English   /   Kannada   /   Nawayathi

موضع بھاتمرہ میں سرکاری اُردو ہائی اسکول کا افتتاح

share with us

‘آخر کار ان کی اس ضمن میں خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں کی وجہ وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے فوری طورپر میری اس نمائندگی کو قبول کیا اور بھاتمرہ میں سرکاری اُردو اسکول کی منظوری عمل میں آئی۔ انھو ں نے کہا کہ اُردو زبان میں گنگا جمنی تہذیب جھلکتی ہے اس کی مٹھاس سے سننے والا فوری متاثر ہوتا ہے ۔موضع بھاتمر ہ کے محبانِ اُردو کا قابلِ ستائش اقدام دیگر مواضعات کے محبانِ اُردو کیلئے قابلِ تقلید ہے ۔موضع بھاتمرہ کے محبانِ اُردو نے اس اقدام سے مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے اُردو دوستی و اُردو نوازی کا ثبوت پیش کرنے پر اورکامیاب نمائندگی اور اُردو ذریعہ تعلیم کے طلباء کو بھاتمرہ میں اُردو کی ترقی اور اُردو کے فروغ کیلئے قابلِ ستائش کام کیا ہے ۔ بھاتمرہ کے محبانِ اُردو نے اولیائے طلباء سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ اس تعلیمی سال سے یہاں تعلیم کا آغاز ہے جماعت نہم میں اپنے بچوں کا داخلہ کروائیں محبِ اُردو ہونے کا ثبوت دیں اور اُردو کے فروغ و ترقی میں حصہ دار بنے ۔محمدمشتاق سابق رکن ضلع پنچایت بیدر ‘ بھیا عبدالرحمن ‘شیخ احمد‘ سید افتخار‘ سید اللہ بخش ‘عبدالقوی‘شکیل بزرگ‘ جمیل بزرگ‘جناب محمد ابوطالب پٹیل ‘ خلیل ‘سید عبدالحمید‘ گتہ دار محمد ریاض احمد بھاتمرہ کے علاوہ اُردو داں طبقہ بھی موجود تھے۔ جنھوں نے بھالکی کے رکن اسمبلی مسٹر ایشور کھنڈرے سے اس ضمن بھر پور نمائندگی پر اِظہار تشکر کیا ہے ‘ اور ان لوگوں سے بھی اظہارِ تشکر کیا ہے جنھوں نے بھاتمرہ میں سرکاری اُردو ہائی کے قیام کیلئے تعان کیا ہے جن میں جناب قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل ‘سید خورشیداحمد قادری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محکمہ تعلیمات عامہ شامل ہیں ۔***


گراں قدر تحقیقی و تنقیدی تصنیف ’’ ادبِ اطفال اور کہانی‘‘ کو سال ۲۰۱۲ ؁ء کے لئے ایوارڈ 

بیدر۔21؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔ اُتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ نے ڈاکٹر محمد نظام الدین سلیکشن گریڈ لکچرر رینوکا پی ،یو ،کالج بیدر کی گراں قدر تحقیقی و تنقیدی تصنیف ’’ ادبِ اطفال اور کہانی‘‘ کو سال ۲۰۱۲ ؁ء کے لئے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ توصیفی سند اور پانچ ہزار کیسہ زر کا اعلان کیا ہے۔ اس پُر مسرت موقعے پرڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور،صدرانجمنِ نوائے احباب بیدر سید عبدالطیف خلشؔ ،ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدرکرناٹکااردو اکادمی بنگلور، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی صدر شعبہء اردو کرناٹک کالج بیدرو ریسرچ گایئڈ موسٰی قادری،ریحانہ بیگم،احمد حسین الطاف،عبدالحمید اکبر صدر شعبہء اردو جامعہ گلبرگہ ،امجد جاویدرکن عاملہ کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور، جدید افسانہ نگار بشیر باگ،جناب محب کوثرؔ گلبرگہ ،ڈاکٹر عبدالخلیل، ڈاکٹر حمیدہ بیگم ،ظہیر احمد خان اسوسی ایٹ پرو فیسر،محمد فہیم الدین ذوالقرنین اوردوست احباب نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوٗں کا اظہار کیا اور اُتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ کی بھی ستائش کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا