم ہونے سے لو وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور ٹرانسفارمر بھی بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے جب کہ فیوز لال ہوکر پگھلنے لگتا ہے اگر کاپر کے فیوز لگائے جاتے تو وہ اتنی جلدی گرم نہیں ہوتے ہیں۔


قتل کے معاملے کا انکشاف ،والد و چچا گرفتار

مظفر نگر ۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع) مظفر نگر پولیس نے سات سالہ بچی کے قتل کا معاملے کا انکشاف کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جانچ کے دوران متاثرہ کے والد ہنس راج اور لڑکی کے چچا امیش چوہان کے قتل میں شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس پی جرائم راکیش جولی نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ لڑکی سواتی کو اس کے والد اورچچا نے گولی مار کر قتل کردیا تھا اور پانچ دیگر افراد کو قتل کے معاملے میں فرضی طور پر ملوث کردیا ۔مسٹر جولی نے بتایا کہ سواتی کو مہاراج نگر گاؤ ں میں گزشتہ ۷۲؍اگست کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔اورسواتی کے والد نے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران تمام پانچ ملزمین کو بے گناہ قرار دے دیا گیا جب کہ متاثرہ کے والد اور چچا نے اقبال جرم کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دیگر افراد کو فرضی طور پر ملوث کر دیا تھا ۔


ڈومریا گنج یوم تحصیل پر ۶معاملات کا تصفیہ 

ڈومریا گنج سدھارتھ نگر۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع)ڈومریا گنج میں منگل کو سی ڈی او اکھلیش تیواری کی صدارت میں منعقد یوم تحصیل کا اچانک معائنہ منطقائی کمشنر بستی سدھیر کمار شریواستو نے کیا ۔یوم تحصیل پر مختلف محکموں سے متعلق ۲۸معاملات موصول ہوئے ۔منطقائی کمشنر سدھیر کمار شریواستو یوم تحصیل پر مشتعل نظر آئے ۔یوم تحصیل پر غیر حاضر مختلف محکموں کے صدور کے سلسلے میں انہوں نے سی ڈی او سدھارتھ نگر اکھلیش تیواری سے رجسٹر کی جانچ کرائی اور غیر حاضر افسران کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔دوسری جانب سی او رام کیول سروج کو منطقائی کمشنر وڈی آئی جی نے حکم دیا کہ یوم تحصیل پر تھانہ انچارج خود حاضر رہیں اور پولیس سے متعلق معاملات کو تیزی سے حل کریں ۔یوم تحصیل پر تھانہ انچارج ذاتی طور پر موجود رہیں اور ایس آئی یا اپنے کسی نمائندے کو نہ بھیجیں ۔منطقائی کمشنر کے رویے سے سی ڈی او و تحصیل انتظامیہ افسران میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ،یوم تحصیل پر ایس ڈی ایم سنتوش کمار سنگھ ،تحصیل دار آر آر گپتا ، سی او ڈومریاگنج رام کیول سروج ،اے بی ایس اے منی رام ورما ،ایس ڈی او بجلی محکمہ ،سی ڈی پی او سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔


نابالغ نے کی کم سن بچی کی آبروریزی

سنت کبیر نگر۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع): ۴۱ سال کے ایک لڑکے نے ایک چھوٹی بچی کی آبروریزی کی ۔اے ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ آبروریزی کا یہ واقعہ کل پیش آیا ملزم چھ سالہ لڑکی سنسان جگہ پر لے گیا اور اس کی مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔منوج کمار نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے جب کہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔


کشمیر میں بی جے پی کی لہر ہو گی بے اثر ۔۔غلام نبی آزاد 

سرینگر۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس شاندار مظاہرہ کر کے اپنے دم پر حکومت بنائے گی کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو صحیح معنوں میں ریاست کے تینوں خطوں کے ساتھ انصاف کر سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک بیان میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اس وقت کانگریس کے حق میں جو ماحول بن رہا ہے وہ ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ انتخابات میں لوگ کانگریس کو بھاری اکثریت دلا کر کامیاب کریں گے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ لوگ ہوشیاتر ہو گئے ہیں اور وہ اب کھوکھلے نعروں میں نہیں آسکتے۔ خبرکے مطابق بی جے پی پر شدید ور کر تے ہوئے آزاد نے کہا کہ یہ پارٹی اب لوگوں کو دل لبھانے والے نعروں سے اپنی طرف نہیں کھینچ سکتی ہے جب کہ اب اس پارٹی کی لہر بھی بے اثر ہو گئی ہے۔ جب کہ اب اس پارٹی کی لہر بھی بے اثر ہو گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد کو گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جتندر سنگھ کے مقابلے میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی تھی کیونکہ ان کی جیت کو طے مانا جا رہا تھا لیکن آزاد سمیت بڑے پیمانے پر سیاست دان مقابلہ آرائی میں ڈھیر ہو گئے تھے۔ 


سفید جھنڈے نہیں لہرائیں گے

کانگریس نے مودی سرکار سے جملے کی وضاحت طلب کی ہے

نئی دہلی ۔03ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس بیان پر کہ ’’پاکستانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں سفید جھنڈے نہیں لہرائیں جائیں گے‘‘ کانگریس نے مودی سرکار سے وضاحت طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں کانگریس کے سینیر لیڈر اور ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل جنگبندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور اب ملک کے وزیر داخلہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ اب سفید جھنڈے نہیں لہرائے جائیں گے بلکہ سخت کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سرکار یہ جانا چاہتی ہے کہ سفید جھنڈے نہ لہرانے کے بجائے مودی سرکار کو ن سا طریقہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ی تاثر دیا جا رہا ہے کہ سخت کاروائی ہو گی اس لیے سرکار کو یہ وضاحت کرنا ہو گی کہ آخر پر سخت کاروائی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہماری سرکار بھی پاکستانی جنگبندی کی خلاف ورزی کو جواب دے رہی تھی مگر اب سرکار صرف سخت کاروائی کا اعلان کر کے ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے جب کہ یو پی اے سرکار کو نکمی کہہ کر پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے مگر اب سرکار خود کیا کر رہی ہے کہ سبھی جانے لگے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا