English   /   Kannada   /   Nawayathi

اربن واٹر سپلائی بورڈ کی مجرمانہ غفلت اور سازش

share with us

انھوں نے بتایا کہ پانی کے مسئلہ کو لے کر موجودہ دھماکو صورتحال کسی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے یونہی اچانک پیدا نہیں ہوئی بلکہ واٹر سپلائی بورڈ کے آفیسرسEEاور AEEکی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔ جو انھوں نے بلدیہ سے موجودہ حاصل ہورہی رقم 9لاکھ روپیے کو ماہانہ بڑھا کر تین گنا زیادہ 27لاکھ روپیے ماہانہ کرنے کیلئے اور اس سلسلہ میں انھوں نے بلدیہ کمشنر کو اپنا پرپوزل بھی دیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے منہ مانگی رقم نہ ملنے اور یہ اشارہ ملنے پر کہ کونسل کی جنرل باڈی مٹینگ میں طئے کرکے اسکیم ہی ان سے واپس لی جائے گی۔اُن لوگوں نے مشینوں کی درستگی اور نگہداشت (Mentainance) بند کردی اور آئے دن نت نئے مسائل کھڑے کرکے بلدیہ کو پریشان کررہے ہیں جس کا راست اثر معصوم عوام پر پڑرہا ہے ۔واٹر بورڈ اور بلدیہ کی سرد جنگ سے متاثر شہر کی عوام بوند بوند پانی کیلئے ترس رہی ہے اور اپنے غم و غصہ کا شکار منتخبہ کونسلرس کو بنارہے ہیں جن سے اُنھیں بہت اُمیدیں تھیں کہ نو منتخبہ کوسلرس اُن کے مسائل حل کریں گے ۔یادداشت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس اہم اور حساس مسئلہ پر مجلس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بیدر کو بارہا توجہ دلانے کے باوجود گزشتہ 6مہینوں میں اس مسئلہ کے مستقل حل کیلئے کوئی خصوصی دلچسپی نہیں دکھائی ۔اس طرح ضلع انتظامیہ بھی اس اہم اور بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ مزید یہ کہ UGDکے کا م شروع ہوکر تقریبا 4سال کا عرصہ ہورہا ہے جو آج تک مکمل نہیں ہوا اور نہ ہی جہاں پر کھدائی ہوئی ہے وہاں سڑکیں بنائی گئی ہیں اس طرح شہر کی سڑکیں ناقابلِ استعمال ہوگئی ہیں ۔ اور برستا میں تو یہ انسانوں کے چلنے کے قابل نہیں رہتی ۔صدرمجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر رکن بلدیہ بیدر نے آخر میں مطالبہ کیا کہ پانی کے اہم مسئلہ کو رمضان سے قبل حل کردیں اور اس معاملہ کومکمل تحقیقات کرتے ہوئے خاطی عہدیداران کے خلاف اپنے فرض میں غفلت ‘مالی منعفت کیلئے سازش رچنا عوام کو پریشان کرنا اور اُنھیں ذہنی تکلیف دینا اور اپنے ختیارات کا بیجا استعمال کرنا جیسے دفعات لگاکر اُنھیں فوری برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں تاکہ آنے والے عہدیدار ایسی غلطی نہ کریں 


بیدر جیل سے دن کے اجالے میں ایک قید ی فرار

بیدر۔21؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔ ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے بموجب تعلقہ اوراد کے موضع سنت پور کے شنکر تانڈہ کا رہنے والا سوپان راٹھور نامی 35سالہ قیدی جو بیدر جیل میں ایک نابالغ لڑکی کی عصت دری کے معاملہ میں قید تھا ۔جیلر کی جانب سے بیدر کے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔اس واقع سے بیدر شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔قیدی جیل کی دیوار پھاند کر فرار ہونے کی بات بتائی جارہی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سوپان نے ایک 9سالہ نابالغ لڑکی کی عصت دری کیا تھا ۔لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر سنت پور پولیس اسٹیشن نے اُسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ۔عدالت نے اُسے حراست میں رکھنے جیل بھیجا تھا ۔بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر نے بیدر جیل پہنچ کر عہدیداران سے اس ضمن میں بات کی جیل کی 20-25فیٹ دیوار وہ بھی دن کے اُجالے میں پھاند کر قیدی فرار ہونے سے جیل میں حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا