English   /   Kannada   /   Nawayathi

میوات ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کی زد میں :15افراد زخمی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایک نوجوان، دان ویر جو اپنی موٹر سائیکل سے گھر واپس جا رہا تھا، ایک ڈمپر کی طرف سے اجلاس، مقامی لوگوں نے ڈرائیور رئیس اور مددگار مبارک کو بری طرح مارا پیٹا جس سے یہ افواہ اڑا دی گئی کے علامت نے ڈرائیور اور ہیلپر کو ہلاک کر دیا ہے، ارد گرد کے شیترو سے مسلم اور ہندو کمیونٹی کے لوگ جمع ہونے لگے اور دونوں کمیونٹی میں آپس میں فائرنگ شروع ہو گئی، اور کچھ شرارتی عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھا کر دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی.اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کسٹمر ایکزوٹو وسیع شرما کے مطابق \"بھیڑ لاٹھی ڈندوں سے لیس ہو کر براچ طرف آئی اور جو بھی رستے میں آیا اسے توڑ دیا گیا، پھر اس کے بعد الہ آباد بینک کو بھی نشانہ بنایا گیا.مشتعل بھیڑ نے راستے میں آنے والے گاڑیوں، گھروں کو نشانہ بنا کر توڑ پھوڑ کی اور دو مساجد کو آگ لگا کر پھونک دیا


ٹرک وموٹرسائیکل تصادم میں نوجوان کی موت 

ہاپوڑ ۔11جون (فکروخبر/ذرائع)ضلع کے تھانہ حافظ پور علاقہ میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرانوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کریا اور دوسرے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔بتایا جارہاہے کہ میرٹھ کے باشندہ معراج (۳۰)اپنے دوست معراج الدین کے ساتھ بلند شہر سے میرٹھ آرہے تھے۔جب وہ موڑی کے قریب پہنچے پیچھے سے ٹرک نے ان کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی۔ ٹکر کے سبب معراج کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ 


ہوٹلوں میں ہورہاہے جسم فروشی کاکاروبار 

ہاپوڑ ۔11جون (فکروخبر/ذرائع) ضلع کے مختلف مقامات پر واقع ہوٹل کساد بازاری سے ابھرنے کے لئے غیر قانونی طریقے استعمال کررہے ہیں۔ شہر کے زیادہ تر ہوٹل جسم فروشی کے مرکز بنتے جارہے ہیں۔ ہوٹل مالکان طلباء وطالبات کو جسم فروشی کے لئے اپنے ہوٹل کے کمروں میں پناہ دینے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ہاپوڑ کو ۲۰۱۱میں ضلع بنایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہاں پر جرائم اور جسم فروشی کے کاروبار میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اس کام میں ہوٹل مالکان ملوث ہیں۔ ہوٹلوں میں غیر ملکی شراب کے ساتھ جسم فروشی کاکاروبار بھی کیا جارہاہے۔


پوری رات بجلی نہ آنے سے مشتعل لوگوں کا مظاہرہ

لکھنؤ۔11جون (فکروخبر/ذرائع) اوور لوڈنگ کے سبب تقسیم ڈویژن حسین گنج کو ملنے والی بجلی میں تخفیف کر دی گئی ہے۔ نتیجہ میں ڈویژن میں روسٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ۳۳کے وی زیر زمین کیبل میں فالٹ کے سبب حسین گنج علاقہ کی بجلی فراہمی دس گھنٹے متاثر رہی۔ رات بھر بغیر بجلی کے رہنے سے مشتعل لوگوں نے منگل کی دوپہر حسین گنج چوراہے پر مظاہرہ کیا۔ اوور لوڈنگ کا خمیازہ حسین گنج کے صارفین کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈویژن میں روسٹنگ کر کے بجلی کی فراہمی معمول پر برقراررکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حسین گنج ڈویژن کو گومتی نگر سب اسٹیشن سے اس سے قبل ۰۰۳؍ایمپیئر بجلی ملتی تھی۔ لیکن موجودہ وقت میں اس میں ۰۵فیصد کی تخفیف کرتے ہوئے صرف ۰۵۱؍ایمپیئر بجلی دی جا رہی ہے۔ وہیں ٹی آر ٹی سے اب تک حسین گنج کو ۰۵۲؍ایمپیئر بجلی دی جارہی ہے۔ لیکن موجودہ وقت میں ۰۰۲؍ایمپیئر بجلی ہی مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی میں ڈویژن کی بجلی مانگ کو روسٹنگ کر کے معمول کے مطابق کیاجا رہا ہے۔ایگزیکٹیو انجینئر انل کمارسنگھ نے بتا یا کہ پاریشن سب اسٹیشنوں سے ملنے والی بجلی کے حصہ میں اوور لوڈنگ کے سبب تخفیف کر دی گئی ہے جس کے سبب علاقہ میں روسٹنگ کر کے بجلی فراہم کی جا رہی ہے وہیں ٹی آر ٹی پاریشن سب اسٹیشن سے حسین گنج کو بجلی فراہم کرنے والی ۳۳کے وی لائن میں موئیا کے پاس فالٹ ہو گیا۔ رات تقریباً دو بجے ہوئے فالٹ کے سبب ڈویژن کے صارفین کو بجلی ملنا بند ہو گئی رات کو متاثر ہوئی بجلی دوپہر تقریباً دو بجے بحال ہو ئی۔ وہیں صبح میں بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا جب دوپہر تک بجلی نہیں آئی تو لوگ سڑک پر پہنچ گئے اور حسین گنج چوراہے پر زبردست مظاہرہ کیا۔


ہندوستان 2030 تک 50 ہزار میگاواٹ جوہری بجلی پیدا کرے گا۔ شیکھر باسو

حیدرآباد ۔ 11 جون (فکروخبر/ذرائع) ہندوستان2030ء تک جوہری بجلی کی پیداوار کو بڑھا کر50 ہزار میگاواٹ تک لے جائے گا۔ یہ انکشاف ہندوستان کے بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ شیکھر باسو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ہندوستان کے ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سی بی ایس وینکٹ رامن نے بھی خطاب کیا۔ شیکھرباسو نے کہا کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے جوہری بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر وینکٹ رامن نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت جوہری بجلی کی پیداوار4 ہزار700 میگاواٹ ہے جسے 2017ء میں 15 ہزار میگاواٹ اور2030ء تک 50 ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری بجلی کی پیداوار پر نہ صرف کوئلے کے مقابلہ میں اخراجات کم آتے ہیں بلکہ آلودگی بھی زیادہ نہیں ہوتی۔ اس موقع پر نیوکلیئر فیول کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر این سائیں بابا نے کہا کہ جوہری بجلی پیداوار کرنے والے موبائل ری ایکٹرز کے ذریعہ دور دراز علاقوں میں تعینات فوجی یونٹس کوبھی بجلی فراہم کی جائے گی۔


ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔طبی ماہرین

نئی دہلی ۔11 جون(فکروخبر/ذرائع)طبی ماہریننے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا امراض سے بچاؤ کے لئے انتہائی اہم ہے۔ سانس کی تکالیف اور دیگر امراض کی بنیادی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں چودہ سال تک کی عمر کے ساٹھ لاکھ بچے ہرسال مختلف امراض کا شکار ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ ننھے پھول خاص طور پر ملیریا، ہیضہ، اسہال، گیسٹرو اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ملیریا، اسہال، گیسٹرو، ہیضہ، یرقان خصوصا ہیپاٹائٹس نیز دمہ وغیرہ کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے تدارک کی سب سے بہتر صورت پینے کے پانی اور ماحو ل کی آلودگی کو دور کرنا ہے۔احتجاج کے مواقع پر ٹائر جلانے سے فضائی آلودگی، سڑکوں کے کنارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، ہسپتالوں کا کچرا، سرنجیں، استعمال شدہ بوتلیں، مضرِصحت کیمیائی کچرا، کارخانوں سے خارج ہونے والا مہلک دھواں اور زہریلی گیسوں وغیرہ سے بڑے اور خاص طور پر معصوم بچے مختلف امراض مثلًاسانس کی بیماریوں اورجِلدی شکایات میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اکثر بچوں کا معمولی نزلہ زکام بگڑ کر شدید کھانسی دمے اور نمونیے کا باعث بن جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری کی انتہائی اہمیت ہے اس سلسلے میں شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔


سشما سوراج نے عورتوں کو پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میں

33فیصد ریزرویشن دینے کی زبردست وکلالت کی

نئی دہلی ۔11 جون(فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ جتنا پارٹی کی سینئررہنمااور وزیرخارجہ سشما سوراج نے عورتوں کو پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی میں 33فیصد ریزرویشن دینے کی زبردست وکلالت کی اور اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی حمایت کریں ۔ انہوں نے صدرجمہوریہ کی شکریہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ماضی کی غلطیو ں سے سبق سیکھا ہے اور کہا منموہن سنگھ کی حکومت کو بدعنوانی اور مہنگائی اور مختلف گھپلوں کی وجہ سے لوگوں نے اس حکومت کو اکھاڑ پھینکا ۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کی حکومت مفلوج ہوگئی اور وہ کوئی بڑے فیصلہ نہیں لے سکے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 1984کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی سیاسی جماعت نے اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کی ہے۔ عوام یہ سمجھ رہی تھی کہ ا یک پارٹی کے روز کا دورختم ہوگیا ہے۔ لیکن بی جے پی نے ان کو غلط ثابت کردیا ۔غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی شام کو صدر کے ابھبھاش پر بحث کا جواب دیں گے۔ پہلے وہ لوک سبھا میں چار بجے پھر راجیہ سبھا میں پانچ بجے اپنی بات رکھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا