English   /   Kannada   /   Nawayathi

پینے کے پانی کی قلت سے عوام کافی پریشان (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

‘محمد عبدالصمد منجو والا سابق صدر مجلس بیدر‘محمد وسیم کرمانی ‘محمد عبدالوحید مؤظف جیلر بیدر‘ محمد سلیم صدیقی مؤظف‘حاجی محمد عبدالغفار ‘شاہ حامد محی الدین قادری‘محدم لئیق احمد‘ محمد شمشاد‘حسین منصور ‘اسمعیل خان ‘منیب صدیقی کے علاوہ سینکڑوں مجلسی کارکنان و محبانِ مجلس نے کے ساتھ پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ کو لے کر احتجاجی ریالی نکالی گئی۔ یہ احتجاجی ریالی بیدر شہر کے گاوان چوک سے ہوتے ہوئے شاہ گنج مین روڈ امبیڈکر سرکل سے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچی جہاں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر کی جانب سے ایک یادداشت ریاستی وزیر اعلی کو بیدر ضلع مستقر آفیسر کی توسط سے پیش کی گئی ۔یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تقریبا کئی دنوں سے شہر میں پینے کے پانی کی عدم سپلائی نے عوام کو کافی پریشان کردیا ہے ‘پینے کے پانی کے حصول کیلئے مرد و خواتین اور معصوم بچے دور دراز کا فاصلہ طئے کررہے ہیں ۔بڑی مشکل سے انھیں انتھک محنت کرنے کے بعد ایک گھڑا پانی میسر ہورہا ہے ۔اس ضمن میں قدیم شہر بیدر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی کے تعلق سے کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر نے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ بیدر اور محکمہ اربن واٹر سپلائی بورڈ کے عہدیداران کی توجہ اس جانب مبذول کرائے جانے کے بعد بھی اس سمت کوئی مثبت اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ اربن واٹر سپلائی بورڈ کے عہدیداران ‘ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ وزارت کے ذمہ داران کے خلاف فوری سخت اقدام اُٹھایا جائے ۔اور ہدایت دی جائے کہ قدیم بیدر شہر میں پینے کے پانی کی فوری طور فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اور خاطی عہدیداران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے ۔واضح رہے کہ قدیم بیدر شہر میں قدرتی طورپر باؤلیوں میں کھارا پانی ہے‘جس کے باعث قدیم شہر بیدر کی عوام پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ سے دوچار ہے۔


محمد معراج الحسن بن محمد متین احمد میکانکیل انجینئرنگ میں نمایاں کامیابی

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔الحاج محمد حسن الدین احمد سابق امام وخطیب جامع مسجد بیدر کے پوترے اور محمد متین احمد محلہ کُلثوم گلی بیدرکے فرزند محمد معراج الحسن طاہر نے امسال گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج بیدر سے ڈپلومہ میکانیکل انجینئرنگ کے چھٹے سمیسٹر کا امتحان تحریر کیا تھا ۔آج ڈپلومہ میکانیکل انجینئرنگ کے نتائج آئے ہیں ۔محمد معراج الحسن بن محمد متین احمد نے(6) چھٹے سمیسٹر میکانکیل انجینئرنگ میں ضلع بیدر میں ڈسٹنکشن درجہ سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔جن کا رجسٹر نمبر115me11027ہے انھوں نے تمام مضامین میں جملہ 698نشانات حاصل کرکے بیدر ضلع میں امتیازی کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ان کی اس امتیازی کامیابی سے کالج کے لیکچرر س پرنسپل کے ساتھ ساتھ تمام رشتہ داروں و عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ محلہ کُلثوم گلی کے صدر جناب احمد محی الدین قیصر ‘جناب محمد ریاض الدین رکن بلدیہ بیدر‘جناب علی آحمد سوشیل ورکر ‘محمد سلیم الدین سابق صدر محلہ کُلثوم گلی بیدر‘ محدم عبدالغفار کُلثوم گلی بیدر‘جناب عبداللہ اطہر نے محمد معراج الحسن طاہر کی شاندار کامیابی پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والدِ مترم اور معراج الحسن سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاندار نتیجہ لانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا 

Photo Meraj Ul Hassan Taher Diploma Final Distinction Divission Pass Bidar

ذات پات کی بنیاد پر سماج کے کچھ طبقوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہاہے ۔وزیرِ اعلیٰ

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔سماج میں ذات پات نظامِ کائنات کی نہیں بلکہ سماج کی ہی دین ہے۔آج ذات پات کی بنیاد پر سماج کے کچھ طبقوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہاہے ۔ذات کی بنیاد پر مندروں میں داخلہ نہیں دیاجارہا ہے ۔وزیر اعلی سدارامیا نے میسور کے سُتُور میں دیوما مندر کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی انھوں نے کہا کہ خدا کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتا لیکن خدا کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ‘یہ نظام صدیوں سے چل رہا ہے ۔مذہب کے نام پر سماج کو توڑنا نہیں ‘جوڑنا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی مُختصر ذہنیت کو چھوڑجائے گا ۔ ایک طرف معاشرہ میں تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف سماجی انصاف کے معاملہ میں بھی بڑھ رہے ہیں۔ پہلے سماج بھلے ہی ناخواندہ تھا لیکن تہذیب کی قدر تھی لیکن اب لوگ تعلیم یافتہ ہے مگر ان میں اخلاقی اقدار کا پامال ہورہا ہے۔یہ لمحہ فکر کی بات ہے۔


کرناٹک اردواکیڈمی کے زیراہتمام گاوان چوک بیدر میں ایک عظیم الشان مشاعرہ ہوگا

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردوا کیڈمی کی اطلاع کے بموجب کرناٹک اردواکیڈمی کے زیراہتمام 18جون بروزچہارشنبہ 8:30بجے شب شاہین گرلز کیمپس موقوعہ گاوان چوک بیدر میں ایک عظیم الشان مشاعرہ کا اہتمام کیاجارہاہے۔ جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر سنیل پنوار ضلع افسر محکمہ جنگلات اور عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر شامل رہیں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اردوا کیڈمی کی زیرصدارت منعقدہ اس مشاعرہ میں اترپردیش اور بھوپال کے شعرا کے علاوہ گلبرگہ شریف سے محب کوثر، حامداکمل ، ڈاکٹر وحیدانجم، ڈاکٹر رزاق اثر، قاضی انور،انجینئراسحق سوداگر، رائچور سے قیصر رزاق، ڈاکٹر افتخار شکیل ، اورجلیل نامیؔ ، یادگیر سے ڈاکٹر رفیق سوداگر، فضل افضل ، مبین احمد زخمؔ ، کوپل سے قدیراحمد قدیر، انورحسین انور، عبدالعلام شارق، بلاری سے حیدرمظہری اور لطیف انجم شریک مشاعرہ ہوں گے اور اپناکلام پیش کریں گے۔ میزبان شعراء میں جناب نثاراحمدکلیم ،محمد امیرالدین امیرؔ ، ریحانہ بیگم ریحانہ ، باسط خان صوفی، لطیف خلشؔ ،ڈاکٹر سنیل پنوار واریؔ ، سید جمیل احمد ہاشمی ، حامدسلیم، مقیم باگ اور تنویراحمدسلمان شامل ہیں۔اہل ذوق حضرات سے مع دوست واحباب مشاعرہ میں شریک ہوکر مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔


چیونٹیاں اپنی اپنی بلوں میں طلباء کی سلامتی کیلئے اللہ سے دعا کرتے رہتے ہیں: مولانا عتیق الرحمن رشادی

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔جامعہ اسلامیہ محبوب العلوم مرکھل بیدر کاسالانہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عتیق الرحمن رشادی کہاکہ طلباء کا مقام بہت بڑا ہے۔ دین کاعلم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے فرشتے اپنے پربچھاتے ہیں ۔ مچھلیاں سمندروں اور دریاؤں میں، چونٹیاں اپنی اپنی بلوں میں طلباء کی سلامتی کیلئے اللہ سے دعا کرتے رہتے ہیں ۔ نائب ناظم مدرسہ ہذا مولانا انوارالحق رشادی نے اپنے بیان میں کہاکہ اولیائے طلباء تعطیلات کے دوران گھروں پر اپنے بچوں کی نگرانی کریں ۔ نماز روزہ جیسی عبادات کا پابند بنانے کے علاوہ مدرسہ ختم ہوتے ہی طلباء کو فوراًمدرسہ روانہ کریں ۔ ناظم مدرسہ مولانا ذاکر حسن رشادی نے اپنے پراثرخطاب میں کہاکہ قرآن مجید دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے ، اس سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں اور اپنا تعلق نسبت قرآن عظیم کیساتھ جوڑرکھیں اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ صدر جلسہ مولانا الحاج محمدضیاء الدین نقشبندی مہتمم فلاح دارین اودگیر نے اپنے خطاب سے پہلے امتیازی درجہ سے کامیاب ہونے والے طلباء میں کپڑے اور قیمتی انعامات سے نوازا اور اپنے خطاب میں کہاکہ طلباء جس کسی مدرسہ میں داخلہ لیں اپنی تعلیم پہلے مکمل کرلیں۔ بعدازاں مدرسہ کی تبدیلی ہو ۔ باربارمدارس کو تبدیل کرنے سے طلباء کے ذہن میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر علم کے اللہ کو پہچان نہیں سکتے ۔ علم دین پر خود بھی عمل کریں اور اپنی اولاد کو علم دین سکھائیں ۔ تقریب کا آغاز محمدریاض کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ہدےۂ نعت عبدالشکور صاحب نے پیش کی ۔ صدر جلسہ کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ مولانا محمد ذاکر حسن رشادی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔***


رمضان کا آغاز دراصل تقویٰ کے حصول کا آغا زہے:مولانا محمدیوسف

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔رمضان کا آغاز دراصل تقویٰ کے حصول کا آغا زہے۔ اور آغاز رمضان سے لے کر اختتام رمضان تک تقویٰ کا حصول ہر مسلمان کے پیش نظر رہنا چاہیے۔ یہ بات مولانا محمدیوسف کنی ناظم علاقہ گلبرگہ ڈویژن نے کہی۔ وہ مسجد ابراھیم علیہ السلام موقوعہ چیتہ خانہ بیدر میں ’’استقبال رمضان‘‘ کے حوالے سے جماعت اسلامی ہند کے ارکان وکارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے نبی کریم ﷺ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی آپ ﷺ کی سخاوت کا یہ حال ہوتا جیسے کوئی تیزرفتار ہوا ہو، لوگ آپ ﷺ سے جتنی سخاوت کی امید کرتے اس سے زائد آپ ﷺ لوگوں کو دیاکرتے۔ یوسف کنی صاحب نے جماعت اسلامی ہند بیدر کے وابستگان سے اپیل کی کہ ہم ایک کیڈر بیس تنظیم جماعت اسلامی ہند سے وابستہ ہیں، ہماری پالیسی اور ہماراپروگرام دعوت دین اور خلق خدا کی بھلائی پر مشتمل ہے۔ اس مہینہ کی مناسبت سے شعبہ خدمت خلق کو آگے آکر عوام تک ان کی ضروریات کو بہم پہنچاناہوگا اس لئے کہ جماعت اسلامی نے اپنے آغاز ہی سے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے رکھاہے۔ موصوف نے تینوں دہوں میں خوب خوب عبادت کرنے اور اس سے قبل وقت کی تنظیم کرلینا چاہیے۔۔ تیسرے دہے کو بازاروں میں نہ گذارنے کی تلقین کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ تیسر ادہا وہ دہا ہے جس میں طاق راتیں ہوتی ہیں اور لو گ شب قدر کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں ۔ ہم تلاش شب قدرکاپوراپور اہتمام کریں ۔ پروگرام میں رفیق احمد گادگی ناظم علاقہ بیدر۔ گلبرگہ یادگیر بھی موجودتھے۔ اعلان کے مطابق بید رکے ناظم ضلع محمد اکرم علی کو مقرر کیاگیاہے۔ مولانا یوسف کنی کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ ***


2013-14کی محکمہ اقلیتی بہبود سے رعایتی فیس ابھی تک جاری نہیں 

بیدر۔16؍جون۔(فکروخبرنیوز)۔جناب احمد محی الدین قیصر معروف سوشیل ورکر بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب قمرالاسلام کی عدم دلچسپی کے باعث آج اقلیتی طلباء پروفیشنل کورسیس میں داخلہ لے کر ایک سال ہوگیا لیکن انھیں 2013-14کی محکمہ اقلیتی بہبود سے رعایتی فیس ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے طلباء کافی پریشان ہیں ۔ اس ضمن میں کئی مرتبہ جناب قمرالاسلام ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود سے نمائندگی کی گئی مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر موصوف اس ذی وقار و ذمہ دار عہدہ ء وزارتِ اقلیتی بہبود سے انھیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انھو ں نے ابھی تک اس ضمن میں نہ ہی متعلقہ عہدیدارن سے بات کی ہے اور نہ ہی کوئی مثبت قدم اُٹھایا ہے ۔طلباء کی تنظیموں نے جناب احمد محی الدین قیصر کی قیادت میں ایک اجلاس طلب کرکے فیصلہ کیا ہے کہ طلباء کا ایک وفد بنگلور جاکر ریاستی وزیر اعلی سے ملاقات کرکے ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود کی اس عدم دلچسپی کے ضمن میں بات کریں گے اور اپنے مسائل کو پیش کرکے اس کے حل کا مطالبہ کریں گے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا