English   /   Kannada   /   Nawayathi

معھد انوار القُرآن میں جلسہ دستار بندی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بلکہ جامعہ عثمانیہ ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،مولانا آزاد یونیورسٹی اور دیگر ادارے جات میں صدر نشین شعبہ عربی وغیرہ پر بڑی بڑی تنخواہوں اور بڑے بڑے عہدوں پرخدمت انجام دے رہے ہیں ۔ حافظ و قاری سید شاہ معین اللہ محمد محمد الحسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض ؒ نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص نذر کرم ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں اُن کا مقام ایک ساتھ بلند فرماتا ہے ۔ جلسہ کی نگرانی جناب سید لطیف الدین قادری صدر قاضی دارالقضائت بیدر وظہیرآباد نے کی جبکہ صدارت جناب سید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض نے فرمائی جناب شاہ زین الدین کنج نشین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ زین الدین کنج نشین ؒ جناب مرزا محمود علی بیگ چشتی نظامی رونق شہ نشین تھے۔ مولا نا محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی وناظم معھد انوارالقرآن نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا ااستقبال کیا اس جلسہ کے نظامت کے فرائض مولانا سید سراج الدین بانی و ناظم جامعہ روضۃ البنات بیدرنے بحسن انجام دئے اس مبارک جلسہ میں تکمیل حفظ قرآ ن کرنے والے 7خوش نصیب طلباء او2طالبات افظ محمد نذیر احمد ،حافظ سید صدام حسین،حافظ محمد صابر احمد،محمد حافظ محمد آصف خان،حافظ محمد غلام مصطفی،حافظ محمد محسن سلطان ،حافظ محمد دستگیر ،حافظہ زرینہ بیگم ،حافظہ اسریٰ بیگم کی دستار بندی و عطائے خلعت مہمان خصوصی کے ہاتھوں عطا کی گئی ۔ اس جلسہ میں معھد انوارالقرآن میں زیر تعلیم اُن48طلباء اور28طالبات کو بھی اسنادات عطا کئے گئے جنہوں نے خطابت، امامت، قرأت سید نا امام عاصم کوفیؓ میں کامیابی حاصل کی ۔او رآخر میں مولانا محمد عظیم احمد کامل جامعہ نظامیہ صدرمدرس معھد انوارالقرآن نے اظہارتشکر کیا ۔ مولانا فیاض الدین نظامی ، مولانا مجیب الرحمن نظامی معھدی ، احمد مظفر الدین جاوید ، حافظ نذیر احمدشرفی نظامی نے حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی کی نگرانی میں انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


معروف نوجوان قائد جناب سید خضر اُللہ بی حسینی سوپر اسپیشیلیٹی اسپتال کے ڈائرکٹر نامزد

بیدر۔17؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔بیدر کے رکن اسمبلی مسٹر گرپا دپا ناگمارپلی نے معروف نوجوان قائد جناب سید خضر اُللہ بی حسینی کو گرپادپاناگمارپلی کوآپریٹیو سوپر اسپیشیلیٹی ہاسپٹل لال باغ بیدر کا ڈائریکٹر نامزد کرتے ہوئے ان کی شال پوشی وگُلپوشی کی اوران کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ہے ۔


کرناٹک اردو اکیڈمی کی چیرپرسن محترمہ فوزیہ چودھری کی بید رآمد 

بیدر۔17؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔انجمن نوائے احباب کے ذمہ داران سید لطیف خلش، شاہ موسیٰ محی الدین قادری ایڈوکیٹ، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی ، ڈاکٹر نظام الدین ، اسلم پاشاہ قادری ، عبدالصمد مظہر، خاورقادری ، انجمن ترقی اردو ہند شاخ بیدر کے مقامی ذمہ داران نثاراحمدکلیم ، محمد اسمعیل ذبیح ، انجمن خوشنویسیاں بیدرکے صدر جناب محمد شجیع الرحمن انجینئر، معین یارخان ، عبدالکریم عہدیداران وجمیع اراکین، محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن کے محمداسدالدین ، شیخ علی ، عبدالغنی ،یاران ادب بیدر کے محمد امیرالدین امیرؔ ، سید منورحسین ، سخاوت علی سخاوت ، ودیگر عہدیداران ، ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ بیدر کے سید جمیل احمد ہاشمی ، فاروق پٹیل ، عبدالمقیت قادری ، بزم غزالاں بیدر کے عہدیداران نوشاد بیگم ، رخسانہ نازنین ،بزم گلشن اردو ادب (بسواکلیان)کے مقیم باگ ، سید اختیار علی ، انوربھوسگے ، عبدالغفار پیش امام اور زبیر نواز،بزم تیور کے جناب محمداکرام الدین ساحلؔ ، اور حیدرعلی شاکرؔ اور سماجی کارکن و سیاسی قائد عبدالصمد منجووالانے کرناٹک اردو اکیڈمی کی چیرپرسن محترمہ فوزیہ چودھری کی بید رآمد کو اردو ادب کیلئے نیک فال قرار دیا ہے کیونکہ اکیڈمی کی سال 2014-15کی سرگرمیوں کا آغازبیدر سے ہونے جارہاہے۔ بیدر کی مذکورہ تنظیموں نے چیرپرسن سے اس امید کابھی اظہارکیاہے کہ وہ اردوادب کی ترقی وبقا کیلئے بیدر کو ترجیح دیتے ہوئے اکثر پروگرام یہاں انجام دئے جائیں گے ۔ اس لئے کہ بیدر اردو کی قدیم بستی ہے ۔ اردو کی پہلی مثنوی کدم راؤ پدم راؤ اسی علاقے میں لکھی گئی۔یہاں آج بھی اردوادب ہی نہیں اردواسکولوں کاایک قابل فخر جال بچھاہواہے۔ تنظیموں کے ذمہ داران نے 18جون کو شاہین کالج میں 8:30بجے رات منعقدہونے والے مشاعرہ پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان ضلع بید رسے اس مشاعرہ میں شریک ہوکر اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا