English   /   Kannada   /   Nawayathi

50سے زائد فٹ پاتھ بیوپاری روزگار سے محروم

share with us

اس کارروائی کے نتیجہ میں فٹ پاتھ بیوپاری نہ صرف روزگار سے محروم ہوئے ہیں بلکہ تھوڑ پھوڑ کے نتیجہ میں ڈبوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ڈبوں کے اندر رکھا ہوا تجارتی سامان مکمل تباہ ہوگیا ۔زبردست نقصان سے دوچار اور کاروبار سے محروم فٹ پاتھ بیوپاریوں نے مئیر اور ڈپٹی مئیر پر الزام عائد کیا ہے کہ اُنہوں نے بغیر کسی اطلاع کے توڑ پھوڑ کی کاروائیاں کیں۔ اگر اُنہیں انخلاء کی نوٹس دی جاتی تو وہ بغیر کسی نقصان کے اپنے اپنے ڈبوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کر لیتے ۔ فٹ پاتھ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھ بیوپاریوں کو پریشان نہ کرنے اور اُن کے ڈبوں کو نقصان نہ پہچانے ، کاروبار کو متاثر نہ کرنے کی واضح ہدایت دی ہے ۔ اس کے باوجود گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے عہدیدران نے مئیر اور ڈپٹی مئیرکے دباؤں میں آکر انہدامی کاروائیاں کیں۔ قانوناً اُنہیں کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد انہدامی کارروائیاں کی جانی چاہئے تھی۔ نقصانات سے بیحد پریشان اور مایوس متاثرہ بیوپاریوں نے بتایا کہ اُنہیں اپنے ڈبہ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی بار بار عاجزانہ درخواست کرنے کے باوجود مئیر اور ڈپٹی مئیر اور عہدیداران کو اُن پر کوئی رحم نہیں آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے جن علاقوں میں انہدامی کارروائیاں کی گئی وہاں کے متعلقہ کارپوریٹرس کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا