English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’بابا رام دیو کا سر ‘‘جو لے آئے گا اس کو ایک کروڑ کا انعام(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

\' جو ان ( دیو ) سر میرے پاس لے آئے گا ، اس میں ایک کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں . \'چوہان نے آج کہا کہ وہ \' رام دیو کو لے کر اپنے بیان پر قائم ہیں . \' انہوں نے کہا کہ میرے بیان میں غلط کیا ہے . اگر رام دیو پورے خواتین کمیونٹی کی توہین کر سکتے ہیں تو میں اس طرح کا بیان کیوں نہیں دے سکتا . \'ہوشیارپورکے ڈپٹی کمشنر تن کشیپ نے انتظامیہ کو اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی .


بی ایس پی سپریمونے امت شاہ پر پابندی کاکیامطالبہ

لکھنؤ۔06مئی(فکروخبر/ذرائع ) بی جے پی کے اترپردیش انچارج امت شاہ کے ذریعہ اعظم گڑھ کو دہشت گردی کا گڑھ کہنے پربی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ اعظم گڑھ ضلع میں سب سے بڑا دہشت گرد بی جے پی امیدوار رما کانت یادو ہے اور ان کا بھائی اماکانت یادو بھی ہے جسے پارٹی میں ہونے کے باوجود اپنی حکومت کے دوران اپنی رہائش گاہ پر بلاکر گرفتار کرایا تھا جو اعظم گڑھ نشست سے بی جے پی کا امیدوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ کے کچھ لوگوں نے غلط کام کئے ہیں وہ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اعظم گڑھ کے ہندو یا مسلم سماج کے لوگ دہشت گرد ہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس ریاست کی ترقی کے معاملہ کو ملک کا اعلیٰ ماڈل بتاکر انتخاب لڑ رہی ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے دہشت گردی کے بیان سے اعظم گڑھ میں نظم و نسق خراب ہو سکتاہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ امت شاہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے ریاست میں آنے پر پابندی عائد کردی جائے ورنہ پوروانچل علاقہ میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ مایاوتی نے سماجو ادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابواعظمی کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابو اعظمی کے بیان سے ریاست کے مسلمانوں میں کافی غصہ ہے جس کی وجہ سے پوروانچل میں انتخابات متاثرہو سکتے ہیں۔ اس لئے سماج وادی پارٹی کے لیڈر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور انہیں بھی اترپردیش میں آنے سے روکا جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اترپردیش کے جن حلقوں میں انتخاب باقی ہیں وہاں مرکزی سلامتی دستوں کا انتظام کیا جائے اور تمام پولنگ بوتھوں سے ریاستی پولیس کو ہٹا لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ پارلیمانی نشست کیلئے خصوصی بندوبست کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریاست میں ہوئے چار مرحلوں کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کا بندوبست قابل اطمینان نہیں رہا۔ اجودھیا کے متنازعہ مقام کے بارے میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیرسماعت ہے اور اس معاملہ میں ان کی پارٹی کی طرح دیگر پارٹیوں کو بھی عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو عدالت کے فیصلہ کو منظور کرنا چاہئے۔ اس سے قبل اس معاملہ میں کسی بھی پارٹی کا تبصرہ کرنا ملکی مفادات میں نہیں ہوگا۔ 


امت شاہ کا بیان غیر معیاری و قابل مذمت: اعظم 

لکھنؤ۔06مئی(فکروخبر/ذرائع ) سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری محمد اعظم خاں نے بی جے پی رہنما امت شاہ کی جانب سے سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اعظم گڑھ کے سلسلہ میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امت شاہ جیسے مجرم کو اس لئے چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ ملائم سنگھ یادو جیسے انسانیت دوست پر کیچڑ اچھال سکیں۔ اعظم خاں نے کہا کہ میری زباں بندی کے پیچھے بھی یہی سبب ہے کہ امت شاہ جیسے لوگوں سے جمہوریت کو کمزور کرایا جا سکے۔ اپنے تحریری بیان میں مسٹر اعظم خاں نے کہا کہ بی جے پی رہنما امت شاہ پر متعدد مجرمانہ مقدمے ہیں۔ وہ ۲۰۰۲ء قتل عام کے قصوروار ہیں ان کے ذریعہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف دیئے گئے بیان میں سماج کیلئے خطرناک پیغام دینے کا کام کیا ہے۔ اعظم خاں نے امت شاہ کے بیان کو غیر معیاری بتاتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ایک شخص کی شرمناک سوچ اور قوم دشمن کہا ہے۔ اعظم خاں نے کہا کہ پوری بی جے پی کو وہ وقت یاد کرنا چاہئے اور اس پر شرمندہ ہونا چاہئے جب دہشت گردوں کو رہا کرا کر بی جے پی کے وزیر خارجہ نے خصوصی طیارہ سے قندھار پہنچا ملک کی پیشانی پر سیاہی لگائی تھی اور بزدلی کا ثبوت دیا تھا ایسی پارٹی کے رہنما امت شاہ کا بیان شرمناک ہے۔ جس کی ہر طرف سے سخت مذمت ہونا چاہئے۔


گن ہاؤس سے غیر ملکی اسلحہ چوری کرنے والے چار چور گرفتار

لکھنؤ۔06مئی(فکروخبر/ذرائع )امین آباد لاٹوش روڈ واقع نیشنل گن ہاؤس سے غیر ملکی اسلحہ چوری کرنے والے چار افراد کو حضرت گنج پولیس نے دوشنبہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے گن ہاؤس سے چوری کی گئی پانچ ریوالور، ایک پستول، دو رائیفلیں اور سیکڑوں کارتوس برآمد کئے ہیں۔ چوروں کے دو ساتھی فرار ہیں۔ ان لوگوں نے بھی ۵۱دن قبل گن ہاؤس میں چور ی کی واردات انجام دی تھی۔ برآمد غیر ملکی اسلحہ کی قیمت تقریباً ۰۵لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی پروین کمار نے بتایا کہ حضرت گنج پولیس نے دوشنبہ کو بیگم حضرت محل پارک کے نزدیک سے رائے بریلی کے راجو کو گرفتار کیا۔ راجو کے پاس موجود بیگ سے پولیس نے تین ریوالور، پستول اور کارتوس برآمد کئے۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ برآمد اسلحہ اس نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تین مئی کی رات لاٹوش روڈ واقع نیشنل گن ہاؤس سے چوری کئے تھے۔ ملزم راجو نے بتایا کہ کچھ ہی دیر میں ان کا ایک ساتھی اوریا کا راجیو سنگھ بولیرو گاڑی سے آنے والا ہے۔ اس کے بعد حضرت گنج پولیس نے راجیو سنگھ کو بولیرو گاڑی کے ساتھ گرفت میں لے لیا۔ راجیو اور راجو کے ساتھ مل کر حضرت گنج پولیس نے بندھا روڈ کے نزدیک سے ان کے دو دیگر ساتھیوں اوریا کے پردیپ اور اٹاوہ کے رویش کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو ریوالور اور دو رائیفلیں برآمد کیں۔ پولیس نے سبھی ملزمان کے قبضے سے ۶۳۱۱مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے۔ ملزمان پہلے بتا رہے تھے کہ ان لوگوں نے کسان گن ہاؤس سے اسلحہ چوری کئے ہیں۔ لیکن جب پولیس ملزم راجو کو لے کر موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ اسلحہ کسان گن ہاؤس سے نہیں بلکہ نیشنل گن ہاؤس سے چوری کئے گئے تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گن ہاؤس میں ابھی مزید اسلحہ ہیں اور گن ہاؤس گذشتہ ایک سال سے بند ہے۔ پولیس اورضلع انتظامیہ کی ٹیم گن ہاؤس میں اسٹاک کی تفصیل جمع کر رہی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ برآمد غیر ملکی اسلحہ کا ریکارڈ ضلع انتظامیہ کے پاس ہے یا پھر اسلحہ غلط طریقے سے لائے گئے تھے۔ ملزمان نے بتایا کہ ان کے دو دیگر ساتھیوں کرون اور بابو نے ۵۱دن قبل بھی نیشنل گن ہاؤس میں چوری کی واردات انجام دی تھی۔پولیس اب ان کی تلاش کر رہی ہے۔ غیر ملکی اسلحہ کو برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کو ڈی آئی جی رینج نونیت سکیرا نے ۰۱ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا