English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش میں امت شاہ کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے: مولانا خالد رشید (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مولانا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ مدت قبل اسی طرح کے نفرت آمیز بیان دینے پر امت شاہ کی زبان پر لگام لگائی تھی لیکن پتہ نہیں کیوں جلد ہی اس سے پابندی ہٹالی۔ برعکس اس کے کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر محمد اعظم خاں پر جو پابندی لگائی وہ آج بھی جاری ہے۔جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بلا تاخیر ان پر سے پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مولانا خالد رشید نے امت شاہ جیسے ملک وقوم کی سلامتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے زبردست خطرہ ثابت ہوئے شخص کی فوراً گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے بد نام زمانہ اس سابق وزیر داخلہ کو اترپردیش سے بلا تاخیر باہر نکالا جائے اور یہاں ان کے دوبارہ آنے پر پابندی عائد کی جائے۔ اس لیے کہ اس طرح کے زہریلے بیانوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہیمولانانے یاد دلایا کہ مشرقی اترپردیش کا مشہور شہر ماضی میں متعدد اہم شخصیات کا وطن رہا ہے۔ یہاں کے متعدد قصبات میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم ہیں۔ یہاں کے باشندوں کی شرح تعلیم مثالی ہے۔ صرف ملک ہی نہیں بیرون ملک بھی اعظم گڑھ کے باشندے اپنے اپنے میدان میں سرگرم عمل ہیں اور اپنے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ علم وادب کے اس مثالی اور درخشاں خطے کے بارے میں ایک فسطائی ذہنیت کے حامل فرد کے اس غیر سنجیدہ بیان کو الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو سختی سے فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ ملک کے آئینی اداروں پر اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔ مولانا نے اپنے بیان میں آسام میں خون مسلم کی ارزانی پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم کا دم بھرنے والی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ووڈو دہشت گردوں سے نمٹنے کے بجائے ان کو بچانے کی فکر میں نظر آتی ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے آسام کے حالات قابو میں کرنے اور مسلمانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ترون گگوئی حکومت کو برخاست کرنے کی اپیل کی۔


 

مودی کی جگہ پی ایم کی کرسی نہیں جیل ہے:احمد حسن

گورکھپور۔7مئی(فکروخبر/ذرائع) رسولپور چوراہے پر عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت احمد حسن نے کہا کہ مودی کی جگہ وزیر اعظم کی کرسی نہیں بلکہ جیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے آنے سے متعدد خطرات ہیں۔انہوں نے بنکروں سے کہا کہ وہ ملائم سنگھ یادو کے امیدوار کو ووٹ دیں۔اس لئے کہ ملائم سنگھ نے مسلمانوں کے لئے جتنے کام کئے ہیں کسی اور نے نہیں کئے ہیں۔کچھ طاقتیں مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں۔ خاص طور پر بی ایس پی کے لوگ۔ جس کی قومی صدر مایاوتی گجرات میں نریندر مودی کی حمایت کرتی ہیں۔بی جے پی کے ساتھ مل کر انہوں نے تین مرتبہ جو حکومت بنائی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں پارٹیوں میں کس قدر اتحاد ہے۔اس موقع پر نعیم الحسن ،راج متی نشاد،امیندر نشاد شہاب انصاری ظفر امین ڈکو ،انل سنگھ ،راجو تیواری سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ 


 

بوتھ کے اندر بلیک بورڈ پر کمل کا نشان، راہل نے اعتراض کیا: امیٹھی 

 امیٹھی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع) امیٹھی کے ایک پولنگ بوتھ کے اندر بلیک بورڈ پر بی جے پی کا انتخابی نشان کمل کی تصویر بنے ہونے کا کانگریس کے نائب صدر اور کے پی ایم ، پارٹی امیدوار راہل گاندھی نے مخالفت کی ہے. یہ پولنگ بوتھ ایک اسکول میں بنا ہے، جہاں بورڈ پر کمل کی تصویر بنی ہوئی تھی. امیٹھی میں ووٹنگ کے دوران بوتھ ۔ شرح ۔ بوتھ کا جائزہ لے رہے راہل گاندھی نے اس تصویر پر اعتراض کیا ہے. راہل نے چوکی پر موجود انتخابات ملازمین سے اس کی شکایت کی. انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملہ ہے. کانگریس پارٹی الیکشن کمیشن کو بھی اس بارے میں الگ سے شکایت کرائے گی. روایتی طور پر گاندھی خاندان کے گڑھ رہے امیٹھی پارلیمانی سیٹ پر اس بار راہل گاندھی کو بی جے پی کی اسمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس کو چیلنج کر رہے ہیں. راہل گاندھی کو پہلی بار سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس لئے وہ ووٹنگ کے دن امیٹھی میں موجود رہ کر بوتھ ۔ پر گھوم۔گھوم کر پولنگ کا جائزہ لے رہے ہیں. 


 

سپریم کورٹ نے نرسری ایڈمیشن سے روک ہٹائی: دہلی 

نئی دہلی۔7مئی(فکروخبر/ذرائع) دہلی میں سپریم کورٹ نے نرسری ایڈمیشن سے روک ہٹا دی ہے. کورٹ کے حکم کے بعد اب منتقلی قسم کے بچوں کو اب داخلہ مل سکے گا. یعنی اب دوسری ریاستوں کے بچے کو بھی نرسری میں داخلہ ملے گا. کوٹے کے تحت اب دوسری ریاستوں کے بچے کو داخلہ مل سکے گا. غور ہو کہ جسٹس ایچیل دتتو کی سربراہی میں بینچ نے اس معاملے کو سات مئی کو حکم کے لئے درج کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ تمام کے لئے حکم نہیں دے گا اور یہ راحت صرف انہیں 22 والدین کو ملے گی جنہوں نے اپنے 24 بچوں کے داخلہ کے لئے بڑی عدالت میں اپیل دائر کی تھی. بڑی عدالت نے 11 اپریل کو دہلی ہائی کورٹ کے تین اپریل کے ہدایات پر ستھگنادیش لگاتے ہوئے نرسری میں داخلہ پر پابندی لگا دی تھی. ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ پڑوس اور دوسری اقسام کے ان بچوں کو داخل دیا جائے جنہوں نے اس کے لئے درخواست دی تھی اور ڈرا میں ان کا انتخاب ہو گیا تھا. منتقلی قسم کے دائرے میں آنے والے کچھ والدین نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی حکومت کے 27 فروری کے فیصلے کی وجہ سے انہیں داخل کے ہدایات کے مطابق ڈرا میں منتخب ہونے کے باوجود اپنے بچے کے لیے مختص سیٹ چھوڑنی پڑے گی. 


 

مودی اپنی نسل بتائیں : مایاوتی

لکھنؤ:۔7مئی(فکروخبر/ذرائع,)پرینکا واڈرا کی طرف نریندر مودی پر \'نیچ سیاست\' کرنے کے الزام کے بعد منگل کو بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے مودی پر حملہ بولا. انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے بوکھلائے مودی گھٹیا قسم کے ہتھکنڈے اپنانے اور گھناؤنی سیاست پر اتر آئے ہیں. نیچ سیاست کا مطلب نہ سمجھنے پر مودی کی تعلیم ۔ اور رہن سہن پر بھی سوال کھڑے کئے. خود کو پسماندہ طبقے کا بتانے والے مودی سے اپنی ذات کو بھی عام کرنے کو کہا. اس معاملے میں خاموشی لگانے پر انہوں نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا. مایاوتی نے کہا کہ نریندر مودی نے پیر کو فیض آباد میں انتخابات کو ہندو ۔ مسلم رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی. جب وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے تو وہ کانگریس کی طرف سے خود پر نیچ سیاست کا الزام لگانے پر منگل کو دن بھر اس مسئلے کو بھناتے رہے اور اس کی آڑ میں گھناؤنی سیاست کرتے رہے. انہوں نے مودی کو بتایا کہ نیچ سیاست کا مطلب کسی مخصوص ذات سے نہیں بلکہ گھٹیا قسم کی سیاست سے ہے. 


 

دلت کی بیٹی ہی بنے گی وزیر اعظم: مایاوتی 

 دیوریا۔7مئی(فکروخبر/ذرائع) بی ایس پی کے حق میں ووٹ مانگ رہی پارٹی صدر مایاوتی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کو کامیابی ملنے کے بعد وزیر اعظم بننے کی بات آنے پر کوئی مسلمان نہیں بلکہ وہ خود گدی پرویراجمان ہوں گی۔ مایاوتی نے بی ایس پی امیدوار کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں کہا کہ اتر پردیش میں بی ایس پی کے 19 مسلم امیدوار میدان میں ہیں. اگر وہ تمام جیت جاتے ہیں تو مرکزی حکومت میں انہیں بیلنس آف پاور مل جائے گا لیکن اگر وزیر اعظم بننے کی بات آتی ہے تو کوئی مسلم نہیں بلکہ دلت کی بیٹی ہی وزیر اعظم بنے گی. پورے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کا ڈر دکھا کر بی ایس پی کے حق میں متحد ہونے کا مشورہ دینے والی مایاوتی نے کہا کہ جو شخص 2002 میں گجرات کا وزیر اعلی رہتے ہوئے گودھرا سانحہ اور فسادات کرا سکتا ہے، اگر وہ وزیر اعظم بنا تو ملک فسادات کی آگ میں جھلسیگا. انہوں نے مسلم ووٹروں کو بی ایس پی کے حق میں متحد ہونے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم ووٹ تقسیم ہو گیا تو بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا. 


 

خواجہ معین الدین چشتی اردو، عربی۔فارسی یونیورسٹی میں دوسرے سمسٹر کے امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی

لکھنؤ۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)خواجہ معین الدین چشتی اردو، عربی۔فارسی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے دوسرے سمسٹر کے امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مورخہ 8مئی 2014کو ہونے والے بیچلر آف جرنلزم، کامرس، ہوم سائنس ، کمپیوٹر اپلکیشن اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن مضامین کے امتحانات اب 2جون 2014کو ہوں گے اور 10مئی 2014کو منعقد ہونے والا اردو کا امتحان اب 4جون 2014کو ہوگا۔ یہ خبر یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uafulucknow.ac.inپر فراہم کر دی گئی ہے اور سرپرستوں کے لئے یہ خبر نوٹس بورڈ پر بھی موجود ہے۔


 

سول سروسز کے امتحانات 24اگست کو لئے جائیں گے

امتحانات میں دس لاکھ امیدواروں کی شرکت کی توقع

سرینگر ۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)سال 2014کے سول سروسز کے امتحانات اس بار 24اگست کو لیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں دس لاکھ امیدواروں کے امتحانات میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے جب کہ امتحانات کے حوالے سے مختلف تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہاہے۔ یو این این کے مطابق 24اگست کو یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC)کی طرف سے سول سروسز (پری لیمنری) امتحان منعقد ہو رہاہے۔ نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امتحانات میں 10 لاکھ امیدواروں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے جن کے لیے سینکڑوں سب سینٹروں کی ضرورت ہے جب کہ محض نئی دہلی میں ہی ایک لاکھ امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔ یو این این مانیٹرنگ کے مطابق سول سروس (IAS) ، انڈین فارسٹ سروس(IFS)اور انڈین پولیس سروس (IPS)زمروں کے لیے لئے جارہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سول سروسز کے امتحانات کئی مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ 


 

مینڈھر سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں پر پھر حملہ 

پاکستان نے 10دنوں میں چار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں۔7مئی(فکروخبر/ذرائع)ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی میں اس وقت انتخابی جنون شباب پر ہے اور اس بیچ مینڈھر سیکٹر میں دراندازی کی ایک تازہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جس دوران فریقین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے جب کہ دراندازوں کو تلاش کرنے کے لیے نزدیکی جنگلوں میں آپریشن شروع کر دیاگیا ہے۔ یو این این کے مطابق جموں میں فوجی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں کونہ گلی میں گزشتہ رات پاکستانی فوجیوں نے ہندوستانی چوکیوں پر پھر حملہ کیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ہندوستانی فوج نے جواب میں گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کا واقع رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اس قسم کے واقعات دراندازوں کو سرحد کے اس پار دھکیلنے کی کوششیں ہیں تاہم سرحدوں پر چوکسی برتنے سے اب تک دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران چوتھی مرتبہ ہندوستانی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب کہ دوسری جانب پاکستان نے بھی ہندوستان پر الزام لگایا کہ اس کے فوجیوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستانی وکیوں پر بلا جواز فائرنگ کی۔


 

سکو لر اتحاد ہی بنارس میں تاریخ رقم کریگا ۔ڈاکٹر انور پاشا

نئی دہلی۔7نئی(فکروخبر/ذرائع)دانشوروں کی ٹیم کے سا تھ بنارس کے انتخابی دورے پر جا تے ہو ئے آل انڈیا ما ئنا رٹیز انٹلی جنشیا فورم کے کنو ینر پرو فیسر انور پا شا نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے بنارس میں عام آدمی پا ر ٹی کے امید وار ار وند کیجریوال کی فتح کو سیکو لرزم کی فتح سے تعبیر کر تے ہو ئے کہا کہ گنگا جمنی تہذیب کا مر کز بنارس میں سیکو لر قو توں کا اتحاد ایک نئی تا ریخ رقم کریگا۔کیو نکہ آج سا ری دنیا کی نگا ہ بنارس کے عوام کی طرف اس امید سے اٹھ رہی ہے کہ بنا رس کے امن پسند عوام اپنی سیاسی سوجھ بو جھ او ر اتحاد کاثبو ت دیتے ہو ئے ملک میں سیکو لر زم کا وقار بچا نے کے لئے جما عت اور براد ری پر مبنی وفا داریو ں سے اوپر اٹھ کر مثبت حکمت عملی کے تحت اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔پر وفیسر انور پاشا نے کہا کہ بنارس کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو خراب کرنے اور عوام کو دہشت زدہ کر نے کے لئے آر ایس ایس نے امیت شاہ کی سر برا ہی میں تین لا کھ سے زائد کیڈر تعینا ت کیے ہیں جو نریندر مو دی کی ہو ا بنا نے میں سر گرم ہیں، لیکن یہ با ت یقینی ہے کہ سیکو لر عوامی اتحاد کی حکمت عملی نریندر مو دی کے منصو بوں پر پانی پھیر دے گی ،بنا رس اور ملک بھر میں بیدار سیکو لر اتحا د کی خا موش لہر کا اندا زہ نریندر مو دی کو ہے اسی لئے وہ بو کھلا ہٹ میں فرقہ وارا نہ اور ذات پا ت کی بنیا د پر عوام کو با نٹ کر اقتدار ہتھیا نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن بنا رس کے عوام اس پھوٹ پر ستانہ سیا ست کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔پرو فیسر پا شا نے کہا کہ بنا رس کا ایک ایک سیکو لر ووٹ قیمتی ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ووٹ کو بٹنے نہ دیں کیو نکہ اگر سیکو لر ووٹ بٹے گا تو اس کا براہ را ست فا ئدہ نریندر مو دی کو پہچے گا ۔ اس لئے مثبت حکمت عملی کے تحت ووٹ کر نا وقت کا لازمی تقاضا بھی ہے اور ملک کے اتحاد اور فرقہ وا را نہ ہم آہنگی کے لئے بے حد ضروری بھی ۔ لہذالازم ہے کہ تمام دانشوران اورعلماء ہر طرح کی ذاتی و نظر یا تی حد بندیوں سے اوپر اٹھ کر اس کٹھن تا ریخی لمحے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں اور ملک و قوم کو تبا ہ ہو نے سے بچائیں۔ اس محشر کی گھڑی میں ہم اپنے اس عمل سے ملک میں امن و امان کی ضما نت دے سکتے ہیں۔


 

ڈاکٹر غلام قادر لون کی گرفتاری قابل مذمت: مشاورت 

نئی دلی۔7نئی(فکروخبر/ذرائع)مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کشمیر کے معروف اسکالر اور مفکر ڈاکٹر غلام قادر لون کی ۲ مئی کو دنگی واچا پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی۔ ڈاکٹر لون پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مسجد میں نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں۔ مشاورت نے کہا کہ ڈاکٹر لون ایک معروف اسکالر، مفکر اور متعدد اہم کتابوں کے مصنف ہیں اور کسی بھی تنظیم سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ صدر مشاورت ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ ڈاکٹر لون کی گرفتاری ظالمانہ ہے اور آزادئ راے اور آزادئ ضمیر کی خلاف ورزی ہے۔ ہر شہری کو آئینی حق حاصل ہے کہ وہ جو چاہے رائے رکھے اور پر امن طریقے سے اس کا اظہار کرے۔ مشاورت نے حکومت جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر لون کو فوراً اور غیرمشروط طریقے سے رہا کیا جائے اور مستقبل میں شہریوں کے آئینی حقوق کو پامال نہ کیا جائے۔ صدر مشاورت نے اس سلسلہ میں وزیر اعلی جموں وکشمیر عمر عبداللہ کو بھی خط لکھا ہے۔ 


 

بوکو حرام اور داعش جینی تنظیمیں دہشت گرد اور اسلام و مسلمانوں کی دشمن ہیں: مشاورت

نئی دلی۔7نئی(فکروخبر/ذرائع)مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے آج یہاں کہا کہ نائجیریا کی بوکو حرام اور شام کی الددلۃ الا سلامیۃ فی العراق و الشام (داعش) نامی تنظیمیں دہشت گرد اور اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ اس قسم تنظیمیں ہمارے دشمنوں کی آلۂ کار ہیں جن کے ذریعہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ کو کالا کر ناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام معصوموں کا اغوا اور معصوموں کو ذبح کرنے اور انہیں سولی پر چڑھانے کی قطعا اجازت نہیں دیتا۔ ہر جگہ حکومتوں کو چاہئے کہ ایسی فسطائی تنظیموں کا قلع قمع کریں جو صرف نفرت اور عدم برداشت پر قائم ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے ہندوستانی مسلمانوں کو خبردار کیا کہ ایسے عناصر سے چوکنیّ رہیں جو ہمارے درمیان انتہا پسند افکار کی ترویج پر کمر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک کھلا ہوا اور امن پسند مذہب ہے جسے دوسروں پر تھوپا نہیں جاتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا