English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب سی ایم ابراہیم جنتادل(ایس)کو خیر باد کہنے کے بعد سدارامیا کے قریبی رفیق(مزید خبریں )

share with us

انھیں کرناٹک اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کا Vice Chairman نامزد کئے جانے پر جناب سی ایم ابراہیم کے قریبی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔یہاں بیدر میں کرناٹک مسلم کونسل شاخ بیدر کے ذمہ داران تنویر سلمان ہمناآباد‘محمد نبی قریشی بیدر ‘جمیل خان ہمناآباد ‘اور سید غالب ہاشمی بیدر نے صحافتی بیا ن جاری کرکے کرناٹک مسلم کونسل کے روحِ رواں جناب سی ایم ابراہیم کی اس نامزدگی پر نہایت ہی مسرت کا اِظہا رکرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہا رکیا ہے ۔


اساتذہ کئی سارے مسائل سے دو چار: کانگریس اُمیدوار

بیدر۔15؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔حلقہ اساتذہ شمالی کرناٹک سے قانون ساز کونسل کیلئے مقابلہ کررہے کانگریس پارٹی کے امیدوار شرنپا مٹور ایڈوکیٹ نے آج بیدر کانگریس کے دفترراجیوگاندھی بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں موجودہ رکن قانون ساز کونسل اور پھر سے مقابلہ کررہے بی جے پی کے امیدوار سشیل نموشی نے حل نہیں کیا۔ وہ اساتذہ ، لیکچرر صاحبان کے مسائل سے صرفِ نظر کرتے رہے۔ وہ گذشتہ 20سال سے اساتذہ کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے مسائل کو حل نہیں کرپارہے ہیں ، وہ پوری طرح فیل ہیں ۔ 25ہزار سے زائد ریاستی سطح کے لیکچررس کی تنخواہوں کے معاملہ میں کبھی کونسل سے سوال نہیں اٹھایا۔ کسی مسئلہ کو وہ جواب نہیں دیتے ہیں ۔ شرنپا مٹورنے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ایچ کے ای سوسائٹی کے اساتذہ اور لیکچررس کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ہے۔ بھوم ریڈی کالج کے اساتذہ کے علیحدہ مسائل ہیں ۔ اساتذہ کام برابر کررہے ہیں انھیں تنخواہ نہیں ہے۔ فائنانس کی سہولت نہیں ہے۔ موصوف نے اس علاقہ کے دیگر اساتذہ کے مسائل کے بارے میں بتایاکہ تبادلے ، میاں بیوی کی نوکری اور رہائش کے مسائل ، دیہی اساتذہ کی پریشانیاں ، آئی ٹی آئی اور پالی ٹیکنک کالجس کے لیکچررس کی کم تنخواہ اورانھیں مطلوب دیگر سرٹیفکیٹ کے اجراء یہ ایسے مسائل ہیں جن کی طرف توجہ دینا ہوگا۔ اور اس کے لئے میں پوری طرح تیار ہوں ۔ کیونکہ پیشہ وکالت سے وابستہ ہوتے ہوئے میں نے ریاستی سطح پر اساتذہ کے قانونی مشیر کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں موصوف نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں بھاری ڈونیشن کا چلن بہتر نہیں ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں نے کیا ہے اور کرتارہوں گا۔ مسٹر ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو بتایاکہ ریاست کی کانگریس حکومت اساتذ ہ کے مسائل کے حل کواہمیت دیتی ہے۔ ملک کی تعمیر میں اساتذہ کا رول اہم ہے۔ ہیڈماسٹرس کی خالی جائیدادوں کوعنقریب پر کرلیاجائے گا۔جناب رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے بیدر کے لیکچررس اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے امیدوار شرنپا مٹور کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔ کیونکہ وہ ایک اچھے وکیل ہیں ، کافی بڑانام ہے ان کا۔ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے تمام اساتذہ اور لیکچررس کی مددہوگی۔ جنتادل(ایس )سے کانگریس میں شامل ہوئے ڈیوڈ سمیون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرنپا مٹور کو ریاستی سطح کے ٹاپ ٹین ایڈوکیٹس میں چوتھا نمبر پر آنے والے ایڈوکیٹ قراردیا۔ اور کہاکہ بیدر ، بلاری ، کپل ، رائچور ، یادگیر اور گلبرگہ کے اساتذہ اور الیکچرر صاحبان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ انھیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔ قاضی ارشد علی صدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر نے تعارفی کلمات کہے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والوں کو صدرضلع کانگریس کمیٹی نے شال اوڑھا کر استقبال کیا۔ ان میں سندرراج آنند، پرکاش کوٹے ، سریش ناگن کیرا، دھوڑپا ، تپنا ، شیوپا ، گنڈپا، بابوراؤ ، راجکمار ، مانک وغیرہ شامل ہیں جن کاتعلق مالیگاؤں ، تھانہ کشنور ، ہپل گاؤں وغیرہ سے ہے۔


چھوٹے کسانوں کو ذریعہ معاش چلانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑا رہا ہے:

بنگلور۔15؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔وزیر اعلی کرناٹک سدارامیا نے کیا کہ ریاست میں انٹیگریٹڈ زراعت( Integrated Agriculture) توسیع پروگرام لاگونہ کرنے کی وجہ سے چھوٹے کسانوں کو ذریعہ معاش چلانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑا رہا ہے ‘جس کی وجہ سے کسان ذریعہ معاش کی تلاش میں شہروں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔زراعت سائنس یونیورسٹی کے گولڈن جوبلی تقریب کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نس در نسل زمین کا سائز کمزور ہورہا ہے جس کی وجہ سے مربوط زراعت کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے کسانوں کی کھیتی ۔باڑی سے گزارا کر پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم مکمل طورپر زراعت کرنے والے کسانوں کو مربوط زراعت اپنانے کیلئے ہر قسم کی مدد کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں اور زراعت کے شعبہ کو اس سے عمل شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنا ہی ہوگا۔مسٹر سدارامیا نے الزام لگایا ہے کہ زرعی یونیورسٹی اور زراعت کے شعبہ دونوں ہی کسانوں کی مدد کیلئے زراعت توسیع کیلئے مفختلف سطح پر سرگرمیاں انجام نہیں دے رہے ہیں ۔کرناٹک کی65فیصد زمین بارش پر مبنی ہے لہذا کسانوں کو فصلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا چاہئے۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ گزشتہ دودہائی کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے زرعی منصوبوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی جارہی ہے۔کسانوں کی نئی نسل ہوشیار ہے۔ انھوں نے زرعی تکنیکی ماہرین سے کہا کہ اس نسل کے کسانوں کو صرف پیچھے سے دھکا دینے کی ضرورت ہے ۔ اور آپ اس بات کا یقین کرسکتے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ مُختلف آب و ہوا طریقہ کار اور زمین کی تقسیم انڈین ایگریکلچر کی دو بڑی چیلنجوں کی طرح ہے ۔مسلسل تحقیق کرنے اور New species کی فصلوں کی ترقی کے باوجود اناج کی پیداوار تقریبا رک سی گئی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ ریاست کی آبادی سالانہ 1.8فیصد شرح سے بڑھ رہی ہے لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں اناج کی پیداوار محض10فیصد بڑھی ہے۔یہ120لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر صرف130لاکھ میٹرک ٹن تک ہی پہنچ پائی ہے۔ملک بھر میں صورتحال اسی طرح کی ہے۔ملک کی آبادی2فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے وہیں کُل اناج کی پیداوار صرف 260ملین ٹن رہ گئی ہے۔


شاہین ایجوکیشن کیمپس ، گاوان چوک بیدر ایک عظیم الشان علاقائی مشاعرہ 

بیدر۔15؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اردواکیڈمی کی پریس نوٹ کے بموجب 18؍جون بروزچہارشنبہ بوقت 8:30بجے شب بمقام شاہین ایجوکیشن کیمپس ، گاوان چوک بیدر ایک عظیم الشان علاقائی مشاعرہ ہوگا جس کی صدارت محترمہ فوزیہ چودھری چیرپرسن کرناٹک اردوا کیڈمی کریں گی ۔ بید ر، گلبرگہ ، یادگیر ، رایچور، بلاری اور کپل کے شعراء اس مشاعرہ میں حصہ لیں گے ۔ مشاعرہ کا ذوق رکھنے والے سامعین سے مع دوست واحباب کثیرتعداد میں شریک رہ کر مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردوا کیڈمی نے کی ہے۔***


عمرہ کی قبولیت کی دعا کیلئے درخواست

بیدر۔15؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔الحاج سید نورپاشاہ محلہ چشتیہ پورہ نورخاں تعلیم بیدر معہ اہلیہ وفرزند سید احمد حسین وچھوٹی بہو بیگم کے ساتھ خانہ کعبہ و مدینہ منورہ کے لئے عمرہ کے واسطے جارہے ہیں ، بروزمنگل مورخہ 17جون بوقت 7:25بجے بذریعہ طیارہ روانگی عمل میں آئے گی ۔ حیدرآباد سے راست جدہ جائیں گے۔ دوست واحباب سے عمرہ کی قبولیت کی دعا کیلئے موصوف نے اپیل کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا