English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات ماڈل کا دعویٰ جھوٹا،مودی بدعنوان ہے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ بنارس کی وراثت کو ضائع کرنے والے مودی کی مخالفت ہونی چاہئے۔ انہوں نے سبھی سیکولر پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ متحد ہوکر الیکشن میں مودی کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی گنگا کے نام پر جھوٹ نہ بولیں تو اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بنارس کی ثقافت اور مذہب کے خلاف برتاؤ کر رہے ہیں اور ہندو مذہب کو سب سے زیادہ ان سے خطرہ ہے۔ 


ملک کی بدحالی کی ذمہ دار کا نگریس ہے:امت شاہ

لکھنؤ۔04مئی(فکروخبر/ذرائع)مشرقی اترپردیش سے نریندرمودی کو خاص لگاؤ ہے۔ مشرقی اترپردیش میں بہرائچ ضلع میں قومی جنرل سکریٹری ہوتے ہوئے نریندرمودی کو گجرات کے وزیراعلیٰ بننے کا پیغام ملا تھا۔ یہ بات بی جے پی کے جنرل سکریٹری امت شاہ نے ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ کے پارٹی امیدوار جگدمبیکا پال کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ میں کہی ۔انہوں نے پوروانچل کے پچھڑے پن کا سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدحالی کی ذمہ دار کانگریس ہے۔ جس نے مہنگائی اور بدعنوانی کو عروج بخشا۔ سماجوادی اور بی ایس پی مرکز میں لنگڑی حکومت چلانے کی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت بننے پر وارانسی ،گورکھپور، لکھنؤ کو ایک سرکل میں جوڑ کر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جو گاؤں تک پہنچیں گے ۔جلسہ کو ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ کے ذمہ دار جگدمبیکا پال گورکھپور حلقہ کے صدر اپیندر ناتھ شکلا ،برہم پرتاپ چودھری ،راجیندر دوبے وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔


ابوعاصم اعظمی کے بیان سے مسلمانوں میں بے چینی

لکھنؤ۔04مئی(فکروخبر/ذرائع)رہائی منچ نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے ذریعے گذشتہ دنوں ریاست کے خلیل آباد میں دیئے گئے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور لکھنؤ ایس ایس پی دفتر نے مقدمہ درج کرنے کیلئے رپورٹ کی ہے۔ یہ اطلاع تنظیم کے ترجمان شاہنواز عالم نے دی۔ انہوں نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ جس طرح ابو عاصم اعظمی نے سماجوادی پارٹی کو ووٹ نہ دینے والے مسلمانوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرانے کی بات کہی ہے۔ وہ نہ صرف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بلکہ دفعہ ۱۵۳اے اور دفعہ ۲۹۵اے ،آئی پی سی اور دفعہ ۱۲۵کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔ اعظمی کے ذریعے کی گئی اس تقریر سے نہ صرف درخواست دہندہ بلکہ اس کے دوستوں اور عام مسلمانوں کو بھی بہت تکلیف پہنچی ہے۔ اس تقریر سے مسلمانوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو ووٹ دینا اپنا مذہبی فریضہ سمجھیں اور اس تقریر سے عام ووٹروں کی خوداعتمادی کو ٹھیس پہنچی ہے جو جمہوری وصولوں کے خلاف ہے ۔رہائی منچ کے صدر محمد شعیب نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی کا یہ بیان مسلمانوں کو مشتعل کررہا ہے۔ منچ کے ترجمان راجیو یادو نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا یہ بیان سماجوادی پارٹی کی ڈگمگاتی ہوئی ناؤ کو پوری طرح ڈبودینا والا ثابت ہوگا۔ 


پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ نے کی خودکشی 

لکھنؤ۔04مئی(فکروخبر/ذرائع)کرشنا نگر علاقے میں رہنے والے پراپرٹی ڈیلر کی زوجہ کی لاش ہفتہ کی صبح گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو موقع سے ایک خودکشی نوٹ ملا جس میں لڑکی نے اپنے والد سے معافی مانگی اور ان سے بیٹے کو اچھا انسان بنانے کی فرمائش کی۔ اس معاملے میں پراپرٹی ڈیلر کے سالے نے اس کے خلاف جہیز قتل کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ کرشنا نگر کے وراٹ نگر کے رہنے والے پراپرٹی ڈیلر وکاس گپتا نے دو سال قبل پارہ کے بدھیشور علاقے کے رہنے والی جانکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ وکاس کا اندرا نگر علاقے میں پراپرٹی ڈیلنگ کا کام ہے اور وہیں اس کا دفتر بھی ہے وکاس اور جانکی کا ۷ماہ کا ایک بیٹا ملنک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کو صبح ۸بجے جانکی کی لاش کمرے میں لگے پنکھے میں دوپٹہ کے سہارے لٹکی ہوئی ملی۔ شوہر نے جب اس کی لاش کو لٹکتے دیکھا تو شور مچادیا۔ قرب وجوار کے لوگ اکٹھا ہوگئے اور اطلاع پاکر کرشنا نگر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو جانکی کے ہاتھ کا لکھا ایک خودکشی نوٹ بھی ملا جس میں اس نے اپنے والد سے معافی مانگی اور زندہ رہنے کی خواہش نہ ہونے کی بات لکھی۔ جانکی نے اپنے شوہر سے فرمائش کی وہ لڑکے کو ایک اچھا اور سچا انسان بنانے کی کوشش کرے۔ آخر میں جانکی نے خودکشی کرنے کو اپنی مجبوری بتایا ۔ تحقیقات کے بعد کرشنا نگر پولیس نے جانکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اور اس کی اطلاع اس کے مائیکے والوں کو بھی دے دی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ وکاس کے دفتر میں کام کرنے والی ایک لڑکی سے اس کی قربت ہوگئی تھی جس پر وکاس اور اس کی اہلیہ کی جانکی میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔اطلاع ملنے پر جانکی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے ان لوگوں نے وکاس اور مکیش پر جانکی کو جہیز کے سلسلے میں مار ڈالنے کا الزام لگایا ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرلی۔ 


ریلوے لائن کے کنارے لاش ملی

لکھنو۔04مئی(فکروخبر/ذرائع)گومتی نگر علاقے میں ریلوے لائن کے کنارے ایک شخص کی لاش پڑی ملی ۔مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جائے وقوعہ کی تحقیقات کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ گومتی نگر کے چھیدالال ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی صبح ایک شخص کی لاش پڑی ملی۔


دو ٹریکٹر ٹرالیوں کی ٹکر ،ایک باراتی کی موت 

باندہ ۔04مئی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں باندہ ضلع کے بریٹھی علاقہ میں کل رات بارات لیکر جارہے دو ٹریکٹر ٹرالیوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور ۱۶باراتی زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سعد پور اور بریلی سے کل رات دو ٹریکٹر ٹرالیوں میں بارات جارہی تھی۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی ہوڑ میں وہ دونوں ٹریکٹر ٹکراگئے۔ حادثہ میں ایک باراتی آکاش کی موت ہوگئی جبکہ ۱۶لوگ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کواسپتال میں داخل کرادیا گیا جس میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا