English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور ہوائی اڈے پر بم کے ہوا سے سنسنی اور خوف و دہشت (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انتظامیہ نے فوری طور پر پائلٹ کے ساتھ رابط قائم کیا اور اسے واپس ایرپورٹ پر اترنے کی تاکید کی ۔ جہاز کے اترنے کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل اسکارڈ اور پولیس وفورسز نے ہوائی اڈے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اس دوران جہاز میں سوار 164مسافروں کو دوسری ائر بس کے ذریعے اپنی منزلوں کی طرف روانہ کیا بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ہوائی جہاز کی باریک بینی سے تلاشی لی تاہم اس دوران ائر بس سے کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی اور ائر انڈیا انتظامیہ کے مطابق بم کی موجودگی افواہ کے بغیر اور کچھ نہیں تھا۔ 


بینک کیشیئر کو گولی مارکر ۲۶؍لاکھ روپئے کی لوٹ

فتح پور۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )رکوتوالی علاقہ میں موٹرسائیکل سواربدمعاشوں نے انڈس انڈ بینک کے ملازمین کو گولی مار کر۲۶لاکھ ۷۴ہزارروپئے لوٹ لئے۔ ایس پی ونود کمار سنگھ نے بتایاکہ آئی ٹی آئی روڈ پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں ونود کمار رقم جمع کرنے جارہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے پہنچی روپئے سے بھراہواتھیلہ لوٹنے کی کوشش کی مخالفت کرنے پر لوٹیروں نے گولی ماردی۔ ونود کے زخمی ہونے کے بعد بدمعاش بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔جائے موقع پر موجودلوگوں نے پیچھا کرتے ہوئے ان میں سے ایک بدمعاش وشال تیواری کو پکڑ لیا اورپٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملازمین کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتاجارہاہے۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے شہر کی سرحدوں کی ناکہ بندی کرکے تلاش کی جارہی ہے انھوں نے بتایا کہ وشال تیواری مغربی بنگال کے مدنا پور کاشاطر بدمعاش ہے ۔اوراس کے خلاف مختلف سنگین مقدمات عدالت میں زیرالتواہے۔


نوجوانوں نے کی دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی

لکھیم پورکھیری۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )ر۲۶؍ جون کو آمدنی ، ذات ورہائش سرٹیفیکٹ بنوانے کیلئے گھر سے روانہ ہوکردلت طالبہ سے اجتماعی آبروریزی اورمتاثرہ کے ذریعہ زہر کھاکر خود کشی کرنے کے معاملے میں پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ جب کہ حقیقت معلوم کرنے کیلئے لاش کو قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ضلع صدر دفتر بھیج دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ پھول بیہڑ علاقہ کی گاؤں پنچایت اگرخوردکے مجرابسی کی رہنے والی دلت طالبہ ریکھا (تبدیل نام)۲۶ جون کو گھر سے ذات ،آمدنی ورہائش سرٹیفیکٹ بنوانے کیلئے لکھیم پور جارہی تھی اسی دوران دو نوجوانوں نے آم کی باغ میں لے جا کر اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔واردات سے پریشان طالبہ نے جب زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی تو نوجوانوں نے اپنے ملازم چنٹیوں کو اس کا شوہر بناکر طالبہ کوضلع اسپتال میں داخل کردیا گیاتھا جہاں طالبہ کی موت ہوگئی تھی۔اہل خانہ کو جب زہرکھانی کی بات معلوم ہوئی تو انھوں نے معمولی بات سمجھ کر آخری رسوم انجام دے دیں لیکن جب اس معاملے میں چنٹو نے اس بات کا اقرارکیا تو اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ۔ طالبہ کے ا ہل خانہ نے پھول بیہڑتھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔اس سلسلے میں جب میڈیا کے ذریعہ ایس پی کھیری سے گفتگو کی گئی تو انھوں نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے لاش کو قبرسے نکالنے کا حکم دیا۔ایس پی کے حکم پر کوتوالی انچارج نے لاش کو قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے بھیج دیا۔ دوسری جانب ایک معاملے میں گاؤں کے محمد طارق ومحمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایس پی کھیڑی نے بتایا کہ متاثر ہ کی تحریرپر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


مشتبہ حالات میں دوخواتین کی موت

کانپور۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )رشہر کے دومختلف مقامات پر دوشادی شدہ خواتین کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ دونوں کے مائکہ والوں نے سسرال والوں کے خلاف جہیز استحصال کا الزام عائد کیا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گووند نگر علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ حالات میں چھت سے گرنے کے بعد موت ہوگئی۔گجینی کے باشندے وشواس شکلا اوران کی بیوی ندھی (۲۸)کا کسی بات کے سلسلے میں جھگڑاہوگیا تھا جس کے بعد ندھی مبینہ طورپرچھت سے گر گئی اورشدید طورسے زخمی ہوگئی ۔شوہر اور پڑوسیوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ ندھی کے والدبرجیش مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ وشواس جہیز کیلئے ندھی کو پیٹا کرتاتھااوراسی نے ندھی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔نواب گنج علاقہ میں پریم چندر کی بیوی جگمتی(۳۱) نے پھانسی لگالی ۔ پریم چندرکے مطابق اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑاہواتھا جس کے بعد اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ جگمتی کے والد پرشورام نے الزام عائد کیا ہے کہ پریم چندر ان کی بیٹی کو جہیز کیلئے پریشان کیا کرتاتھا اورمطالبہ پورانہ ہونے کے سبب اسے پھانسی پر لٹگادیاگیاہے۔


بیوی و بیٹی کا قتل کرکے شوہرفرار

مین پوری۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )رمین پوری ضلع کے کرہل علاقہ میں آپسی تنازعہ کو لیکر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا دباکر قتل کر دیا۔ ایس پی شری کانت سنگھ نے آج بتایا کہ روپ پور گاؤں کے رہنے والے سوبرن سنگھ پرجاپتی نامی شخص کا کل رات اپنی ۲۸ سالہ بیوی ممتا سے کسی بات کے سلسلہ میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس کی بیٹی سپنا (۱۱) نے مبینہ طور پر اپنی ماں کی طرفداری کردی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کے عادی پرجاپتی نے جھگڑا بڑھنے پر اپنی بیوی اور بیٹی کی پہلے تو ڈنڈوں سے پٹائی کی اور پھر دونوں کا گلا دباکر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ پڑوسیوں نے صبح دونوں کی لاشوں کو دیکھ کراس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ واردات سے گاؤ ں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔ 


ملازمت کیلئے ایکسرے ٹیکنیشین نے کیا مظاہرہ 

لکھنؤ۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )رلی اسامیوں پر بھرتی کے مطالبہ کے سلسلہ میں بیروزگار ایکسرے ٹیکنیشینس نے دو شنبہ کے روز سواستھ بھون پرمظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسرے وغیرہ کو مفت کئے جانے کا اعلان کر رہی ہے لیکن ایکسرے کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ مظاہرہ کر رہے ایکسرے ٹیکنیشینس نے مطالبہ کیا کہ خالی اسامیوں پر ان کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کو بہتر صحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرایک مظاہرہ کے بعد اعلیٰ افسر انہیں یقین دہانی کراکر خاموش کرا دیتے ہیں۔ افسران کہتے ہیں کہ ان کے مطالبے جلد پورے کئے جائیں گے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی ان کے وعدے حکومت کے منصوبوں کی طرح گم ہو جاتے ہیں۔ 


 

بی جے پی یوا مورچہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ،پتھراؤ ،متعدد زخمی

لکھنؤ۔2جولائی (فکروخبر/ذرائع )ریاست میں بجلی، پانی اور خراب نظم ونسق پر اسمبلی گھیرنے جا رہے بی جے پی کے یوا مورچہ کے عہدیداروں اورپولیس کے درمیان اسمبلی کے سامنے زبردست جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے جب ان لوگوں کو اسمبلی کی طرف جانے سے روکا تو وہ لوگ مشتعل ہو گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ دوشنبہ کو اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اس درمیان سیکڑوں بی جے پی یوا مورچہ کے کارکن پارٹی دفترمیں جمع ہونے لگے۔ لوگوں کو جمع ہوتے دیکھ کر پولیس اور انتظامیہ نے پہلے سے بیریکیٹنگ کا بندوبست کر لیا۔ تقریباً ۲۱ بجے سیکڑوں کی تعداد میں مورچہ کے لوگ بی جے پی کا پرچم لے کر پارٹی دفتر سے باہر نکلے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی کی طرف بڑھنے لگے تو پولیس نے ان کو روک لیا اس پر مورچہ کے لوگوں نے بیرکیٹنگ گرادی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا جس پر مورچہ کے لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ مظاہرین نے ایک ٹی وی چینل کی کار اورپولیس کی ایک بس میں توڑ پھوڑ کی۔ حالات کو خراب ہوتا دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس، ربر بلیٹ اور مرچی بم کا استعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرہ کر رہے بی جے پی یوا مورچہ کے لوگوں کو کسی طرح کھدیڑ کر پارٹی دفتر کے اندرکر دیا۔ تقریباً ڈھائی بجے یوا مورچہ نے اپنا مظاہرہ ختم کیا۔ اس مظاہرہ میں بی جے پی کے کئی نوجوان رہنما اور پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئی ہیں۔ لاٹھی چارج میں بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی صدر آسوتوش رائے، دیاشنکر سنگھ، جتندر، وجے، ساکیت، ابھیجات مشرا، کنور نشاد، سونو،پشپ راج، یوگیش، بھاؤنا سنگھ، منجو، روپالی، راکیش پانڈے، آکاش، ہرشت، اشونی، وویک، پون، ادت، جے نرائن، شوبھم وغیرہ زخمی ہوئے۔ وہیں پولیس کی طرف سے تھانہ انچارج آشیانہ سدھیر پال، داروغہ کرشن گوپال، ستیہ ویر، رتنیش، سپاہی انکت، ہری کشور، پنچم لال، اکھلیش، پی اے سی کے کمپنی کمانڈرودیا کشور، جوان ویر سنگھ، پون کمار، کرن پال، دیپک، پنکج، مہتاب اور کشن لال زخمی ہوئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا