English   /   Kannada   /   Nawayathi

مناسکِ حج کی ادائیگی کے تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ضروری (مزید خبریں)

share with us

احرام کے علاوہ طوافِ کعبہ‘ عمرہ کے فرائض ہیں نیز صفا و مروہ کے درمیان سعی اور حجامت کرنا عمرہ کے واجبات ہیں ۔ مناسکِ حج کی ادائیگی کے تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ حج کے دوران فسخ و فجور اور لڑائی جھگڑے سے اپنے آپ کو باز رکھنا چاہئے ۔مولانا نے عازمین کو چارٹ ‘ و کعبۃاُللہ(ماڈل) کی مدد کے ذریعے عملی طورپر احرام باندھنے کا طریقہ ‘ ارکانِ حج ادا کرنے کے طریقے کی تربیت دی۔ انھو ں حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم خوب سیر ہوکر پیٹ بھر کر پینا چاہئے ۔الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ا س کیمپ کی صدارت کی جبکہ جناب سید صغیر احمد نائب صدر انجمن خادم الحجاج نے اس پروگرام کی نگرانی کی ‘ محمد رؤف الدین کچہری والا رکن کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی‘ بحیثیت مہمانِ خصوصی شہ نشین پر موجود تھے۔تربیتی کیمپ کا آغاز قراء تِ کلام پاک سے ہوا ۔الحاج محمد شفیع الدین نے نعتِ رسول ؐکا نذررانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ حسبِ روایت ایک پُر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔مسجد میں داخل ہوتے ہی استقبالیہ پر انجمن کے شفیق احمد کلیم‘ ڈاکٹر مجاہد مسعود‘ محمد عبدالواجد (مبارک)‘ شاہ نذیر الحسن قادری‘ اسلم پاشاہ قادری ‘اختر محی الدین مؤظف اسسٹنٹ انجینئر‘ محمد آصف اور محمد شریف موجود تھے ۔ الحاج محمدایاز الحق ‘ عازمینِ حج کا خیر مقدم کیا ۔ غوث قریشی اسٹیج انچارج کی ذمہ داری نبھائی ۔کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے نامزد کردہ فیلڈ ٹرینر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئیے اور انہی کے اِظہارِ تشکر پر تربیتی کیمپ اختتام عمل میں آیا ۔


 

موسمِ بارش میں امراض کے پھیلنے کاخدشہ 

بیدر۔22؍جون۔(فکروخبرنیوز)حفظان صحت کے پیش نظرضلع انچارج سکریٹری رمن ریڈی کی قیادت میں منعقدہ کردہ اجلاس میں بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ موسمِ بارش میں امراض کے پھیلنے کاخدشہ ہوتاہے۔ متعدی امراض کی روک تھام کیلئے قبل ازوقت تیاری اجلاس کیلئے ابتدائی طبی مراکز کے ڈاکٹرس کو طلب کرکے مثبت و ضروری اقدامات کئے جانے کی ہدایت صحت اور محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کے آفیسر ڈاکٹر مدنا ویجناتھ کوجاری کی ۔ انھوں نے بتایا کہ تعلقہ سطح پر تعلقہ پنچایت کے افسران اور ابتدائی طبی مراکز کے ڈاکٹرس کااجلاس طلب کرکے موسمی بیماریوں پر قابوپانے کیلئے احتیاطی قدم اٹھانے چاہیے۔ اور دواخانوں میں ادویات کا خاطر خواہ اِضافہ کیا جائے ‘برسات کے اس موسم میں متعدی امراض کے بارے میں شعوربیداری پروگرام منعقد کرنے چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ادویات کی کمی پرضلع انتظامیہ کو اطلاع دے کر اس خصوص میں مددلی جاسکتی ہے۔ جسکام کے عہدیداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ برسات کے اس موسم میں جسکام کو چاق وچوبندرہنا ہوگا۔ بھاری بارش اور تیز ہوا کے سبب بجلی کے تار ٹوٹنے سے جان ومال کانقصان ہواکرتاہے۔ ضلع میں برقی شاک یادیگر برقی اشیاء کے ذریعہ کسی بھی فرد کی جان نہیں جانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ لائن مین کو ہمیشہ تیا ررہنے کی ہدایت دی جائے۔ کسی بھی قسم کی صورتحال پیش آنے پر فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچنا ہوگا۔ اور امدادی کاموں کو سرعت سے انجام دینا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے فائربریگیڈ محکمہ کے ذمہ دار مزمل پٹیل سے کہاکہ آگ ، ہوائی طوفان اور دیگر طریقوں سے ہونے والے نقصان پر فوری امداد کے لئے تیار رہیں ۔ اور اس ضمن میں لازمی اشیاء کو خریدا جائے۔ پانی کی تقسیم کے بار ے میں بولتے ہوئے کہاکہ برسات کے موسم میں پانی کی تقسیم کے پائپ لائن میں گنداپانی جمع ہونے کے امکانات ہیں ۔ پائپ لائن کے پھٹنے پر اس کی فوری درستگی ہونی چاہیے۔ پائپ بدلنا چاہیے۔ بھاری بارش ہونے پر ضلع کے کچھ دیہاتوں سے سڑکوں کارابطہ منقطع ہوجاتاہے۔ ایسے میں منعقطع دیہاتوں کو رابطہ کرنے کاکام ضلع پنچایت راج نجینئرنگ محکمہ کی جانب سے کیا جانا چاہیے ۔بارش کا پانی سڑکوں پر نہ ٹہر کر نالیوں کے ذریعہ بہنے کے لئے شہر میں نالیوں کی صفائی ہوچکی ہے۔اسی طرح ضلع کے سبھی تعلقوں میں بھی نالیوں کاکام ہوناچاہیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بیدر مجلس بلدیہ کے کمشنر جگدیش کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بیدر شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔ پانی کی سربراہی کے لئے استعمال میں لائے جارہے اشیاء دستیاب رہنی چاہیے۔ اگر ضروری ہواتو مزید اشیاء رکھی جاسکتی ہیں ۔ اگر پائپ لائن پھٹ جاتے ہیں تو فوری طورپر ان کی درستگی ہو۔ بیدر سمیت ضلع میں پانی کی سربراہی کو لے کر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ اس کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں ۔ محکمہ زراعت کی جانب سے اجلاس میں جانکاری دیتے ہوئے معاون ڈائرکٹر نے کہاکہ ضلع میں بارش کی تاخیر کی وجہ سے ابھی تخم ریزی کاکام شروع نہیں ہواہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع میں مانسون کے دوران مونگ ، ارد اور سویابین کی تخم ریزی کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار مانسون کی تاخیر سے سویابین کی مانگ بڑھ سکتی ہے۔ ضلع میں اب تک 53ہزار کنٹل تخم تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اور ضلع 23ہزار میٹرک ٹن کھاد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ پنچایت راج اور دیہی ترقیات محکمہ کی جانب سے پینے کے پانی کی سربراہی کاجائزہ لیتے ہوئے ضلع انچارج سکریڑی رمن ریڈی نے کہاکہ موسم گرما میں شروع کی گئی اسکیمات کا ابھی تک پور انہ ہونا افسوس کی بات ہے۔ جولائی سے قبل یہ اسکیمات اپنے اختتام کو پہنچنے چاہیے۔ اجلاس میں بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر بی شیویا، بیدرکی اے سی آرتی آنند اور بسواکلیان کی اسسٹنٹ کمشنر حبشی بارانی ، ضلع سطح کے افسران ، تعلقہ پنچایتوں کے تمام افسران ، تحصیلدار اور دیگر موجودتھے۔***


 

بیدر ضلع کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کے ریل کے کرایوں میں اضافہ کی مذمت

بیدر۔22؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔بیدر ضلع کانگریس نے مرکزی حکومت کے ریل کے کرایوں میں اضافہ پر مذمت کی ہے۔ اس ضمن میں کانگریس کے ضلع قائدین ودیا ساگر اور اروندکمار ارلی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ ریل کرایہ میں 14.2فیصد اور حمل ونقل میں 6.5فیصد کا اضافہ کرکے مرکزی حکومت نے ملک کی غریب عوام پر بوجھ بڑھایاہے۔ ریل کرایوں میں اضافہ سے ریل کا سفر مہنگا ہوجائے گا۔ اور حمل ونقل خدمت میں اضافہ سے روزمرہ کے اخراجات پر اثر پڑے گا۔ اور انسانی بنیادی ضروریات پر اس مہنگائی کااثر پڑے گا۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے عام لوگوں کی زندگی مشکلات سے دوچار ہوگی ۔ کانگریس نے الزام لگایاکہ ریل کرایوں میں اضافہ کافیصلہ عوام مخالف فیصلہ ہے۔ آج بی جے پی نے بجٹ سے قبل ہی ریل کرایہ میں اضافہ کرکے ایک غلط مثال قائم کی ہے۔ لوگوں کو اچھے دنوں کانعرہ دے کر اقتدار حاصل کرنے کے بعدسب سے پہلے مہنگائی کا تحفہ دیاہے۔ کانگریس نے دریافت کیاکہ کیا اچھے دن یہی ہیں ؟کانگریس قائدین نے الزام لگایاکہ بی جے پی نے عوام کودھوکادیاہے۔ اپنی پریس نوٹ کے آخر میں ریل کرایہ اور حمل ونقل کے کرایہ میں اضافہ کو واپس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔ 


 

بیدر کی ضلع سطح کی ڈاک عدالت کاانعقاد 24جون کو

بیدر۔22؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔بیدر کی ضلع سطح کی ڈاک عدالت کاانعقاد 24جون کو مرکزی دفتر محکمہ ڈاک بیدر میں 3بجے منعقد ہوگی ۔ اس عدالت میں ڈاک کی تقسیم، پارسل خدمات ، کاؤنٹر خدمات ، بچت کھاتااور منی آرڈر کے ضمن میں کوئی شکایت ہوتو پیش کرسکتے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا