English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک میں زبان کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے : مولانا مفتی محمد اشرف علی رشادی

share with us

اکثر خواتین پورے رمضان میں عبادتوں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے چیزوں اور دیگر اہتمام مصروف رہتی ہیں ۔رمضان کو صرف کھانے پینے کا مہینہ ہر گز نہیں بنانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اِظہار مولانا مفتی محمد اشرف علی رشادی اُستاذ الکلیۃ السعودیہ و خطیب مسجدِ حنیفہ خوشحال نگر بنگلورنے جمعیت القریش بیدر کی جانب سے منعقدہ جلسہ استقبالِ رمضان و اصلاحِ معاشرہ سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔مولانا مفتی محمد اشرف علی رشادینے بتایا کہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ رمضان کے بیش قیمت لمحات کو عبادت کے بجائے دیگر اُمور لگادئیے جاتے ہیں ‘لہذا ہمیں اس قیمتی وقت سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت ‘قُرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و اذکار کا اہتمام کرنا چاہئے ۔وقت کے صحیح استعمال کے ساتھ ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ اللہ کے فضل سے ملنے والی تمام نعمتوں سے استفادہ کیاجائے لیکن اسراف جسے فضول خرچی کا نام دیا جاتا ہے اس سے بچا جائے ۔مولانا نے کہا کہ خواتین وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے وقت کو عبادتوں میں گزاریں۔رمضان میں میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بازاروں میں خرید و فروخت کیلئے خواتین عبادات کے اوقات میں نظر آتی ہیں خواتین کو چاہئے کہ عبادات کے وقت بازاروں کو نہ جائیں۔ہمارے معاشرہ میں سب سے زیادہ غیر ضروری استعمال زبان کا کیا جاتا ہے ‘بلا ضرورت اور بلا مقصد بولنے کی بیماری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مبتلا ہے ‘ایسی بری خصلت سے مجبور لوگ روزے کی حالت میں ابھی اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رکھ سکتے ‘چنانچہ غیبت ‘لعن ‘طعن ‘بد زبانی‘اور دیگر بہت سی بری باتیں روزہ کے اجر کو ضائع کردیتی ہیں ۔مولانا مفتی اشرف علی رشادی نے اصلاحِ معاشرہ سے متعلق بتایا کہ اس دنیا میں انسان کی حیثیت اللہ کے نزدیک بندے اور نائب کی ہے اس کرہ ارض کی ہر چیز جس سے انسان کو سابقہ پیش آتا ہے وہ اللہ کی بنائی ہوئی ہے اللہ کی ملکیت ہے ہر شئے کا مالک اللہ ہی ہے انسان کو صرف اللہ کے فرمان کے مطابق ہر شئے کا استعمال کا حق دیا گیا ہے ۔اللہ کے نائب ہونے کی وجہ سے ہر انسان کا ایک امتحان میں مبتلا ہے اور اس دنیا سے جانے کے بعد اگلی دنیا میں اس کو حساب دینا ہے اور فیصلہ ہونے والا ہے اس کے ہر اچھے برے عمل کا اور ہمیں جو حکم دیا گیا ہے یا سب سے زیادہ تاکید جس عمل کی کی گئی ہے وہ اخلاق کے ارفع و اعلی ہونے کی ‘جہاں تک اخلاق کے معیار اور اصول کا تعلق ہے اس کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اللہ تعالی ہی کو ہے اور ہمیں اللہ کی عطا کردہ روشنی سے استفادہ کرنا ہے یہی راہِ حق اور صراطِ مستقیم ہے۔تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ نبی کریم کے اسوہ حسنہ کو اپنے انفرادی اور اجتماعی معاملات میں پیشِ نظر رکھیں اور سب انسانوں کے ساتھ رحمت و شفقت سے پیش آئیں ۔اس موقع پر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر نے مہمانِ حصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں بتایا کہ رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ نے قُرآنِ مجید نازل کیا جو انسانوں کیلئے سراسر ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ جو اہلِ ایمان اس ماہِ مبارک میں ایک فرض نماز ادا کرتا ہے تو اللہ تعالی دیگر ماہ کی بہ نسبت اس شخص کو اس ماہ میں70نمازوں کا ثواب عطاکرتا ہے ۔مولانا نے کہا کہ محمدؐ جب رمضان کا مہینہ آتا تو صحابہ کرام کو جمع کرتے اور خطبہ دیتے ہوئے فرماتے اے لوگو تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس کی ایک ایک ساعت بابرکت ہے اور اس ماہ میں اللہ تعالی شبِ قدر کو قُرآن نازل کیا جو شخص اس رات کو عبادت کرتا ہے اس کو ہزار مہینوں کی عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے ‘انھو ں نے کہا رمضان المبارک صبر و غمخواری کا مہینہ ہے اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھادیا جاتا ہے ۔مولانا نے تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کیلئے نہایت ہی ضروری ہے ‘بغیر تعلیم کے انسان چاھائی و برائی میں فرق معلوم نہیں کرسکتا ۔انھو ں نے خواتین کو رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں عبادتوں میں مشغول رہنے کی تلقین کی ۔ا س موقع پر مولانا محمد عتیق الرحمن رشادی بھی شہ نشین پر موجود تھے۔ جمعیت القریش کے تمام ذمہ داران کے ساتھ ساتھ جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر‘ مولانا حافظ عمر اشاعتی ‘محمد شفیع قریشی ‘محمد مجیب قریشی و دیگر نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔آخر میں مولانا اشرف علی رشادی بنگلور کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔جمعیت القریش کی جانب سے غریب و مستحقین میں رمضان راشن پیاکیج دینے کا اعلان کیا گیا ۔اور لڑکیوں اور لڑکوں کے علیحدہ علیحدہ دینی مدارس کے عنقریب آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔***

محمد ناصر رحمن کو بی ای سیول انجینئرنگ میں نمایاں کامیابی 

بیدر۔22؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔محمد ناصر رحمن بن محمد عبدالرحیم ایکزیکٹیو انجینئر زرعی یونیورسٹی پربھنی نے ویشویشوریہ ٹیکنیکل یونیورسٹی بیلگام کے تحت گرونانک انجینئرنگ کالج بیدر سے بی ای سیول انجینئرنگ کے فائنل اِئیر (آخری سال) کاامتحان تحریر کیا تھا ۔بی ای سیول انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جسمیں محمد ناصر رحمن نے عمدہ نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔محمد ناصر رحمن کی اس امتیازی کامیابی پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وینکٹیشور لو‘ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر واسکر ‘ڈائریکٹر اکٹنشن مسٹر دھون اور جناب محمد امین نواز صحافی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب محمد ناصر کیحوصلہ افزائی کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہا رکیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا