English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندرسنگھ دھونی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس پر عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے. اگرچہ یہ ضمانتی وارنٹ ہے.یہ ہے معاملہسال 2013 کے اپریل میں ایک بزنس میگزین کے کور پر ایم ایس دھونی کی تصویر چھپی تھی. جس میں انہیں بھگوان وشنو کے طور میں شامل دکھایا گیا تھا. اس میں دھونی کئی مصنوعات میں ہاتھ میں لئے ہوئے تھے اور جوتے بھی پکڑے ہوئے تھے. اس پر دنیا ہندو پریشد کے وائی شیام سندر نے دھونی کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا. دھونی کے خلاف سیکشن 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.


6سالہ بچے کے ساتھ خاتون نے باؤلی میں گر کرخودکشی کرلی

حیدرآباد،24؍جون (فکروخبر/ذرائع)پیر کی صبح ایک 25سالہ خاتون نے اپنے چھ سالہ بچے کے ساتھ باؤلی میں چھلانگ کر خودکشی کرلی۔شمس آباد پولیس کے مطابق نعش کی شناخت آر للتانے خودکشی کرلی،للتا اور اسکا شوہر روی شمس آباد کے مادناپلی علاقے کے رہائشی ہیں۔خاتون نے اپنے چھ سالہ بچے سری ہری کے ساتھ گھر کے قریب اورینٹل گارڈن کی باؤلی میں چھلانگ لگا دی۔للتا اور سری ہری کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے دونوں نعشوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق شوہر روی اور ساس لکشمی ،گذشتہ چند ماہ سے دہنی اور جسمانی طور پر چھوٹے چھوٹے مسائل پر للتاکوہراساں کررہے تھے۔خاتون نے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔للتا کی شادی روی سے 7سال قبل ہوئی تھی۔شمس آبا دپولیس نے شوہر روی اور ساس لکشمی پر ہراساں کرنے کے جرم میں کیس درج کرلیا۔اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔


بنگال میں پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

کلکتہ،24؍جون (فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال حکومت نے انفارمیشن اینڈ تکنالوجی کی پہلی یونیورسٹی کلیانی شہر میں قائم کرنے کا منصو بہ بنایا ہے ۔اس پر 128کروڑ روپیہ کی لاگت آئے گی ۔اس کا اعلان آج ریاستی وزیر خزانہ امت نے اسمبلی میں کیا ۔


وزيرخارجہ کابنگلہ ديش دورہ۔ حسينہ بے حد پراميد

نئی دہلی،24جون(ایجنسی) مرکزى وزير خارجہ سشما سوراج بدھ کے روز اپنے تين روزہ دورے پر بنگلہ ديش کے لئے روانہ ہو رہى ہيں۔ وزيرخارجہ اپنے اس دورے ميں سرحدى معاہدے اور تيستا ندى تنازعہ سميت متعدد دو طرفہ امور پر حکومت بنگلہ ديش سے تبادلہ خيال کريں گى۔ ذرائع نے يو اين آئى کو بتاياکہ يہ دورہ نہ صرف ايک خيرسگالى دورہ ہے بلکہ ايک ٹھوس شروعات ہے کيونکہ مودى حکومت بنگلہ ديش کے ساتھ تمام زير التوا امور پر بات کرنے کا ارادہ رکھتى ہے۔ 


قريشى نے اترپرديش کے گورنر کے عہدے کا حلف ليا

لکھنؤ24؍جون (فکروخبر/ذرائع) اتراکھنڈ کے گورنرعزیز قريشى نے آج يہاں اترپرديش کے گورنر کے عہدے کا حلف ليا۔الہ آباد ہائى کورٹ کے چيف جسٹس ڈى وائى چندر چوڑ نے مسٹر قريشى کو گورنر کے عہدے کا حلف دلايا۔ حلف بردارى کى تقريب ميں وزيراعلى اکھليش يادو ، سابق وزيراعلى نارائن دت تيوارى اور رياست کے کئى وزرا اور سينئرموجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا