English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اُردو اکیڈمی کے لئے ایک کروڑ 20لاکھ روپئے منظور(مزید خبریں )

share with us

اورہر ضلع میں ادباء شعراء اوراردوکے صحافیوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی جائے۔اورجہاں تک ہوسکے قانون کے دائرے میں ر ہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے سابق چیرمن حافظ کرناٹکی کے بارے میں کہا کہ وہ بہتر کام کرچکے ہیں تاہم یہاں پر شمالی اورجنوبی کرناٹک سے چیرمن کاانتخاب میں جوخلاء پیداہورہا تھا اب اقلیتی بہبود کے وزیرجناب قمرالاسلام کی دوراندیشی نے اس کوختم کرتے ہوے مجھے شمالی کرناٹک سے چیرمن کے عہدے پر فائز کیا ہے،سابق میں ہمیشہ جنوبی کرناٹک سے چیرمن کو منتخب کیا جاتارہا ہے جس کی وجہ سے شمالی کرناٹک ایسے علاقہ جواردوکاگہوارہ کہلاتے ہیں بیدرگلبرگہ اوررائچو ر کوپل بلاری یہاں کے مسائل کو نظراندازکیا جاتارہا ہے تاہم اب سب سے زیادہ ان اضلاع پر توجہ دی جائیگی۔ ویسے توچیرمن کی حیثیت سے پوری ریاست کے اضلاع کے مسائل کو حل کرنیکی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے ۔ مشاعرہ کے انعقاد پر اس سے اردوکے فائدے پرکہاکہ مشاعرے اردوتہذیب تمدن کی وارثت ہیں اس کوقائم رکھتے ہوئے اردوکوفروغ دیا جاسکتا ہے اوراب کی بارچارمشاعرے کرنے کی تجویز آئی ہے جس پر یہاں بیدر سے ابتداء ہورہی ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ بنگلور میں ایک اردوہال تعمیر کیا جائیگا جس کے لئے ابتدائی امور کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کوعملی جامعہ پہنانے پر غورہوا ہے۔ اورکرناٹک میں یہ ایک اچھی بات ہورہی ہیکہ اب کی بار یہاں پر اردوزبان کوفروغ دینے کے لئے حکومت بھی سنجیدہ ہوچکی ہے ضرورت اس بات کی ہیکہ محبان اردو حکومت کے ان احساسات کوعملی جامعہ پہنانے کے لئے اس کی مدد کریں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کرناٹک اردواکاڈمی کوکنڑاکلچرل محکمہ سے الگ کرکے اقلیتی بہبود سے منسلک کردیا گیا ہے۔ بات ظاہر ہے اب بہترا نداز میں کام کرنے کا موقع ملے گااوراس کو میں اچھی طرح سے استعمال کرونگی اوراس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ پیسے کے لالچی نہیں ہین ایک لاکھ ۲۰ہزار کی سرکاری ملازمت کو خیر باد کہہ کرمحض اردو کی خدمت کرنے کے جذبہ سے اکاڈمی کی چیرمن پرفائز ہوئی ہوں اورانشااللہ اردووالوں کی مرضی کے مطابق ہی کام کرونگی۔کمیٹی کی جانب سے سالانہ ایوراڈجوگزشتہ دوسالوں سے تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ہے کہاکہ 2012-14کے ایوارڈکی تقسیم کامعاملہ پر غور ہوا ہے اوراس کے لئے عنقریب کوئی بات سامنے آئیگی۔اردوکے سنیر شعراء کے وظائف کے بارے میں انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ یہ سچ ہے کہ ان کو وظائف جاری ہونا چاہئے تاہم اکاڈمی کے پاس بجٹ کی کمی کی وجہ سے کچھ دشواریا ں پیدا ہورہی تھیں اب اس کوحل کرتے ہوئے کام کی شروعات ہوئی ہیں اورکوئی بہتر بات شعراء کے لئے آسکتی ہے۔ اورکہا وہ خود گزشتہ سات سال سے ماہنامہ غبارہ کے نام سے رسالہ نکالتی ہیں ان کے مطابق یہ کام پر ماہانہ 20ہزارکانقصان ہورہا ہے۔انہوں نے بیدرکی اردو صحافت کے نمائیدوں کی ستائش کی کہ وہ اردوکے معاملہ میں کافی متحرک ہیں اوریہاں کی اردوانجمنوں کے کام کوفروغ دینے میں تعاوں کرتے ہیں ا ورحکومت کوبھی اپنے مسائل پر اچھی طرح سے جھنجوڑتے ہیں یہ ایک اچھی بات ہے پوری ریاست میں اس طرح کا کام ہونا چاہئے اورجب تک اردوصحافت کسی انجمن لیڈر یا دیگرسرکاری اورغیر سرکاری ادارے جات کیساتھ ہے وہ اچھا کام کرسکتی ہے۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ ان تین سال کے دوران بیدر کی اردوصحافت میرے ساتھ رہیگی۔ ***


کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور کے عہدیداران و اراکین کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

بیدر۔19؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔انجمنِ نوائے احباب بیدر کی جانب سے کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور کے عہدیداران و اراکین کی تہنیتی تقریب کا انعقادصدر انجمن نوائے احباب جناب سید عبدالطیف خلشؔ کی صدارت عمل میں آیا۔ جس میں ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردو اکادمی،رجسٹرار مرزا عظمت اللہ اور رکن عاملہ اکرم نقاش مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔محمد عاصم الدین بی ۔سی ۔اے سالِ سوم کرناٹک کالج بیدر کی قرء ات کلامِ پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین معتمد انجمنِ ہٰذا مہمانانِ خصوصی عمائدینِ شہر اساتذہ طلباء و طالبات اور حاضرین جلسہ کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی نائب صدر انجمنِ ہذا نے انجمنِ نوائے احباب کے عہدیداران و اراکین اور اُن کے شخصی کارنامون سے اردو اکادمی کے چیر پرسن سے متعارف کرواتے ہوئے بتایا انجمنِ ۱۹۷۴ ؁ء سے دامِ درمِ سخنِ اردو ادب کی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ انجمن کے پہلے صدر پروفیسر قیوم صادق مرحوم سابق صدر شعبہء اردو گلبرگہ جامعہ تھے۔ اور دوسرے صدر سید شاہ اسد اللہ علوی مرحوم جن کی کاوشوں کے سبب حضرت رشید احمد رشیدؔ کا معرکتہ الآراشعری مجموعہ الہام و یقین کرناٹکا اردد اکادمی کے مالی تعاون سے منظرِ عام پر آیا۔ کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی نے ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردواکادمی کا منفرد انداز میں اُن کے ابتدائی دور تا حال ادبی، تہذیبی اور سماجی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے خصوصی طور پر بحیثیت ایک خاکہ نگار اوران کی صحافتی خدمات کو اجاگر کیا۔ ساتھ ہی ساتھ رجسٹرارکرناٹکا اردو اکادمی کی مختلف ادبی خدمات سے سامعین کو متعارف کروایا۔ایک اور مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ انجنیئر اکرم نقاش رکن عاملہ اردو اکادمی کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے جدید ادب کے شعراء میں اُن کے مقام و مرتبہ کو پیش کیا۔بعد ازاں صدرجلسہ لطیف خلش ؔ اور ڈاکٹر محمد نظام الدین سینئر گریڈ لکچرر رینوکا پی یو کالج بیدر کی انجمن نوائے احباب کے حوالے سے ہر دو کا تعارف پیش کیا۔ٍ ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور،اکادمی کے اغراض و مقاصد کو جامع انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا اردو ادباء ، شعراء ، قلمکاراور دانشوروں کو چاہیئے کہ پر عزم حوصلہ،ہمت اور جوانمردی کے ساتھ اپنی زبان و ادب و تہذیبی سرگرمیوں کو جاری رکھے احساسِ کمتری اورمایوسی سے بچنے کی بار بارتلقین کی ۔بیان کو جاری رکھتے ہوئے کرناٹکا اردو اکادمی بنگلور کے بجٹ سے متعلق وضاحت کی کہ سر پرست اعلٰی کابینی وزیر جناب قمرالاسلام کی کاوشوو ں کی بدولت امسال کافی اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں شعراء و ادباء کی طبی امداد کا بھی اعلان کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر محمد نظام الدین معتمد انجمنِ ہٰذا کی گراں قدر تحقیقی تصنیف ’’ ادبِ اطفال اور کہانی ‘‘سال ۲۰۱۲ ؁ء کے لئے اُتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ریحانہ بیگم بیدر کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ صدر اکادمی ڈاکٹر فوزیہ چودھری کی گلپوشی و شال پوشی اپنی اور انجمن نوائے احباب بیدر کی جانب سے انجام دی ۔ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اور اُنہی کے تشکرانہ کلمات پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس تہنیتی تقریب کے اہم شرکاء میں شاہ موسٰی قادری،شاہ ابراہیم قادری خاور ،سید حفیظ الدین قادری صدر شعبہء نباتات بھالکی، اسلم پاشاہ قادری ،سید ضمیرالدین خطیب، سیدعزیزاللہ قادری،عبدالنذیر ،سید مفتاح الدین ،عبدالصمد ،ڈاکٹر عبدالخلیل ،ڈاکٹر حمیدہ بیگم، ظہیر احمدخاں اسوسی ایٹ پروفیسر، احمدحُسین الطافؔ ،محب کوثرؔ گلبرگہ، رزاق اثرؔ شاہ آباد ،سید مقصود علی محمد فہیم الدین ذوالقرنین ؔ اور دوسروں نے شرکت کی۔


کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے پہلا تربیتی اجتماع مورخہ 22؍جون کو

بیدر۔19؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔ جناب سید منصور احمد قادری انجینئرمعتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ حج2014و کیلئے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے پہلا تربیتی اجتماع مورخہ 22؍جون بروز اتوار بوقت صبح 10بجے تا نمازِ عصر بمقام جامع مسجد بیدر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔مذکورہ پروگرام انجمن خادم الحاج ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام انجمن کے تمام ممبران کے آپسی تعاون سے منعقد ہورہا ہے ۔واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے معتمد انجمن جناب سید منصور احمد قادری انجینئر اور مولانا عتیق الرحمن رشادی کو حج کمیٹی نے فیلڈ ٹرینر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ۔اس طرح انجمن خام دالحجاج ضلع بیدر کی جانب سے منعقد ہونے والے حج تربیتی کیمپ حج کمیٹی کے منظورہ تسلیم کئے جاتے ہیں اور حکومت سعودی عربیہ کے احکامات اور حج کمیٹی کے شرائط کے مطابق ہر عازمِ حج کو کم از کم تین تربیتی کیمپ میں شرکت لازمی ہے۔اس کیمپ کی صدارت صدر انجمن الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ کریں گے ۔جبکہ نگرانِ جلسہ جناب الحاج سید صغیراحمد نائب صدر انجمن ہوں گے ۔ استقبالیہ کاؤنٹر ہر خازن شفی احمد کلیم‘اراکین ڈاکٹر مجاہد مسعود‘محمد شریف مؤظف محکمہ خزانہ‘شاہ رفیع الزماں قادری المعروف بہ اسلم پاشاہ قادری موجود رہ رہیں گے ۔عازمینِ حج کیلئے ظہرانہ اور دیگر انتظامات ‘اراکین انجمن محمد غوث قریشی ‘محمد سلیم الدین محمد ایاز الحق‘محمد جاوید الحق‘متین سیٹھ‘محمد عبدالواجد(مبارک)‘شاہ نذیر الحسن قادری رہیں گے ۔جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر‘محمد رؤف الدین کچہری والا رکن کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی شہ نشین پر موجود رہیں گے ۔جناب عبدالمقتدر تاج شریک معتمد انجمن کی قراء تِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔جبکہ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔انجمن کے عہدیداران و جمیع اراکین نے عازمینِ حج 2014ء کواس حج تربیتی کیمپ میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔***


استقبالِ رمضان و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد 21؍جون کو

بیدر۔19؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔ جمعیت القریش بیدر کی جانب سے بروز ہفتہ 21؍جون بوقت نمازِ عشا محلہ مستیعد پورہ ربرو جمعیت القریش مسجد بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ استقبالِ رمضان و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد عمل میںآرہا ہے۔ ا سجلسہ کی صدارت مولانا مفتی محمد اشرف علی رشادی اُستاذ الکلیۃ السعودیہ و خطیب مسجدِ حنیفہ خوشحال نگر بنگلور کریں گے ۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب و امام جامع مسجد بیدر ‘کے علاوہ ممتاز علماء کرام کا پُر مغز و سیر حاصل خطاب ہوگا۔عامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔خواتین و طالبات کیلئے پردہ کاگ معقول انتظام کیا گیا ہے۔ 


صحافی جناب محمد شجاع الدین کو صدمہ 

بیدر۔19؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔یہ خبر جناب محمد شجاع الدین صحافی کے قریبی حلقوں میں انتہائی دُکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ان کی والدہ محترمہ اہلیہ محمد قمر الدین صاحب مرحوم مؤظف صدر مدرس کا بعمر70سال آج صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں انتقال پُرملال ہوگیا۔ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر مسجدِ محمودگاوان ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مبارک شہیدؒ بیدرمیں عمل آئی۔مرحومہ نہایت ہمدرد و صوم و صلواۃ کی پابند خاتون تھیں ۔پسماندگان میں دو لڑکے محمد تاج الدین سی آر سی محکمہ تعلیمات‘ محمد شجاع الدین صحافی اور ایک دُختر شامل ہیں ۔جناب قیصر رحمن نمائندہسرپرست اُردو جرنلسٹ اسو سی ایشن بیدر‘شاہ سعید الحسن قادری صدر اُردو جرنلسٹ اسو سی ایشن بیدر ‘سید یداُللہ حسینی نمائندہ راشٹریہ سہاربیدر‘محمد امین نوازنمائندہ فکرو خبر‘عبدالصمد منجو والا نمائندہ رہنمائے دکن ‘جناب قاضی علی الدین سب ایڈیٹر بیدر کی آواز‘ڈاکٹر مجاہد مسعود نمائندہ راجستھان پتریکا‘محمد یوسف رحیم بیدری نمائندہ سالار بیدر‘عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک‘جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدرِ مجلس بیدر‘ جناب سید صغیر احمد نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر‘محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر‘ڈاکٹر مجاہد مسعود نمائندہ راجستھان پتریکا‘شفیق احمد کلیم ‘محمدخلیل ‘چکن سنٹر‘محمد سلیم الدین سنگتراش‘محمد جعفر پروپرائٹر فوجی ہوٹل‘جناب نثار احم دکلیم ‘محمد امیر الدین امیر‘محمد اسد الدین چیر پرسن علیم الدین فاؤنڈیشن‘سید عبدالطیف خلش نے اپنے گہرے رنج و علم کا اِظہار کرتے ہوئے جناب محمد تاج الدین سی آر سی محکمہ تعلیمات اور محمد شجاع الدین صحافی سے مل کر اِظہارِ تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کو صبرِ جمیل اور مرحومہ کی قبر کو نور سے پُر نور کرنے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کی دعا کی ۔مرحومہ کے فاتحہ سیوم مورخہ20؍جون آج یعنی بروز جمعہ بعد نمازِ عصر تا مغرب مسجدِ حضرت محمود گاوان ؒ میں مقرر ہیں ۔جناب محمد شجاع الدین صحافی نے فاتحہ سیوم میں شرکی اور دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا