English   /   Kannada   /   Nawayathi

میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلباء کا ایک گروپ 4روزہ تعلیمی دورہ پر روانہ

share with us

حیدرآباد میں ان طلباء کو تہبیت پیش کی جائے گی ۔حیدرآباد ایجوکیشن ایکسلینٹ کے تحت ایک پروگرام میں شاہین ادارہ جات یہ مذکورہ طلباء شرکت کریں گے جہاں غیاث الدین بابو خان کا خصوصی خطاب ہوگا۔حیدرآباد سے بذریعہ طیارہ شاہین کالج کے طلباء کا یہ قافلہ بنگلور کیلئے روانہ ہوگا ۔بنگلور پہنچنے پر وہاں طلباء کا چند معروف فلاحی و تعلیمی اداہ جات کی جانب سے والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ شاہین کالج کے تین ٹاپر طلباء کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔شاہین ادارہ جات کے امسال شروع کئے گئے شیواجی نگر بنگلور بوائز کیمپس اور بسون گُڈی بنگلورمیں گرلز کیمپس میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا ‘ جہاں مذکورہ ٹاپرس طلباء اپنی تعلیمی زندگی میں ترقی کس طرح قدم چومے گی ‘تاثرات پیش کریں گے اور اپنی کامیابی کا راز بتائیں گے۔ بعدازاں بنگلور میڈیکل کالج کادورہ کریں گے جہاں شاہین سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ناگراج طلباء کو خطاب کریں گے ۔ شا م میں فیروزاسٹیٹ ، سگما فاؤنڈیشن ، مہر کیر ، الامین کالج ، دانش ٹرسٹ ، بیریز گروپ وغیرہ کے علاوہ بنگلور کی مختلف تنظیمیں ان طلباء کو تہنیت پیش کریں گے‘ان شاہین طلباء کے علاوہ 500نشانات سے اندروں سی ای ٹی رینک حاصل کرچکے ریاست بھر کے مسلم طلباء وطالبات کی تہنیت ہوگی ۔ جس میں تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ، مسلم قائدین، عہدیداران ، افسران موجودرہیں گے۔ ڈاکٹر طہ ٰ متین اور دیگر ماہر ڈاکٹر س مستقبل کے ان ڈاکٹرس سے خطاب کریں گے۔ تمام مسلم طلباء کو اعزاز سے نواز ا جائے گا۔بعد ازاں شاہین کالج کے طلباء کا یہ قافلہ میسور جا ئے گا ۔ میسور جاتے وقت راستہ میں غوثیہ انجینئرنگ کالج رام نگر میں بانی الامین ممتاز احمد خان سے ملاقات کریں گے ‘ اور وہاں کے پرنسپل اور انتظامیہ کی طرف سے ان طلباء کو استقبالیہ دیاجائے گا۔پھر میسور روانگی عمل میں آئے گی ۔ میسور میں طلباء تفریحی مقامات دیکھیں گے۔ شام برنداون گارڈن دیکھنے کے بعد عشائیہ ہوگا اور بنگلور روانگی عمل میں آئے گی ۔ بنگلور میں مقیم بیدر کے میڈیکل طلباء سے ملاقاتیں ہوں گی ۔ تعلیمی سفر کی تمام مصروفیات ختم ہونے کے بعد طلباء کا یہ قافلہ بنگلور سے بذریعہ ٹرین بیدر واپس ہوگا۔آج بیدر سے طلباء کا یہ قافلہ تعلیمی سفر روانہ ہورہا تھا تب چند طلباء نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہین ادارہ جات کے روحِ رواں جناب عبدالقدیر سکریٹری تعلیمی ادارہ جات نے ہماری ہمیشہ بہتر رہنمائی کی ہم نے ان سے وقت کی پابندی کا سبق سیکھا اور ترقی کی راہ میں اپنے ارادو ں اور بلند مقاصد کو سامنے رکھ کر تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کا فن سیکھا ہے۔ایک طالبہ سیما نے بتایا کہ جناب عبدالقدیر سیکریٹری شاہین ادارہ جات کی بدولت میں آج میڈکل کورس مفت میں داخلہ لینے کے قابل بنی ہوں کیونکہ جناب عبدالقدیر نے میری معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے میرے والد جناب عبدالصمد بیدری کاریگر کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہے کہ آپ کی ہونہار لڑکی کی تعلیمی ترقی آپ کی لڑکی کی تعلیمی قابلیت اور محنت و لگن کا نتیجہ ہے ۔تعلیمی ترقی کیلئے دولت مند ہونا ضروری نہیں بلکہ پُر حوصلہ مقاصد اور سخت محنت کے ساتھ وقت کی قدر ہونا ضروری ہے۔ ***


پانی کی سربراہی کے ضمن میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں:ڈاکٹر سنیل

بیدر۔15؍جون۔(فکرو خبر نیوز)ڈاکٹر سنیل پنوار ضلع جنگلات افسر نے بیدر کے منتخب کونسلرس سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی سربراہی کے ضمن میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔جنگلات کی زمین کے علاوہ جنگلات کی حفاظت اس لئے کی جاتی ہے کہ جنگلات کی وجہ سے ہی پانی برستا ہے اور دریاؤں اور کنوؤں میں پانی آتاہے۔ اگر جنگلات برباد کردئے جائیں یاجنگلات کے تحفظ سے متعلق قانون کو ہاتھ میں لیاجائے گاتو محکمہ جنگلات اس کو کسی طرح برداشت نہ کرے گا۔سنیل پنوار نے عوام سے کہاکہ پینے کے پانی کامسئلہ ہمارااپنا مسئلہ ہے جس کوحل کرنے میں ہم تمام محکموں بشمول مجلس بلدیہ بیدر سے تعاون کرناپسند کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پانی کی سربراہی کے ضمن مین جنگل کی زمین یا پیڑ کے کاٹنے کی ضرورت ہوگی تو اس کے لئے ایک دن قبل بھی محکمہ جنگلات سے اجازت مانگی جائے گی تو اجازت ضروردی جائے گی لیکن محکمہ جنگلات کے کسی بھی افسریا ملازم کے ساتھ اس خصوص میں کسی شخص کی بھی بدتمیزی درست رویہ نہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا