English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لئے قابل قبول نہ ہونے کے باوجود (مزید خبریں)

share with us

کرناٹک کے وزیر وقف و اقلیتی بہبو د جناب قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس نگران وزیر گلبرگہ ضلع و چیرمن حیدرآبادکرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کی خصوصی دلچسپی سے آئمہ و موذنین کو 3ماہ کے ہدیہ کی رقم رمضان المبارک کے دوسرے دہے میں ادا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آئمہ و موذنین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے والی ریاستی حکومتیں توہین عدالت کی مرتکب قرار پائیں گی ۔ کیونکہ آئمہ و موذنین کو حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک الحاج قمرالاسلام نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت کرناٹک کی جانب سے آئمہ و موذنین کو ہدیہ دینے کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہدیہ کی ادائیگی پر کسی قسم کے اعتراض کی گنجائش نہیں ہے ۔ قمرالاسلام کی جانب سے آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کا اقدام نہایت مستحسن قرار دیا جارہا ہے ۔ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں آئمہ موذنین کیلئے حکومت کی جانب سے ہدیہ کی ادائیگی کا نظم قائم کیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے وزیر وقف و اقلیتی بہبود قمرالاسلام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی کرناٹک وقف بورڈ کی معرفت سے عمل میں آئے گی ۔ لیکن الحاج قمرالاسلام نے آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی میں شفافیت لانے کیلئے ہدیہ کی آن لائن ادائیگی کے اقدامات کئے ہیں ۔ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ ہدیہ کی رقم آئمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں راست جمع کر دی جائے گی ۔ آئمہ و موذنین کو ہدیہ کی ادائیگی خالص سرکاری اسکیم ہے جس کا آرڈر نمبرMWD98WES2013مورخہ21مئی 2014اور 13؍جون2014ہے ۔ ریاستی حکومت آئمہ و موذنین کے ہدیہ کی رقم کرناٹک وقف بورڈ کو جاری کریگی اُس کے بعد میں کرناٹک وقف بورڈ تمام آئمہ و موذنین کے بینک کھاتوں میں جمع کرا دیگا۔ جناب قمرالاسلام نے ریاست کے اُن تمام آئمہ و موذنین کو جنھوں نے ہدیہ کی منظوری کیلئے پہلے ہی سے درخواستیں دے رکھی ہیں ، دوبارہ درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اُنھوں نے بتایا ہے کہ نئے درخواست فارمس تمام ضلع وقف ایڈوائزری کمیٹیوں تک پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ مقررہ درخواست فارم کو پر کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات منسلک کر کے 5جولائی تک ضلع وقف ایڈوائزری کمیٹیوں کے دفاتر یا راست سی ای او کرناٹک وقف بورڈ کو روانہ کریں ۔ کرناٹک وقف بورڈ تمام موصولہ درخواستوں کا جائزہ لے کر 10؍جولائی تک حکومت کو فہرست پیش کرے گا جس کی بنیاد پر تقرری اور15؍رمضان المبارک تک آئمہ و موذنین کی ہدیہ کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ جناب قمرالاسلام نے مزید بتایا ہے کہ ایسی مساجد جن کی سالانہ آمدنی 1لاکھ سے کم ہو کہ آئمہ موذنین ہدیہ کی منظوری کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے آئمہ و موذنین کی باقاعدگی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی جانچ کی جائے گی۔


غریب بچوں کے داخلوں کی فہرست جمع کرنے میں کوتاہی 

لاپرواہی پر ہائی کورٹ نے کی ریاستی حکومت کی سرزنش

بیدر۔17؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔حکومتِ کرناٹک نے حق تعلیم کے تحت غریب بچوں کے داخلوں کی فہرست ہر ماہ پیش کیا جانا چاہئے تھا لیکن 6 ماہ کا عرصہ ہونے کے بعد بھی محکمہ تعلیمات‘محکمہ محنت اور محکمہ خواتین و اطفال بہبود کی جانب سے اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہائی کورٹ کو رپورٹ پیش کی گئی ۔اس ضمن میں لاپرواہی پر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی سرزنش کی ہے۔اس ضمن میں عدالت نے حکومت کو وجہ نما ئی کی ہدایت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ 9؍جولائی سے قبل عدالی کو رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے وکلاء کے بموجب چیف سکریٹری کے نہ ہونے سے اجلاس طلب نہیں کیا گیا ۔وکلاء کے اس استدلال کو مسترد کردیا ۔ڈیویژنل بنچ نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی صورت میں9؍جولائی سے قبل حق تعلیم کے تحت کتنے بچوں نے داخلہ لیا ہے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ جو بچے مدارس مںے داخلہ نہیں لئے ہیں ان کی نشاندہی کرنے کیلئے رضاکارانہ تنظیموں کو ہدایت دی گئی ہے۔


کر ناٹک اردواکیڈمی اپنی سرگرمیوں کاآغاز بیدر سے کررہی ہے

بیدر۔17؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔وزارت اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک کے تحت کر ناٹک اردواکیڈمی اپنی سرگرمیوں کاآغاز بیدر سے کررہی ہے۔ کرناٹک اردوا کیڈمی کاپہلا پروگرام 18جون بروزچہارشنبہ بیدر کے شاہین کالج میں منعقد ہونے والے علاقائی مشاعرہ سے ہوگا۔اور اس موقع پر محترمہ ڈاکٹرفوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اردوا کیڈمی بیدر کے ایک روزہ دورہ پرہوں گی۔ ان کے ساتھ رجسٹرار کرناٹک اردو اکیڈمی بھی ہوں گے۔ گلبرگہ سے اکیڈمی کے دواراکین جناب امجد جاویداور جناب انجینئر اکرم نقاش بھی بیدر کے دورہ پرہوں گے۔ کل شب شاہین کالج میں مشاعرہ ہوگا۔ جس کاافتتاح ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کریں گے۔ بیدر کے مقامی شعراء کے علاوہ گلبرگہ ، رائچور ، یادگیر ، بلاری اور کپل کے شعراء اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ خواتین کے لئے مشاعرہ میں علیحدہ سے نشستوں کا انتظام کیاگیاہے۔ اس بات کی اطلاع محمدیوسف رحیم بیدری کرناٹک اردو اکیڈمی نے دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا