English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرائم کی دنیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے خواتین سے اس کے سونے کے زیورات چھیننے کی بھی کوشش کی ، لیکن خواتین نے ان زیورات کو جعلی بتایا ، جس کے بعد انہوں نے زیورات نہیں لئے .پولیس میں درج شکایت کے مطابق ذہنی طور پر معذور خاتون داپوڑی علاقے کی رہنے والی ہے . 30 اپریل کو اپنے بھائی سے بحث کے بعد وہ گھر سے چلی گئی تھی . اس کے بعد اس کی ملاقات وجئے پال سنگھ سے ہوئی ، جس نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کیا . اس کے بعد وہ عورت کو لوناوالا لے گیا . وہاں کے ایک لاڈج میں سنگھ ، دلاور اور یاسین نے خواتین کے ساتھ بدکاری کی .پولیس انسپکٹر چندرکانت بھوسلے نے بتایا کہ خواتین کی طرف سے ملزمان کے بتائے حلیے سے ہم نے ایک ملزم کا اسکیچ تیار کیا . اس کے بعد ایک معلومات پر اہم ملزم وجئے پال سنگھ پکڑ میں آ گیا . اس کے بعد دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا .


نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری: ایک گرفتار

مظفر نگر ۔12مئی(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے سبھاش نگر علاقے میں ایک نوجوان نے ایک سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی . پولیس نے بتایا کہ بچی کے مکان مالک کے بیٹے دلشاد ( 25 ) زبردستی اس کے کمرے میں گھس آیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی .انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے .


کسان کے قتل معاملہ میں دو نامزد بھتیجے گرفتار 

لکھنؤ۔12مئی(فکروخبر/ذرائع) پارہ علاقہ میں کسان بابو لال کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے نامزد اس کے بھائی کے دو بیٹوں کو اتوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس معاملہ میں ابھی تین نامزد ملزمین فرار ہیں۔ ایس او پارہ اشوک یادو نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر ایم ایم لان کے پاس سے بابو لال کے قتل کے معاملہ میں نامزد اس کے بھتیجے ستیندر اور راجندر کو گرفتارکر لیا گیا۔ بابو لال کے قتل معاملہ میں ابھی اس کا بھائی منی لال، بیٹا انوپ اور داماد فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ جمعہ کو سروسا گاؤں کے رہنے والے کسان بابو لال کا پڑوس میں رہنے والے بھائی منا لال سے نالی کے سلسلہ میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس پر منی لال اس کے بیٹوں اور داماد نے بابو لال اور اس کے کنبہ پر حملہ کر دیا تھا۔ حملہ میں بابو لال ، اس کی اہلیہ دروپدی، بیٹا ونود کمار اس کی اہلیہ وملا بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران بابو لال کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف غیر ارادی طور پر قتل کی رپورٹ درج کر لی۔ 


بخشی کا تالاب علاقہ میں زیورات تاجر لوٹ کا شکار

لکھنؤ۔12مئی(فکروخبر/ذرائع)بخشی کا تالاب علاقہ میں دکان بند کرکے گھر جارہے ایک زیورات تاجر سے اس کے گھر کے نزدیک ہی اسلحہ سے لیس بدمعاش ہزاروں روپئے نقد اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ بخشی کا تالاب قصبے کے رہنے والے سنجے سونی کی گھر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر زیورات کی دکان ہے بتایاجاتا ہے کہ اتوار کی رات تقریباً آٹھ بجے سنجے اپنی دکان بند کرکے اسکوٹی سے بھتیجے آزاد کے ساتھ گھر واپس آرہا تھا سنجے کے پاس ایک بیگ تھا جس میں نقد رقم اور زیورات تھے ۔سنجے جیسے ہی اپنے گھر کے نزدیک گلی میں پہنچے موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اس کی اسکوٹی پر لات ماردی جس سے سنجے اور ان کا بھتیجا گر پڑے بدمعاشوں نے سنجے سے بیگ چھیننے کی کوشش کی مخالفت کرنے پر ایک بدمعاش نے ان کے ہاتھ سے بیگ چھینا اور پھر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر بخشی کا تالاب پولیس اور سی او بھی پہنچ گئے ۔ پولیس نے بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے جانچ بھی کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی ۔پولیس نے سنجے کی تحریر پر لوٹ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زیورات تاجر کے بیگ میں ستر ہزار روپئے نقد اورچار لاکھ کے زیورات تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا