English   /   Kannada   /   Nawayathi

وادی کے نامور عالم دین گرفتار ،گرفتاری بلا جواز۔۔جماعت اسلامی کشمیر(مزید خبریں)

share with us

اُن کی تالیفات بین الاقوامی سطح کے معیار کے مطابق تسلیم کی جاتی ہیں لیکن یہاں کے ارباب حل و عقد کو اُن کی دینی سرگرمیاں اور اصلاحِ معاشرہ کے عظیم کام سے بلاوجہ ایک چڑ پیدا ہوگئی ہے اور انہیں اس عظیم مشن کو آگے لے جانے سے روکنے کی خاطر، اُن کی گرفتاری عمل میں گئی ہے ۔ تھانہ میں اُن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔نیزوادی بھر میں کم سن نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں اندھا دھند گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کشمیریوں کی آنے والی نسل کا مستقبل برباد کرنے کا ایک منظم پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کو گرفتار کرکے اُن کے ساتھ پولیس تھانوں اور انٹروگیشن سنٹروں میں انتہائی ناروا اور ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے جس سے اُن کے اعصاب پر بُرا اثر پڑنے کا واضح امکان ہے۔ نیز اُن کے والدین اور دیگر اقربین کو بھی پریشان کیا جارہا ہے بلکہ مطلوب نوجوان نہ ملنے پر اُن کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو نظر بند کرنے کا ایک غیر قانونی سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ تمام جمہوری اصولوں و اقدار کی سراسر خلاف ورزی ہے۔جماعت اسلامی جموں و کشمیر تمام کمسن نوجوانوں کی فوری اور غیر مشروط ررہائی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر غلام قادر لون کی باعزت رہائی کا بھی پُر زور مطالبہ کرتی ہے۔


سماج وادی پارٹی تمام طبقہ کی ہمدرد پارٹی ہے ۔ آفتاب و ندیم انصاری 

جلالپور۔3مئی(فکروخبر/ذرائع) ہمارے نمائندے نعیم عباس جعفری سے اترپردیش کے وزیر صحت جناب احمد حسن صاحب کے نمائندے آفتاب عالم اور ندیم انصاری جلالپور سے ایک گفتگو میں کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ سماج کے سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلنے والی پارٹی ہے خاص کر مسلمانوں کی مددگار اور مسلمانوں کا درد رکھنے والی پارٹی ، انہوں نے کہا کہ وزیر صحت جناب احمد حسن صاحب کی کوششوں سے مریضوں کے لئے ایمبولنس کا انتظام کیا گیا اور میڈیکل میں کافی سدھار آیا مریضوں کو مفت دوائیوں کا انتظام بھی کیا گیا اور سماج وادی حکومت نے طالبعلموں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرکے اتر پریش کے بچوں کو انٹر نیٹ جیسی سہولیات فراہم کی گئی جو کہ ان کی تعلیم میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور بچوں کو عالمی پیمانے پر اپنی تیاری کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے ۔اسکے علاوہ حکومت کی اسکیم کنیا دھن کی رقم میں بھی اضافہ کیا ہے۔اور اردو اساتذہ کی تقرری میں اہم رول ادا کیا ۔ بنکروں کے لئے بجلی کی سپلائی کے لئے ٹھوس قدم اٹھایا اور ہر لوم پر بجلی کا خرچ 45روپے کیا گیا جس سے بنکر سماج میں ایک خوشی کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ وزیر صحت کے نمائندے آفتاب عالم ، ندیم انصاری سماج وادی پارٹی کی کارکردگی میں اپنے قصبہ جلالپور میں پیش پیش رہے اور انہوں نے علاقہ کے تمام افراد بغیر مذہب و ملت سب کی مدد کی اور قصبہ میں بھائی چارے کا ماحول بنائے رکھنے اور صاف صفائی کا انتظام کیا آج کل قصبہ میں پانی خراب آرہا ہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس کی جانچ کراکر صاف پانی کا انتظام کیا جائے گا ۔

زیادہ سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی کشمکش 

طلبہ میں اخلاقی گراوٹ کا تباہ کن رجحان 

سرینگر۔3مئی(فکروخبر/ذرائع) وادی کے طلبہ میں تیزی سے اخلاقی گراوٹ کے رجحان پر جہاں عوامی حلقوں میں اضطراب اور تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے تاہم والدین کی بڑی تعداد بغیر کسی سوچے سمجھے اپنے بچوں پر دولت کے نشے میں دولت اور قیمتی موبائلوں کی بارش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ بے قابو ہوتے جا رہے ہیں ۔جب کہ والدین بچے کو صرف نمبرات کی بوریاں حاصل کرنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں جو کہ ماہرین کے مطابق کسی بھی حال میں صحیح نہیں ہے۔ یو این این کے مطابق وادی میں بچوں میں اخلاقی گراوٹ کا رجحان تباہ کن حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ سڑکوں، گلی کوچوں ، پارکوں اور دوسرے مقامات پر جس طرح سے طلبہ کو آوارگی کرتے دیکھا جا رہاہے وہ سماج کے لیے کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے تاہم جانکار حلقوں کے مطابق اس سلسلے میں والدین اب بچوں کو صرف زیادہ سے زیادہ مارکس لانے کی تاکید کرتے رہتے ہیں جب کہ دوسرے معاملات کو لیکر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ یو این این کے مطابق اب یہ مطالبہ طول پکڑتا جا رہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اخلاقی تعلیم کو رائج کیا جائے تاہم کئی جانکار حلقوں کے مطابق صرف ایسا کرنے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے بلکہ والدین اور سماج کو بھی اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے۔ وادی کے ایک سرکردہ ماہر تعلیم کے مطابق صرف زور زبردستی سے اخلاقی تعلیم فراہم کرنے سے بچوں کو اخلاقیات کی طرف مائل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے لیے بلاواسطہ طریقے سے صورت حال کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ کئی حلقوں کے مطابق اگرچہ بچوں کو موبائل یا انٹرنیٹ فراہم کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تاہم والدین بچوں کو قیمتی سے قیمتی موبائل تھما دیتے ہیں جو بچوں کو بگاڑنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ بچوں سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں کہ کس کس کو فون کیا، کتنے پیسے خرچ کئے بلکہ دولت کے نشے اور کود کو بڑا اور امیر دکھانے کے عالم میں وہ پیسوں کی رعانی کر دیتا ہے۔ کئی سرکردہ اور جانکار اشخاص کے مطابق صرف زیادہ نمبرات حاصل کرنے سے کوئی بچہ اچھا نہیں بن سکتا بلکہ اسے آل راؤنڈ بنانے کی ضرورت ہے جب کہ والدین کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا