English   /   Kannada   /   Nawayathi

وا ڑی میں مسلم نو جوا ن پر قا تلا نہ حملہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

دیگر حملہ آوروں کے نام بھیمیا گتہ دا ر ملیا گتہ دا ر ، سا بو گتہ دا ر ، را میا گتہ دا ر ہیں۔ شعیب نے اپنے بیا ن میں بتا یاہے کہ ملیا گتے دا ر جس کی وا ڑی میں بیکری ہے نے معمو لی سی با ت پر تکر ار کر تے ہو ئے ہتھو ڑ ے سے شعیب کے سر پر وار کر دیا اور ریا ض احمد ان کے سا تھ مو جو د دو سرے احبا ب پر بھی حملہ کر تے ہو ئے انھیں زدوکو ب کیا گیاباوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حملہ وار ہندوتنظیم آر ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں اورآئے دن مسلما نو ں کے سا تھ نا روا سلو ک کا سلسلہ جا ری ہے وا ضح ہے کہ واڑی ٹا ون میں اسطرح کے وا قعات اکثر پیش آتے ہیں اور پو لس کا رویہ مشکو ک نظر آتا ہے کیو ں کہ گز شتہ برس شمشیر خا ن نامی نو جوا ن پر بھی قا تلا نہ حملہ کر تے ہو ئے اسے شد ید زخمی کر دیا گیا تھا شمشیر خا ن پر دن دھاڑے کچھ ا فرا د نے گو لی چلا ئی تھی اسی طرح آئے دن گلبر گہ ضلع میں فا ئر نگ کے وا قعات ایک کے بعد دیگر ے پیش آرہے ہیں جو عوا م کے لئے تشو یش کا باعث بنے ہو ئے ہیں پو لس علیٰ عہد ید ارا ن کو اس جا نب تو جہ دینی چا ہئے ۔وا ضح رہے کہ ایک بجے دن وا ڑی میں یہ حملے کی وا ر دا ت پیش آئی ہے ۔ تاہم پی ایس آئی وا ڑی مسٹر نٹ را ج نے فو ن پر ہما رے نما ئندے کو بتا یا کہ حملے سے مقلق تحقیقا ت جا ری ہیں خا طیو ں کو بخشنانہیں جا ئے گا تا ہم اس وقت تک ایف آئی آر نہیں در ج کی گئی تھی،وا ڑی کے مسلم نو جوا نوں نے اس وا قعہ پر نا را ضگی کا اظہا ر کیا ہے 

ریاست میں مخصوص مویشیاں کیلئے اراضی کو قبضہ میں لینے کیلئے ریاستی حکومت بِل پیش کرے گی۔

وزیر قانون و مویشی پالن مسٹر ٹی بی جئے چندر 

بیدر۔8مئی(فکروخبر/محمد امین نواز )ریاست کے وزیر قانون و مویشی پالن مسٹر ٹی بی جئے چندر نے کہا کہ ریاست میں مخصوصمویشیان کیلئے اراضی کو قبضہ میں لینے کیلئے ریاستی حکومت بِل پیش کرے گی۔ مسٹر جئے چندرا نے بتایا کہ ریاست میں زمینی سطح کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ‘اس کیلئے Carvel land کے تحفظ کی ضرورت ہے ۔ریاست میں Carvel land کہا ں کہاں پر ہے اور کتنی ہے‘اس ضمن میں آئندہ 15یوم سے قبل پورے اعداد و شمار جمع کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں ‘تاکہ مذکورہ اراضی کو مویشی پالن محکمہ کے قبضہ میں لیا جاسکے ۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت آئندہ سیشن میں بِل پیش کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت زرعی پیداوار کیلئے کنویں کھدائی کی اجازت نہیں دے گی۔ لیکن پینے کے پانی کی خاطر کنویں کھدائی پر کوئی روک نہیں لگائی جائے گی۔ انھوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنویں کھودنے کے معاملہ میں Groundwater Directorate سخت اختیا رکرے گا۔ ریاستمیں زمینی سطح میں تیزی سے آرہی کمی کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اُٹھانا ضروری ہوگیا ہے۔ ریاست کے12اضلاع کے 35تعلقہ جات میں پانی کا حد سے زیادہ استعمال ہورہا ہے ‘اسی طرح تین اضلاع کے تین تعلقہ جات میں حالات انتہائی خراب ہیں۔20 اضلاع کے58تعلقہ جات میں حالات ٹھیک ضرور ہیں‘ ریاست میں کئی حصہ میں1200سے1300فِٹ تک کھدائی کرنے کے باوجود پانی نہیں مل رہا ہے ۔ریاست کے ہر تعلقہ جات میں5سے لے کر10ہزار تک کنوؤں کی کھدائی کی جارہی ہے ۔وزیر نے موجودہ پانی بحران کے حل کیلئے زراعت کے طریقے کار میں تبدیلی لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کسانوں کو پانی کا ضیاع کرنے سے روکنے کے اقدامات کی بات کہی۔ ریاست میں زرعی کام کیلئے ہی زیادہ کنوؤں کی کھدائی کی جارہی ہے ۔اگر یہی حالات جاری رہتے ہیں تو ریاست کی حالات راجستھان سے بھی زیادہ خراب ہوجائے گی۔زرعی کام کیلئے کنویں کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔پینے کے پانی کیلئے کنویں کھودے جانے والے ایک کنویں سے دوسرے کنویں کے درمیان کی دوری 130سے لے کر150میٹر تک رکھنے کا اصول ہے‘ جس کا سختی سے عمل کیا جائے گا۔ریاست بھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ کے حل کیلئے وزیر اعلی سدرامیا نے اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گنا کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر جئے چندر نے کہا کہ کسانوں کے گنا کی قیمت فی ٹن2500روپیے ادا نہیں کرنے والی شوگر فیکٹریوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔پڑوسی ریاست تملناڈو میں اندازا 2500روپیے فی ٹن ‘مہاراشٹرا میں2600روپیے فی ٹن گنا خریدا جارہا ہے ۔ایسے میں ہماری ریاست کی شوگر فیکٹریوں کو مناسب قیمت دینے میں کس بات کی پریشانی ہے۔؟ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کو150روپیے فی ٹن کی سبسِڈی دے رہی ہے۔


معروف شاہین سائنس کالج بیدر کے پی یوسی سال دوم کے نتائج کا فیصد 84.03رہا

بیدر۔8مئی(فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی سطح پر معروف شاہین سائنس کالج بیدر کے پی یوسی سال دوم کے نتائج کا فیصد 84.03رہا۔ گذشتہ سال کے مقابلے امسال 7%نتیجہ میں ترقی دیکھی گئی۔ اور اسی طرح شاہین کالج کے طلباء نے طالبات پر بازی مارتے ہوئے ایک نیا اور شاندار ریکارڈ قائم کیاہے۔ 65طلباء و طالبات نے ڈسٹنگشن حاصل کیا۔ جس میں سے 52لڑکوں نے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ صرف13طالبات ڈسنٹنگشن میں آئیں۔ اول مقام حاصل کرنیو الے جملہ 444طلباء میں سے 226لڑکیاں اور 218لڑکے رہے۔ 64طلبہ میں سے 36 لڑکے اور 28لڑکیوں نے دوسرامقام حاصل کیا۔ تیسرامقام 2طلباء نے حاصل کیا۔اس طرح 87%طلباء نے کامیابی حاصل کی جبکہ 80% طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ محمدعمران ولد محمد سلطان نے 95%نشانات حاصل کرکے شاہین کالج میں ٹاپ کیاہے۔ گریش پاٹل نامی طالب علم نے فزکس ،کیمسٹری اور ریاضی تینوں مضامین میں صد فیصد نشانا ت حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ واضح رہے کہ 689طلباء نے امتحان دیاتھاجس میں سے 579طلباء کامیاب ہوئے ہیں ۔اس طرح کالج کا نتیجہ 84.03رہا۔ 

TETامتحان جو کنڑا اور انگریزی صرف دوزبانوں میں ہواکرتاہے

، اس کو اردو میں بھی لیاجائے۔۔ کرناٹک نے وزیراعلیٰ

بیدر۔8مئی(فکروخبر/ذرائع)گذشتہ دنوں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) ریاست کرناٹک نے وزیراعلیٰ کرناٹک، وزیرتعلیم اور ریاستی محکمہ تعلیمات عامہ کے کمشنر کو ایک یادداشت روانہ کی تھی جس میں مطالبہ کیاگیاتھاکہ TETامتحان جو کنڑا اور انگریزی صرف دوزبانوں میں ہواکرتاہے ، اس کو اردو میں بھی لیاجائے۔ حکومت نے آئیٹا کے اس مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے ٹی ای ٹی امتحان اردو میں تحریر کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کا جناب محمد نظام الدین ریاستی صدر آئیٹا کرناٹک نے خیرمقدم کیاہے۔ اور کہاہے کہ اس فیصلہ سے اردو اساتذہ کے تقرر میں آسانی ہوگی ۔ اور اردو اساتذہ حکومت کی اس اجازت سے استفادہ کرتے ہوئے امتحان میں بہتر نشانات حاصل کریں گے۔ موصوف نے حکومت کے اس حکمنامہ پر ریاستی حکومت خصوصاًوزیراعلیٰ سدرامیا، وزیرتعلیم کیم منے رتناکر اور کمشنر محمد محسن کا شکریہ اداکیاہے ۔اور اردو اساتذہ سے کہاہے کہ وہ اس کافائد ہ اٹھاتے ہوئے آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ویب سائٹ پر ٹی ای ٹی کانصاب اور سوالیہ پرچہ جات بھی دستیاب ہیں جن سے استفادہ کرنے کی انھوں نے ترغیب دی ہے ۔


پی یوسی سال دوم کے نتائج آج صبح بذریعہ انٹرنیٹ آچکے ہیں ۔مختلف خانگی کالجس کی انتظامیہ خوش 

بیدر۔8مئی(فکروخبر/ذرائع) پی یوسی سال دوم کے نتائج آج صبح بذریعہ انٹرنیٹ آچکے ہیں ۔مختلف خانگی کالجس کی انتظامیہ خوش ہے۔ ان ہی میں سے ایک کالج وزڈم پی یوکالج بید ربھی ہے۔ جس کے نتائج گذشتہ سال کے مقابلے اس سال بے حد شاندار آئے ہیں ۔ اہم بات تو یہ ہے کہ طلباء کو نیا نصاب ملاتھا اور اس نئے نصاب کا یہ پہلا بیاچ تھا۔ جملہ 68طلباء نے پی یوسی سال دوم کا امتحان تحریر کیا اور 40طلباء کامیاب ہوئے جن میں 5طلباء نے ڈسٹنگشن کیا ۔اور21نے فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی ۔ ربیٰ زرین بنت عبدالغفار نے کالج میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے 98%نشانات حاصل کئے۔ اور فزکس کے پرچہ میں صدفیصد نشانات لے کرایک ایسا ریکارڈ قائم کیا جس پر کالج انتظامیہ اپنی مسرت کااظہارکررہاہے۔ اسی طرح ایم ایس ثمرین بنت ایم ایس نذراللہ نے 95%نشانات حاصل کئے۔ 99%نشانات سے ریاضی میں کامیابی حاصل کی ۔تیسرا مقام دوطالبات سیدہ منیبہ فرح بنت شاہ رفیع اللہ قادری اور حمیرہ حمرین بنت محمد مقصودعلی نے حاصل کیا۔ جنہیں بالترتیب 97%اور94%نشانات حاصل ہوئے۔ انورالحق ولد فضل الحق ایڈوکیٹ نے87%حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ سامویل ولد سریش نے 84%اورکماری سدھا بنت سبھاش نے 82%نشانات حاصل کئے ۔ محمد آصف الدین معتمد وزڈم ادارہ جات بیدر نے کالج کے ان غیرمعمولی نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی سخت محنت ، انتظامیہ کی بہترین تعلیمی منصوبہ بندی اور طلباء کے اندر موجود مسابقتی جذبہ نے اتنے شاندار نتائج سے کالج کو ہمکنار کیاہے۔ انھوں نے طلباء ، اولیائے طلباء اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ سی ای ٹی کے بھی بہتر نتائج بفضلِ الٰہی آئیں گے ۔ پروفیسر ایس مدار پرنسپل وزڈم کالج سے دریافت کیاگیاکہ آیا وزڈم کالج میں امتحانی مرکز(Exam Centre)تھاتو موصوف نے بتایاکہ وزڈم پی یوکالج میں امتحانی مرکز(Exam Centre)نہیں تھا۔اس کے باوجود طلباء نے اپنی شاندارتعلیمی کارکردگی اور مسابقتی جذبہ کا اظہارکیا ہے۔ جو قابل مبارک بادہے۔انھوں نے مزید بتایاکہ 9مئی بروزجمعہ کامیاب طلباء کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب ٹھیک 10بجے دن کالج کے احاطہ موقوعہ عقب اردو ہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ہوگی ۔اولیائے طلباء کے علاوہ دیگر حضرات بھی اس تقریب میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ 


کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیرمن جناب غوث باشاہ اشرفی کی بیدر آمد 

انجمن خادم الحجاج، بیدر کی جانب سے والہانہ استقبال 

بیدر8مئی(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیرمن جناب غوث باشاہ اشرفی کی بیدر آمد کے موقع پر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے دفتر انجمن پر اُن کا نہایت ہی والہانہ استقبال کیا گیا۔ نائب صدر انجمن الحاج سید صغیر احمد نے اُن کی گُلپوشی کی ۔معتمد انجمن الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر نے اس موقع پر جناب غوث باشاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کو ہر قسم کی سہولت پہنچانے میں جناب غوث باشاہ نے دن رات محنت اور تگ و دو کی ۔اس کی مثال نہیں مل سکتی ۔اس موقع پر جناب غوث باشاہ نے کہا کہ ساری ریاست کرناٹک میں بیدر کی کمیٹی انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر جس ذمہ داری و نظم و ضبط اور سلیقہ مندی سے کام کرتی ہے اور کوئی کمیٹی اس طرح کا کام نہیں کرتی ‘ انھوں نے کہا کہ ریاست کے دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کو بیدر کی انجمن خادم الحجاج کی طرز پر کام کرنے کی ہدایت بھی دیتے رہے ۔معتمد انجمن جناب قادری نے سابق چیرمن کے علاوہ الامین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سکریٹری جناب محبوب علی ‘سید شاہ باقر بحری منتظم شعبہ نشر و اشاعت الامین ہمناآباد‘ جناب محمد ضیا الدین چٹگوپہ کے ساتھ دیگر مہمانان اعجاز علی تنویر‘ محمد امجد سابق اراکین وقف بورڈ ضلع بیدر کا بھی استقبال کیا۔ خازن انجمن شفیق احمد کلیم نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا