English   /   Kannada   /   Nawayathi

بزرگ شاعر عالی جناب نثاراحمدکلیم کی پندرھویں کتاب بعنوان ’’نغماتِ کلیم‘‘منظر عام پر

share with us

غم جاناں سے زیادہ غمِ دوران کو رقم کرنے میں انھیں مہارت حاصل ہے۔ ایک عمر بعدشاعر ناصح بن جاتا ہے لیکن نثاراحمدکلیم کے ساتھ ایسا نہیں ہوا وہ ناصح نہیں ہیں ۔ اورنہ روایتی شاعر کی طرح حضرتِ شیخ یا ناصح کے حریف ہیں ۔128صفحات کے اس شعری مجموعہ کا آغاز اس قطعہ سے ہوتاہے۔ تجھی سے سلسلہ ملتاہے فیضانِ مجدد کا::تجی پر منتہیٰ ہوتا ہے نکتہ دورِ سرمد کا۔ محمدمصطفےٰ اک نور ہیں نورمجرد کا::قلم نے نام لکھا لوح پر پہلے محمدؐکا۔دونعت ، ایک منقبت، 86غزلیں ، 3ترانے اور 4قطعات پر مشتمل اس کتاب کو 9448258368پر رابطہ کرکے حاصل کیاجاسکتاہے ۔کتاب کی اشاعت کرناٹک کے اردو ادب میں ایک خوشگوار اضافہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ***


 

حیدرآباد روڈبیدر کے متصل ایک غیر آباد مسجد’’مسجدِ قریش‘‘ دوبارہ آباد

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔جمعیۃ القریش بیدر کی اطلاع کے بموجب احاطہ قبرستان جمعیت القریش حیدرآباد روڈبیدر کے متصل ایک غیر آباد مسجد’’مسجدِ قریش‘‘ کو آباد کیا گیا ہے۔ آج یعنی13؍جنوری بعد نمازِ مغرب مسجدِ کا افتتاح بدست مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر ہوگا۔اس موقع پر مولانا کا خصوصی خطاب ہوگا ۔اس مسجد کے آباد ہونے سے مسجد کے اطراف و اکناف کے مسلمانوں کو پنچ وقتہ نمازکی ادائیگی کیلئے آسانی ہوگی‘ کیونکہ اس علاقہ میں مساجد ہیں مگر کچھ فاصلہ پر ہیں مسجدِہذاکے اطراف و اکناف کے مسلمانوں مسجدِ قریش نہایت قریب کے فاصلہ ہوجاتی ہے ۔جمعیۃ القریش بیدر کے اس اقدام سے یہاں آباد مکینوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔مسجدِ قریش متصل احاطہ قبرستان جمعیۃ القریش حیدرآباد روڈ بیدر میں بوجہ شبِ برات نمازِ عشاء 9بجے ادا کی جائے گی۔عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔***


 

مسجدِ دستگیر میں بروز جمعہ بوجہ شبِ برات نمازِ عشاء کی اذان 9:30بجے اور نمازِ عشاء ٹھیک 10بجے ہوگی

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔مجلسِ انتظامیہ کمیٹی مسجدِ دستگیر شاہ پور گیٹ حیدرآباد روڈ بیدر کی اطلاع کے بموجب مسجدِ دستگیر میں مورخہ13؍جون بروز جمعہ بوجہ شبِ برات نمازِ عشاء کی اذان 9:30بجے اور نمازِ عشاء ٹھیک 10بجے ہوگی۔اس موقع پر بعد نمازِ عشاء شبِ برات کی فضیلت پر خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقررین خطاب کریں گے ۔عامۃ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقتِ مقررہ پہنچ کر ثوابِ دارین حاصل فرمائیں ۔***


 

جامع مسجد بیدرخصوصی سالانہ جلسہ 

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔معتمد انتطامی کمیٹی جامع مسجد بیدر کی اطلاع کے مطابق بوجہ شبِ برات مورخہ13؍جون مطابق14؍شعبان المعظم نمازِ عشاء 10بجے ادا کی جائے گی۔بعد نمازِ عشاء ایک خصوصی سالانہ جلسہ فضائل شب برات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔اس جلسہ کو مقامی اور بیرونی ممتاز علمائے دین اپنے خصوصی خطاب سے سرفراز فرمائیں گے۔ عامۃ المسلمین سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔۔۔


 

’’ قُرآن فہمی اور حالاتِ حاضرہ ‘‘پر مفتی محمد افروز قاسمی کا خطاب ہوگا

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔آج بروز جمعہ صدیق شاہ تعلیم بیدر میں بعنوان ’’ قُرآن فہمی اور حالاتِ حاضرہ ‘‘پر مفتی محمد افروز قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانی فیض پورہ بیدر کا پُر مغز خطاب ہوگا۔نمازِ جمعہ سے قبل12:50کو خصوصی خطاب ہوگا۔ اور1:30پر خطبہ جمعہ ہوگا ۔عامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔***

شب برات کی رات کو عبادت میں گزاریں نہ کہ چوراہوں پر

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب سید وحید لکھن صدر مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شب برات کے موقع پرمسلم نوجوانوں اور بچوں کو چاہئے کہ وہ مساجد میں عبادت میں وقت گزاریں ۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عبادت کی رات چند نوجوان و بچے چوراہوں اور گلی کوچوں میں رات بھر گھومتے نظر آتے ہیں ۔ ایسے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شبِ معراج کے موقع پر مساجد میں بیٹھ کرعبادت کریں ۔گلیوں اور چوراہوں پر اور چائے خانوں پر جمع نہ ہوں ۔***


محترمہ ریحانہ بیگم ریحانہ ؔ کی کتاب ’’سرزمین سرخ اجالوں میں رہی ہے‘‘
منظرِ عام پر

بیدر۔12؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔ محترمہ ریحانہ بیگم ریحانہ ؔ کی کتاب ’’سرزمین سرخ اجالوں میں رہی ہے‘‘کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔ جس میں تقریباًدودرجن افراد کے بارے میں ریحانہ بیگم نے اپنے تاثرات ، اپنی عقیدت مندی اور اپنی الفت کا اظہارکیاہے۔ جن میں سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ ، عبدالجبار ایڈوکیٹ مرحوم، صلاح الدین نیرؔ ، نثاراحمدکلیمؔ ،ایم اے حمید مدیراعلیٰ اردوروزنامہ حیدرآباد کرناٹک ،سید لطیف خلشؔ ،رخسانہ نازنین ، سابق اراکین اسمبلی لئیق الدین ایڈوکیٹ،محسن کمال مرحوم، رحیم خان ، وغیرہ شامل ہیں ۔ ریحانہ بیگم کایہ وہ نثری کارنامہ ہے جو انھیں کرناٹک کی ممتا ز نثرنگاروں میں شامل کرنے کیلئے کافی وشافی ہے۔ موصوف کی کتاب پر محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریٹری یاران ادب بیدر نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ہے۔ ***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا