English   /   Kannada   /   Nawayathi

نومنتخب وزیر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں عدالت طلب(مزید خبریں )

share with us

اس کے شوہر نے اسے نشہ آور مشروبات پلا کر اپنے 18 دوستوں جن میں موجودہ وزیر مملکت نہال چند میگھوال بھی شامل تھا، کے حوالے کردیا جنہوں نے اس سے زیادتی کی۔ ایک سال بعد پولیس کی طرف سے خاتون کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیدیا گیا جس کے بعد متاثرہ خاتون نے ضلعی عدالت سے رجوع کیا ۔ ضلعی عدالت نے وزیر مملکت نہال چند میگھوال اور دیگر17 ملزمان کو20 اگست کو عدالت میں حاضری کے سمن جاری کردیئے ہیں۔


سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے ٹویرا موٹر کار ٹکرائی

امبہ جوگائی کے سیدخاندان کے 08افراد ہلاک ،02 زخمی

بیڑ ۔13جون(فکروخبر/ذرائع ) امبہ جوگائی سے اورنگ آباد کی جانب جارہی تویرا موٹر کار سڑک کے کنارے کھڑی ایک ٹرک سے ٹکرانے سے دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 08افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوئے ۔یہ بھیانک حادثہ آج بتاریخ 12جون کو صبح 05:30بجے بیڑ شہر سے قریب قومی شاہراہ نمبر 211پرنامل گاؤں پھاٹے پر پیاسا دھابہ کے روبرو واقع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امبہ جوگائی کے اتوارہ کی رہائشی سید فیملی اورنگ آباد کے ہرسل جیل میں قید رشتہ دار سے ملاقات کے لئے تویرا موٹر کار نمبرMH25-L3547میں سوار ہو کر صبح 04بجے امبہ جوگائی سے روانہ ہوئے تھے۔صبح 05:30بجے بیڑ شہر سے گذر کر قومی شاہراہ نمبر 211پر بیڑ سے قریب نامل گاؤں پھاٹے پر واقع پیاسا دھابہ کے روبرو پنکچر ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک ٹرک (نمبرMH11-AK6534)سے ٹکرا گئی جس میں تویرا موٹر کار چور چور ہو گئی ساتھ ہی اس میں سوار افراد میں سے 08 افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے جن میں بزرگ ،خواتین اور بچّے کا شمار ہے۔مذکورہ بھیانک حادثہ میں سید سلیم سید عبّاس(عمر 54 سال)،سید کریم سید علی( عمر 37سال)،سید مظہر سید جان اللہ(عمر 48 سال(،سید سلطانہ سید کریم(عمر32سال)، سید شہناز سید سلیم(عمر 42 سال) شیخ زیبہ شیخ عظیم الدین )عمر 37سال)سید زبیہ سید مجیب (عمر 02 سال )،سید علیشا سید کریم (عمر 25 سال) جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ شیخ اظہر الدین شیخ ستّار (عمر 27سال )اور شیخ صادق شیخ سلیم( عمر 25 سال ) یہ دونوں شدید زخمی ہوئے جنھیں علاج کی غرض سے امبہ جوگائی کے سرکاری ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔موقع حادثہ پر خون کا چھڑکاؤ دیکھا گیا۔اس حادثہ کی خبر بیڑ شہر میں پہنچتے ہی گرامین پولس اسٹیشن ، شیواجی نگر پولیس اسٹیشن ،سٹی پولس اٹیشن کے پولیس اہلکاراورسماجی خدمت گار جائے حادثہ پر پہنچے اوردونوں زخمیوں کو راحت بہم پہنچانے کی کوشش کی۔ہلاک ہونے والوں میں ایک دو سالہ معصوم بچّی کا شمار ہونے اور ایک ہی گھر کے 08افراد ہلاک ہونے سے شہر امبہ جوگائی اور بیڑ ضلع بھر میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔سبھی کی جانب سے مذکورہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔واضح ہو کہ امبہ جوگائی کی مذکورہ سید فیملی اورنگ آباد کے ہرسل جیل میں قید اپنے گھر کے ایک فرد سے ملاقات کی غرض سے جا رہے تھے۔جولائی 2007میں امبہ جوگائی کے سید جاوید ،سید نصیر،سید واجد اور رام کسن ہنڈاگڑے کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر ہوا تھا جس میں ضلع سیشن عدالت کے جج اے آر گائیکواڑ نے دسمبر 2013میں عمر قید اور تین ہزار روپئے کی قید سنائی تھی ۔اس معاملے کا ملزم جاوید اورنگ آباد کی ہرسل جیل میں قید کے دن گذار رہا ہے ۔ سید جاوید سے ملاقات کے لئے مذکورہ فیملی آج موٹر کار کے ذریعے الصبح اورنگ آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن بیڑ سے قریب نامل گاؤں پر یہ دلخراش حادثہ ہونے سے پورے خاندان کو موت نے اپنی چپیٹ میں لے لیا۔حادثہ کے بعد تمام مہلوکین کی نعشیں بیڑ ضلع سول اسپتال میں لائی گئی جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد مہلوکین کی نعشیں امبہ جوگائی کو بغرض تدفین روانہ کی گئیں۔سرکاری اسپتال کے بار اس وقت بھاری تعداد میں لوگ جمع ہو کر اس حادثہ پر افسوس کرتے دیکھے گئے۔


چین پرواضح کر دیا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے، سشما سوراج

نئی دہلی۔13جون(فکروخبر/ذرائع) وزیر خارجہ سنماسوراج نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے چینی ہم منصب کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناعہڈ کو حل کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے تاہم بھارت اپنے مفادات کو کسی بھی صورت حال کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بڑی تعداد میں چینی لبریشن آرمی موجود ہے اور اٹیلی جنس اداروں نے اطلاعات فراہم کی ہیں کہ پارلیمانی الیکشن کے دوران12 سو کے قریب لبریشن آرمی کے اہلکاوں کو تعینات کیا گیا ہے۔بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم ہمسایہ ممالک کو بھارت کی مثبت کوششوں کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔


علاقے کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میری اولین ترجیح: مہیش گری

نئی دہلی:13؍جون ((فکروخبر/ذرائع) ہمارے لیے مذہب سے بڑی چیز انسانیت ہوتی ہے۔ کسی خاص مذہب و فرقے کو فوقیت دینے کے بجائے مکمل انسانیت کی فلاح وبہبود و بقا ہی صحیح خدمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہارِ مشرقی دہلی کے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ مہیش گری نے اپنی رہائش گاہ پر اردو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔در اصل اوکھلا کی معروف سماجی کارکن و بی جے پی لیڈرجاوید اقبال خان کی قیادت میں اردو صحافیوں کے ساتھ علاقہ کے ممبر پارلیمنٹ روبرو تھے۔ مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ نے وہاں موجود تمام اردو اخبارات کے مدیروں سے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیجئے۔ بہت جلد میں سرپرائز پیکیجیز کے ساتھ آرہا ہوں جس سے لوگ اس معنی میں حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ آج تک کسی ممبر پارلیمنٹ نے ایسا نہیں کیا ہوگا۔انہوں نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’میں وقت کی درخواست اسی لئے کررہا ہوں تاکہ مسائل کو سنجیدگی سے ختم کیا جاسکے‘۔ میں اروندکیجریوال کی طرح ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا کہ بعد میں مجھے چھت پر چڑھنا پڑے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہلی میں بجلی کے بحران کے لئے سابقہ کانگریس اور آپ حکومت ذمہ دار ہیں۔ کانگریس نے بہتر پالیسی نہیں بنائی اور دوسرا اپنے فرض سے بھاگ کھڑا ہوا۔ جس کے سبب آج دہلی کے عوام کو بجلی کی زبردست قلت سے جھوجھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکزی وزیر توانائی پوری ایمانداری کے ساتھ بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور ایسا منصوبہ تیار کررہے ہیں کہ مستقبل میں لوگ اس طرح کے مسئلے سے دو چار نہ ہوں۔علاقہ کی معروف شخصیت اور بی جے پی لیڈر جاوید اقبال خان نے مہیش گری کی توجہ اوکھلا کے بنیادی مسائل کی طرف مبذول کرایا۔ جس میں مہیش گری نے کہا کہ اوکھلا میں پانی، سیور اور ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یہاں کے باشندوں کو بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور یہ حالت میں نے خود الیکشن کے دوران اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ اس کے پیش نظر علاقہ کے عوام کو بجلی ، پانی، رہنے کے گھر اور اسکول جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کرانا میری اولین ترجیح ہے۔ مذہب کے نام پر کسی کے ساتھ تفریق نہیں ہونے دیں گے۔ اس لئے اس میں ہندو مسلم یا دوسری ذاتوں کی بات نہیں کررہے ہیں۔ میرا واحد مقصد ہے کہ ایک انسان کے ناطے ایک انسان کی پریشانی کی دور کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’ الیکشن سے قبل ہم امیدوار تھے لیکن اب عوامی امیدوں کے مسیحا ہیں تو میرے حلقے کے لوگوں کے مسائل کا حل ہی میری ترجیحات ہیں۔ آخرمیں تمام اردواخباروں کے ذمہ داران کا انہوں نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ صحیح مسائل سامنے لائیں میں ہر وقت آپ کے اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہوں۔ جاوید اقبال خان نے ممبر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری درخواست کو قبول کیا اور علاقہ کے مسائل کو سنجیدگی سے غور کیا بلکہ یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا