English   /   Kannada   /   Nawayathi

آتشبازی کے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے سے 15 کارکن ہلاک

share with us

ممتا بنرجی پر نریندر مودی کا وار ،

آپ نہیں بنگال کا نوجوان ہے رائل بنگال ٹائیگر '

کولکاتہ ۔04مئی (فکروخبر/ذرائع )نریندر مودی اور ممتا بنرجی میں زبانی جنگ جاری ہے . ممتا بنرجی نے بی جے پی کے پی ایم امیدوار کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ \' کاغذی شیر \' پہلے \' رائل بنگال ٹائیگر \' کا سامنا کرے . اس کے جواب میں مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کا نوجوان اصلی \' رائل بنگال \' ٹائیگر ہے اور جب دیدی اصلی ٹائیگر کی طاقت دیکھیں گی تو ان کا کیا ہوگا ؟شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے بہانے ایک بار پھر ممتا بنرجی پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا ، \' یہ کس طرح کا قانون ہے ؟ تنظیم بنائیں . چٹ فنڈ کا کام شروع کر دو پھر بھولی ۔ بھالی عوام کو لوٹ کر حصہ جاؤ اور حکومت کے لوگ بیٹھ کر تالی بجاتے رہیں گے . \'مودی نے کہا ، \' دیدی نے مجھے گالیاں دی . میرا توہین کی . جھوٹ کا سہارا لیا ، پر میں پیچھے نہیں ہٹنے والا . میں بنگال کی خدمت ضرور کروں گا . ہم سیاست میں انتقام کی روح نہیں ، بلکہ تبدیلی کے جذبے سے آئے ہیں . \'مودی نے کہا ، \' میں مغربی بنگال میں حال میں آیا تھا . اس وقت ہی ہوا کا رخ پہچان لیا . بی جے پی یہاں جیتنے والی ہے . دیدی اکثر رائل بنگال ٹائیگر کی بات کرتی ہیں پر وہ کس کی خدمت کر رہی ہیں۔ حملہ اوروں کی . واقعی میں دیدی کو شیروں کا اتنا خیال رہتا تو آج مغربی بنگال میں مزید سیاح آتے . \'مخالفین پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ، \' بی جے پی کی منشا صاف ہے . ووٹ بینک کی سیاست نے ملک کو برباد کر دیا . ترنمول ، لیفٹ اور کانگریس کو نوجوانوں کی کوئی فکر نہیں ہے . ان کو صرف بنگلہ دیشی جاسوسوں کی فکر ہے . \'


آم کے پھل کی مکھی کا تدارک ضروری ہے ۔ماہرین

لکھنؤ۔ 04 مئی (فکروخبر/ذرائع) زرعی ماہرین نے آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا حملہ آم کی تمام اقسام پر ہوتا ہے جو کہ اگست تک جاری رہتا ہے۔ پھل کی مکھی کے حملہ سے آم کی پیداوار اور کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ باغبان حضرات اپنے باغات کو اس کے حملہ سے محفوظ بنانے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں تاکہ بہتر معیار کا پھل حاصل کیا جا سکے۔ اس مکھی کے حملہ کو کنٹرول کرنے کیلئے اس کی پہچان، نقصان اور طریقہ انسداد بارے مکمل معلومات ہونی چاہئیں تاکہ بروقت کنٹرول کو ممکن بنایا جا سکے۔ آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے موجود تمام طریقوں کو مربوط کر کے اس طرح استعمال کریں کہ ایک طریقہ دوسرے طریقے کو مضبوط کرے اور باغبان اپنے نقصان کو ممکن حد تک کم سے کم کر سکیں۔ 


دھان کی پنیری 20مئی سے قبل کاشت نہ کرنے کی ہدایت

چنڈی گڑھ۔ 04 مئی (فکروخبر/ذرائع) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو دھان کی کاشت 20مئی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار دھان کی موٹی اقسام اری 6- ، کے ایس 282 ، کے ایس کے 133- اور نیاب اری 9 کی کاشت بروقت شروع کریں۔ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرا اور صحتمند بیج استعمال کریں اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہر ضرور لگائیں۔ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدو کے طریقہ میں 7-6 کلوگرام، خشک طریقہ میں 10-8 کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 15-12 کلوگرام استعمال کریں ۔ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق20 مئی سے قبل دھان کی پنیری کی کاشت ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما کو مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں جو کہ مکمل گرمی سے قبل موجود رہتی ہیں۔ دھان کی پنیری کو کدو طریقہ کاشت کیلئے پہلے کھیت میں ایک سے دو مرتبہ خشک ہل چلائیں اور پنیری بونے سے تین دن پہلے کھیت کو پانی سے بھر دیں پھر کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ ماہرین نے کہاکہ دھان کا ٹوکا بعض اوقات پنیری پر شدید حملہ کرتا ہے اگر پنیری پر اس کا حملہ ہو جائے تو محکمہ زراعت پنجاب کے فیلڈ آفیسران کے مشورہ سے مناسب زہروں کا دھوڑا کریں اورتنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں دانہ دار زہریں استعمال کریں۔


بوڈ و کے تشد د کے خلاف الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت نوٹس لے 

آسام تشد د کی مولانا اسرارالحق نے کی سخت مذمت ، 

کشن گنج :04مئی (فکروخبر/ذرائع)مشہور عالم دین اور ممبر آف پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے آسام میں جاری تشدد پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف فرقہ پرست پارٹی کے وزیر اعظم امیدوار نریندرمودی سرحد ی علاقوں بالخصوص آسام کے باشندوں پر بنگلہ دیشی ہونے کا الزام لگاتے ہیں تو وہیں دوسری طرف آسام کے کوکرا جھار ،بک اور چیرانگ اضلاع میں بوڈو دہشت گرد ی کے ہاتھوں گذشتہ چا ردنوں سے جاری تشدد کے نتیجے میں 32بے قصور مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی ۔ ووٹنگ کے بعد دہلی سے واپسی پر آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا قاسمی نے کہا کہ مزکری حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کو بھی کئی دنوں سے جاری تشدد پر قابوپانے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوشش تیز کر دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ، جو ملک کے امن وامان کو پامال کرنے کوشش ہمیشہ کرتے رہتے ہیں ۔ واضح ہوکہ بوڈو شدت پسندوں نے مذکورہ اضلاع میں مسلمانو ں کے خلاف قتل وغارت گری کا بازار اس وقت گرم کیا ، جب مسلمانوں نے بوڈو امیدواروں کے بجائے اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ دیا ۔ بوڈو ملی ٹنٹوں نے دباؤ ڈالا تھا کہ تمام لوگ بمع مسلمان بوڈو امیدواروں ہی ووٹ دیں ۔ مولانا قاسمی نے ان ہلاکتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل میں اس نوعیت کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے نام الگ الگ مکتوب میں مولانا قاسمی نے کہا کہ کوکراجھا ، یک آدر چرانگ اضلاع میں ہوئے مزید تشدد کے اندیشے کے پیش نظر وہاں مسلمانوں میں زبردست سراسیمگی پائی جاتی ہے ، لہذا صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے ،تاکہ اس کشیدگی کو جلد ازجلد ختم کیا جاسکے ۔ مولانا قاسمی نے اپنے مکتوب میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے گذارش کی کہ وہ آسام کے وزیر اعلی ترون گگوئی سخت ہدایت دیں کہ وہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے شورش زدہ علاقوں میں صورتحال کی فور ی طور پر معمولی لانے کے لئے مرکزی فورسیز کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہا کہ تشدد ان واقعات کو جانچ کی جائے اور اس خطرنا ک اور گھناؤ نے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے ۔ انہوں تشدد کے متاثرین کو فوری طور پرمناسب معاوضہ دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیاہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا