English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر برائے مال(ریوینیو)مسٹر بی شرینواس پرشاد کا بیدر دورہ

share with us

انھوں نے بتایا کہ چار یا چھ مہینوں میں ویلیج اکاؤٹنٹس کو لیاب ٹیاب فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ زرعی زمین کے سروے کیلئے 1800سروئیر کے تقررات کئے گئے ہیں انھیں تربیت دی گئی ہے۔جلد انھیں اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔گزشتہ غیر موسمی بارش و ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ حکومت نے جاری کیا ہے یہ رقم کسانوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاستی حکومت ضلع بیدر کی ترقی کیلئے پابند ہے ۔ضلع میں بارش کی تفصیلات ‘موسم کی صورتحال ‘آفاتِ سماوی امداد کی دستیابی‘ پہانی میں ترمیم واقعات حقوق کھاتے کی تبیدلی کی درخواستیں ‘متنازعہ واقعات کی یکسوئی ‘سماجی استحکام اسکیم‘ منسویی میتری اسکیم ‘سرکل سطح پر پہانی عدالت کی تفصیل ‘سکال کی کارکردگی ‘دفعہ371(j)کے تحت علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں سرٹیفکیٹ کی اجرائی کی تفصیلات ‘ طلباء کے کاسٹ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے تعلق سے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی طورپربات چیت کی ‘اور کہا کہ بارش اور بجلی گرنے جیسے واقعات مُختلف طرح کے آفات سماوی میں اگر اموات ہوتی ہیں تو اندرون3یوم متعلقین میں امداد فراہم کی جائے ۔آفات سماوی واقعات کے وقت متعلقہ محکمہ ریونیو کے ملازمین فورا مقام کا دورہ کرکے معائنہ کریں اور نقصانات پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے پیش کریں ۔دو یا تین دن میں انھیں نقصان کی بھرپائی کا چیک دیاجائے تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔مویشیوں کی ہلاکت ‘ مکانات منہدم ہوتے ہیں تو بھی فورا توجہ دی جائے ۔وزیر موصوف نے عہدیداروں سے کہا کہ سرکاری فرض شناسی میں لاپرواہی نہیں کی جانی چاہئے ۔ریاست کی سرکاری املاک کی حفاظت کیلئے کرناٹک عوامی کارپوریشن کے ذریعہ ریاست میں تمام سرکاری املاک اور عوامی زمینات کا نقشہ مرتب کیا جائے گا۔ اور تمام معلومات کو ایک جگہ فراہم کرنے کیلئے ایک مخصوص ویب سائیٹ قائم کی جائے گی۔تمام محکمہ جات کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ محکمہ ریونیو (مالگزاری) کے پاس اپنی اپنی املاک کی تفصیلات جلد جمع کریں تاکہ سرکاری اراضی کی حفاظت کیلئے تیزی سے قدم اُٹھایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضہ جات پر مشتمل جو معلومات ویب سائیٹ پر مہیا کرائی جائیں گی ان تک عوامی رسائی بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاستِ کرناٹک میں سرکاری اراضی و تالابوں پر غیر قانونی قبضہ جات پر روک لگانے کیلئے حکومت نے ایک ویب سائیٹ پر تالابوں و اراضی سے متعلق تمام معلومات شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے تالابوں کی نگرانی کی جائے گی۔ اور ان پر کسی بھی غیر قانونی قبضہ جات کی صورت میں اس کی نگرانی نظام کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعہ عوام بھی تالابوں کے رقبہ کے متعلق بروقت تفصیلات حاصل کرنے میں معاون ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ ان زمینات پر غیر قانونی قبضہ جات کی کوشش کرنے والے عناصر کو بھی متنبہ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔کرناٹک عوامی املاک کارپوریشن کے ذریعہ اس ویب سائیٹ کو چلایا جائے گا۔*** 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا