English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولس اور پیراملٹری فورسس کی ملی بھگت سے مسلمانوں کوقتل کیا جارہا ہے

share with us

انکا گھر نزدیگ ہی تھا وہ ان کے گھر میں داخل ہوئے بارش تیز ہورہی تھی کہ کچھ ہی دیر کے بعد گھر پر کھٹکا ہوا ان لوگوں نے دیکھا کہ ملٹری اور C.R.P.F کے ڈریس میں کچھ لوگ ہیں یہ سمجھ کرکہ وہی C.R.P.F گشت کرہی ہے دروازہ کھلا دروازہ کھولتے ہی سلمان منڈل پر چاقو سے حملہ کرکے شہید کردیا گیا اور انکے ساتھی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے خلیل الرحمن صدر تعمیرملت کھوکراجار نے آج ایکے پریس کانفرنس کی اور انھوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور پیراملٹری فوریس کی ملی بھگت سے مسلمانوں کوقتل کیا جارہا ہے طرفہ تماشہ یہ کہ جب آج صبح خلیل الرحمن اور دیگر کارکنان مقتول کے گھر گئے تو پولیس نے اسے آپسی جھگڑا کہہ کر اسکے ساتھ رات میں گشت کرنے والے ساتھیوں کو رات ہی میں گھر سے اٹھاکر لئے گئے اور سخت تفتیشکی گئی مقامی مسلمانوں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کی دھمکی دی اگر قاتلوں کو پکڑانہیں گیا اوربے قصور مسلمانوں کو رہا نہیں کیا گیاتو کھوکراجھار بند منایا جائیگا۔ او رکہا کہ مقامی پولیس قاتلوں کو بچانے کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کررہی ۔ صدر تنظیم عالی جناب محمد عبدالرحیم قریشی اور معتمد عمومی ڈاکٹر محمد متین الدین قادری نے مرحوم کے لئیے مغفرت کی اور لوحقین کے لئیے کے صبر جمیل کی دعاء کی اور پولیس کے رویئے پر آفسوس کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا