English   /   Kannada   /   Nawayathi

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو علاقائی پارٹی کے طوپر مسلمہ حیثیت(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

 انجینئرنگ کالج میں ڈاٹاسنٹر کے ذریعہ طلباء کواس میدان میں تربیت دینے کا فیصلہ

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔جدیدیٹکنالوجی نے دنیا بھر میں ایک نیا انقلاب برپا کردیا ہے خاص طورپر سافٹ ویرٹیکنالوجی میں جو ترقی ہورہی ہے اس کودیکھتے ہوئے نئی نسل کواس سے اراستہ کرکے ان کوروزگارفراہم کرنے کیلئے coudkonceptنامی کمپنی جس نے امریکہ اوریورپ میں اپنے ماہرین کے ذریعہ سافٹ ویرٹیکنالوجی کے ذریعہ دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے اوراس کمپنی نے اب بیدر کے گرونانک انجینئرنگ کالج میں ڈاٹاسنٹر کے ذریعہ طلباء کواس میدان میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اورکرناٹک میں مذکورہ کالج اس کیلئے منتخب کیا گیا ہے کہ یہاں پر اس کام کیلئے تمام ترسہولتیں فراہم ہیں ۔ کمپنی کے ترجمان وگینایشور نے یہاں پریس کانفرنس مںے صحافیوں کو بتایا کہ کمپنی کی جانب سے اس کالج میں طلباء کواس میدان میں تربیت دینے کیلئے 10طلباء پر ایک ٹیچر رہے گا‘اورکہا کہ4سالہ اس کورس کیلئے ہرسال کی3 ہزار روپیے فیس ہوگی۔اورایک150 طلباء کو اس میں داخلوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ا انھوں نے خاص طورپر میکانیکل اوراانجینئرنگ کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہو ئے اس میں پیش رفت کی جائے گی اوراس میں نئے سافٹ ویر تیارکرنے کی طلباء کو تربیت دی جائے گی ۔جب طلباء مکمل طورپر تربیت حاصل کریں گے تب اس کو کمپنی میں ملازمت فراہم کردی جائے گی اورمختلف کمپنیوں میں جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔سوشیل میڈیا۔فیس بک۔ ٹیوٹر۔انٹرنل سوشیل میڈیاسافٹ ویر ویب میل اورسرکاری اورغیر سرکاری ادارہ جات کے کاموں کوطلباء گھر بیٹھے کرکے کافی رقم کماسکتے ہیں اورترقی یافتہ ممالک میں طلباء اس کورس سے کافی فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اورکہاکہ ہونہار طلباء کوکمپنی کی جانب سے مفت میں کتابیں فراہم کی جائیں گی اوران کوبیرونی ممالک کے تعلیمی اداروں اورسافٹ ویر کمپنیوں کامشاہدہ بھی کمپنی کی جانب سے کروایا جائے گا‘ جس سے طلباء کو بیرونی ممالک کے طلباء سے اس معاملہ میں معلومات حاصل کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔تربیت حاصل کرنے کے بعداگرکوئی ہونہار طالبِ علم انجینئرنگ اورسیول اوردیگر شعبہ جات میں کوئی نئی سافٹ ویر تیار کرتا ہے ایسی صورت میں وہ سافٹ ویر کمپنی کی ملکیت قرارپائے گا۔ اوراس کیلئے ل ایک سروے کے مطابق2009میں امریکہ میں50فیصد تعلیمی سرگرمیاں انٹرنیٹ کے ذریعہ ہی دی گئی جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں ا ورکمپنی چاہتی ہے کہ ضلع بیدر کے طلباء بھی اس سے بھر پور فائدہ حاصل کرتے ہوئے روزگار کے ضامن بن جائیں ۔ اورکہاکہ ملک اوربیرون ممالک کے خانگی ادارہ جات میں تربیت یافتہ طلباء کی کافی مانگ ہورہی ہے اوران اداروں کا تمام کام جدیدٹیکنالوجی کے ذریعہ ہی ہورہا ہے اوربتایا کہ امتحان کیلئے طلباء کوان کی قابلیت کی بناء پر مزید سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہےَ چونکہ مذکورہ کمپنی عالمی درجہ کی حامل ہونے کے باعث اس کے تربیت یافتہ امیدواروں کی کافی مانگ ہورہی ہے۔ اورکمپنی نے اب بیدر میں اپنا کام شروع کیا ہے۔ اورچاہتی ہے کہ یہاں کے طلباء اس سے فائدہ حاصل کریں۔ اس موقع پر گرونانک تعلیمی اداروں کی سربراہ ریشماں کور نے بتایا کہ گرونانک کالج میں زیر تعلیم آئی ٹی آئی انجینئرنگ اوردیگر شعبہ جات کے طلباء کے ساتھ ایسے طلباء جو12ویں پاس کرچکے ہیں وہ بھی اس میں داخلہ لیکراپنے مستقبل کوسنوار سکتے ہیں۔اس موقع پر سرداربلبرسنگھ۔ اورکالج ہذا کے دیگر ذمہ دار موجود تھے***


حکمران جماعت اور حزبِ اختلاف کے درمیان مانسون اجلاس دن بھر تعطل کا شکار رہا ‘

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔گنا کاشتکاروں کے بقایا رقم کی ادائیگی کے مسئلہ پر وزیر اعلی کے بیان کی مانگ کو لے کر اسمبلی میں حکمران جماعت اور حزبِ اختلاف کے درمیان مانسون اجلاس دن بھر تعطل کا شکار رہا ‘تاہم بعد میں وزیر اعلی نے ایوان میں بیان دیا اور اس کے بعد اپوزیشن نے احتجاج واپس لے لیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں بی جے پی اور جنتادل(ایس) کے ارکان وزیر اعلی کے بیان کی مانگ کو لے کر احتجاج پر بیٹھ گئے ۔اسمبلی کے اسپیکر کاگوڑ تمپا نے کئی بار ارکانِ اسمبلی کو سمجھانے اور اپنی اپنی نشستوں پر واپس جانے کی اپیل لیکن ارکانِ اسمبلی اپنی ضد پر ڈٹے رہے۔اس درمیان ایوان میں پہنچے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت گنا کی فصل تیار کرنے والے کسانوں کے مفادات کی حفاظت کیلئے فکر مند ہے۔واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے شوگر فیکٹری کے مالکین کے خلاف کارروائی ہوگی‘چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں۔وزیر اعلی نے ایوان میں اعلان کیا کہ حکومت گنا کاشتکاروں کو بقایا راحتی رقم کی ادائیگی ایک ہفتہ میں ادا کردیگی۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گنا کاشتکاروں کو150روپیے فی ٹن راحتی رقم دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اس منصوبہ کے تحت جاری کئے جانے والے758کروڑ روپیے میں سے918کروڑ روپیے کی رقم ادائیگی اگلے ہفتہ کی جائے گی۔انھو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تحت آنے والے شوگر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی خریدی قیمت کا تعین کیلئے نیا ضابطہ بنایا ہے۔ اس اصول کے تحت گنا کی قیمتِ خرید 2500روپیے فی ٹن مقرر کیاجاچکا ہے ۔اس اصول کے مطابق گنا کاشتکارگنا کو شوگر فیکٹریوں تک پہنچائیں گے ‘فیکٹری تک لانے کا خرچ بھی شوگر فیکٹری کے ذمہ ہوگا۔اگر کسان فیکٹری تک گنا کو نہیں پہنچاتے ہیں تو انھیں فی ٹن2200روپیے کی ادائیگی ملیگی‘لیکن زیادہ تر شوگر فیکٹری کے مالکین نے کارپوریشن کے اس اصول کے مطابق گنا خریدی کرنے سے انکار کیا ہے۔ انھوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے اس اصول کے تحت گنا کی خریداری کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ وزیر اعلی نے ایوان میں کہا کہ اگر شوگر فیکٹری مالکین واجبات کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو ایسے شوگر فیکٹریوں کے گوداموں میں موجود شکر ضبط کرے گی۔وزیر اعلی نے ایوان کو بتایا کہ شوگر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے حکم پر عدالت نے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔عدالتی حکم کی وجہ سے حکومت ابھی اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی ۔ شوگر فیکٹریوں کے مالکین کی پریشانی دیکھتے ہوئے اس کام کا وزن گنا کاشتکاروں پر ڈال دیا ہے جس کی ادائیگی فیکٹریوں کو کرنا تھا۔ وزیر اعلی کے جواب سے مطمئن ہوکر اپوزیشن اراکینِ اسمبلی اپنے اپنے مقام پر بیٹھ گئے ۔ اور اس کے بعد وقفہ سوالات کا آغاز ہوا۔***


پسماندہ علاقہ میلور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد 

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔جناب محمد مظہر خان درانی صدر کرناٹک مائناریٹی سنگھرش سمیتی بیدرکی خصوصی دلچسپی کے باعث بیدر شہر کا پسماندہ علاقہ میلور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس مفت طبی کیمپ میں حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر محمد شکور (ماہرِ امراضِ قلب)‘ڈاکٹر ریکن نے معہ اسٹاف مسٹر ہیمنت کمار‘ شہاب الدین خان‘ اور وینو گوپال کے جملہ250مریضوں کی مفت طبی تشخیص کی ۔اور 18مریضوں میں مرضِ قلب پایا گیا ان میں سے 4 مریضوں کو مفت آپریشن کیلئے کیر ہاسپٹل نامپلی حیدرآباد لیجایا گیا ۔جناب محمد مظہر احمد خان درانی صدر کرناٹک مائناریٹی سنگھرش سمیتی بیدر ‘نائب صدر سمیتی ایم اے نعیم ‘ اور معتمد عمومی مسٹر سریل سائمل نے اس موقع پر کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں ان کے عملہ کا اس مفت طبی کیمپ میں خدمات پر اِظہار تشکر کیا ۔اور مستقبل اس طرح کیمپ کے انعقاد کا تیقن دیا ۔


کانگریس کی سینئر قائد محترمہ رفعت متین کو ریاستی حکومت کے ریاستی خواتین کمیشن کی رکن نامزد 

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔بیدر سے کانگریس کی سینئر قائد محترمہ رفعت متین کو ریاستی حکومت کے ریاستی خواتین کمیشن کی رکن نامزد کیاگیاہے۔ریاستی خواتین کمیشن 6اراکین اور ایک چیرپرسن پر مشتمل ہوتاہے۔ چیرپرسن کا وکیل ہونا لازمی شرط ہے۔رفعت متین صاحبہ گذشتہ 25سال سے سرگرم سیاست میں ہیں ۔ ریاستی خواتین کمیشن کارکن نامزد کرنے پر کے پی سی سی صدراور وزیراعلیٰ سدرامیا دونوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان پر ہونے والے مظالم سے متعلق مذکورہ کمیشن کام کرتاہے۔ اب مجھے خود کو ثابت کرنا ہے کہ میں خواتین کے لئے کتنی سرگرمی سے کام کرتی ہوں ۔ انھوں نے اس عہدہ کو اللہ کی طرف سے ملنے والا انعام قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ اسطرح کے عہدے غیرمسلم خواتین کو دئے جاتے رہے ہیں ۔ مسلم خواتین کوایسی ذمہ داری نہیں دی جاتی ہے۔ جبکہ مسلم خواتین بھی کندھے سے کندھا ملاکر ملک بھر میں اپنا رول اداکررہی ہیں ۔ رفعت متین نے وعدہ کیاکہ وہ اس ذمہ داری سے عہدہ برآہونے کی سعی کریں گی ۔ ***


بنگلور میں میٹروریل کیلئے ٹکٹ جاری کرنے اور دیگر عہدوں پر نوجوانوں کی ضرورت 

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کی اطلاع کے بموجب بنگلور میں میٹروریل کیلئے ٹکٹ جاری کرنے اور دیگر عہدوں پر نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ دہم جماعت کامیاب اور ابتدائی کمپیوٹر کی شدبد رکھنے والوں کو 12ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ ملازمت دی جارہی ہے۔ دہم جماعت کے اپنے مارکس کارڈ اور ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست سہیل زیرآکس موقوعہ روبروالامین ڈگری کالج ، قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں جمع کی جاسکتی ہے۔ جہاں انٹرویو کے ساتھ ہی ملازمت فوری طورپر دے دی جائے گی ۔ بنگلور میں رہائش اور طعام کاانتظام امیدوارکو کرنا ہوگا۔ ابتدائی تین ماہ شاہین انسٹی ٹیوشن کی جانب سے رہائش کا مفت انتظام رہے گا۔ 4جولائی درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔ ملازمت کے خواہشمند نوجوان سہیل زیرآکس پر شکیل اور شاہین کالج میں معروف علی سے مل کر اپنی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں ۔*** 


 اقامتی فاؤنڈیشن کورس کیلئے آئی اے ایس کرنے کے خواہشمند نوجوانوں سے درخواستیں طلب

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔جامعہ ہمدرد ، حج کمیٹی ممبئی، مانو حیدرآباد، اور کریسنٹ چنئی وغیرہ ہرسال آئی اے ایس IASامیدواروں کی کوچنگ کیاکرتے ہیں ۔ امسال بھی 45روزہ اقامتی فاؤنڈیشن کورس کیلئے آئی اے ایس کرنے کے خواہشمند نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ شاہین آئی آئی ٹی اکیڈمی بنگلور میں طہٰ بلڈنگ ،شاہین پی یوکالج بنگلور میں 45روزہ کورس ہوگا۔ ریاست کے 10مراکز جیسے بیدر ، گلبرگہ ، رایچور اور بنگلور وغیرہ پر دہلی کے ماہرین کے ذریعہ یہ کوچنگ دی جائے گی۔ ریاست بھر کے تمام 10سنٹرس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر کریں گے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 2؍جولائی ہوگی ۔ 5جولائی کو امیدواروں کا انٹرویو لیاجائے گا۔ 14جولائی سے کلاسیس کا باضابطہ آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ اس اقامتی کوچنگ کو بنگلور کی 10تعلیمی و فلاحی تنظیموں کا تعاون حاصل ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے دی ہے اور بتایاہے کہ بیدر اور گلبرگہ میں شاہین کالج میں کوچنگ مرکز ہوگا۔ ***


سی ایم ابراہیم کو حکومت کرناٹک نے پلاننگ کمیٹی کے ڈپٹی چیرمین عہدہ پر نامزد کیا

بیدر۔ 25؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔ سابق مرکزی وزیر جناب سی ایم ابراہیم کو حکومت کرناٹک نے پلاننگ کمیٹی کے ڈپٹی چیرمین عہدہ پر نامزد کیاہے۔ آج بسواکلیان سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات اور ایس سی ایس ٹی لیڈر جناب بی نارائن جنرل سکریڑی کے پی سی سی نے بنگلور میں ان سے ملاقات کی اور شالپوشی اورگلدستہ پیش کرکے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی ، نیل کنٹھ راٹھورصدر بلاک کانگریس کمیٹی بسواکلیان موجودتھے۔ان دونوں نے بھی سی ایم ابراہیم کو اس انتہائی اہم عہدہ پر فائزکئے جانے پر اپنی دلی مسرت کا اظہارکیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا