English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاسپورٹ ملنا ہوگا آسان، رنیول میں نہیں ہوگی پولیس ویری فیکیشن(مزید خبریں )

share with us

اس کے لئے صرف پہلے پولیس ویرپفیکیشن کے کلیئر ہونے کی ضرورت ہوگی. پاسپورٹ رنیول کے عمل کو آسان بنانے کے لئے نئے ہدایات جاری کئے گئے ہیں. اب تک پاسپورٹ رنیول کو اب نئے پاسپورٹ جاری کرنے کے برابر ہی سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا.


کھدرا میں دو معصوم بہنوں کی کرنٹ لگنے سے موت

لکھنؤ۔ 4جولائی(فکروخبر/ذرائع)حسن گنج کے کھدرا علاقہ میں رہنے والے کے جی ایم یو میں ڈرائیور کے گھر جمعرات کی دوپہر ایک دردناک حادثہ ہوا۔ ڈرائیور کی دو معصوم بیٹیوں کی کولر سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دونوں معصوم بچیوں کی اچانک ہوئی موت سے پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں کو بغیر پوسٹ مارٹم کے کنبہ والوں کے حوالے کر دیا۔حسن گنج کوتوالی انچارج دنیش سنگھ نے بتایا کہ کھدرا واقع ٹی جی ہاسٹل میں کے جی ایم میں تعینات ڈرائیور یوگیندر کمار اپنی بیوی سمتا اور تین بیٹیوں ۹سالہ پائل، ۶سالہ کاجل اور چار سالہ انچل کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ جمعرات کی دوپہر یوگیندر گھر سے رائے بریلی اپنے گاؤں جانے کیلئے نکلا۔ گھر میں اس کی بیوی اور تینوں بیٹیاں موجود تھیں۔ کاجل اور انچل گھر کے باہر کھیل رہی تھیں۔باہر ہی لوہے کے اینگل پر کولر رکھا ہواتھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کھیلتے کھیلتے کاجل نے کولر کا اینگل پکڑلیا اور وہ کولر میں چپک گئی۔ بہن کو کرنٹ لگتا دیکھ کر انچل نے اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کولر میں چپک گئی۔ دونوں بچیوں کو کولر میں چپکا دیکھ کر پڑوسی خاتون نسیما نے شور مچا دیا۔ شور ہوتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہوگئے اس کے بعد کنبہ کے لوگ محلہ والوں کی مدد سے دونوں بچیوں کو علاج کیلئے ٹراما سینٹر لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اچانک ہوئی اس واردات سے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔ وہیں بیٹیوں کی موت کی خبر پاکر رائے بریلی کیلئے نکلا یوگیندر بھی واپس آگیا۔ گھر پہنچ کر دونوں بیٹیوں کی لاش دیکھ کر یوگیندر کے ہوش اڑ گئے۔ وہیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی حسن گنج پولیس نے تفتیش شرع کی۔ پولیس نے بھی معاملہ کو حادثہ تسلیم کرتے ہوئے ڈرائیور سے اس سلسلہ میں تحریر لے کر دونوں بچیوں کی لاشوں کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی ان کے سپرد کر دیا۔ حسن گنج علاقہ میں بدھ کو بھی ایک معصوم کی کولر سے کرنٹ لگنے سے موت ہو چکی ہے۔


خاتون ٹھیکہ ڈاکٹر پررشوت خوری کا الزام

لکھنؤ۔ 4جولائی(فکروخبر/ذرائع)کمیونٹی صحت مرکز کاکوری میں تعینات ٹھیکہ ڈاکٹر کے خلاف آشا بہوؤں نے مورچہ کھول دیا۔ سی ایچ سی کی نسواں ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی آشا بہوؤں نے ڈاکٹر ارونما پرساد پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا۔ آشا بہوؤں نے سی ایم او کے کمرے میں دو گھنٹے تک ہنگامہ کیا۔ سی ایم او نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملہ کی جانچ رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد ہی کارروائی طے ہو سکے گی۔سی ایم او دفتر پر مظاہرہ کر رہیں آشا بہوؤں کا الزام تھا کہ اسپتال میں ڈاکٹر پرساد زچگی کرانے کے عوض رقم کا مطالبہ کرتی ہیں۔ آشا بہوؤں نے سی ایچ سی انچارج کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ڈاکٹر کے ذریعہ ڈاکٹر سچان پر عائد کئے گئے استحصال کے الزام غلط ہیں۔ اسپتال میں سبھی ڈاکٹر مفت خدمات انجام دیتے ہیں۔ واضح ہو کہ کچھ وقت قبل ڈاکٹر پرساد نے سی ایچ سی انچارج پر الزام عائدکیا تھا کہ وہ ان کا استحصال کرتے ہیں اور صحت مرکز پر بے ضابطگی ہے۔ ڈاکٹر ارونیما پرساد نے کہا تھا کہ ڈاکٹر سچان مریضوں سے رقم وصولنے کیلئے دباؤ بناتے ہیں۔ ہر زچگی کی بنیاد پر رقم کا مطالبہ کرتے ہں نہ دینے پر ڈاکٹر سچان انہیں پریشان کرتے ہیں۔ ہنگامہ کر رہیں آشا بہوؤں کو خاموش کراتے ہوئے سی ایم او ڈاکٹر ایس این ایس یادو نے کہا کہ ٹھیکہ ڈاکٹروں کی تقرری ضلع مجسٹریٹ کی سفارش سے ہوتی ہے اس لئے ڈاکٹر پرساد کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات کی جانچ رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی جائے گی اگر ڈاکٹر پرساد کے الزام غلط پائے گئے تو ان کا تبادلہ کرنے کی تجویز رکھی جائے گی۔


گلا دباکرنوجوان کاقتل

رائے بریلی ۔ 4جولائی(فکروخبر/ذرائع) رائے بریلی ضلع میںآج صبح ایک شخص کونامعلوم بدمعاشوں نے گلادباکرقتل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈیہہ تھانہ علاقہ کے ویر پور گاؤں میں تربھون یادو عرف بڑے یادو اپنے گھر کے برآمدے میں سو رہاتھااسی دوران نامعلوم بدمعاشوں نے اس کاگلا دبا کر قتل کردیا۔تربھون نے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد واردات کاانکشاف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 


کانگریس نے مرکزی حکومت کاپتلا کیانذرآتش

بارہ بنکی۔ 4جولائی(فکروخبر/ذرائع)ڈیزل ،پٹرول ،گیس کی قیمت میں اضافہ سمیت مختلف مسائل کے سلسلے میں ضلع کانگریس کمیٹی نے ضلع صدر فواد قدوائی کی قیادت میں کیمپ دفتر سے چھایا چوراہے تک ریلی نکالی ۔چھایا چوراہے پر کانگریس کارکنان نے وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔ اس موقع پربرجیش دیکشت ، رمن دویدی ، کے سی شریواستو، ساگر سنگھ سولنکی ، مظہر عزیز سمیت کثیر تعدادمیں پارٹی کارکنان موجودتھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا