English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کی مخالفت کرنے وارانسی جاؤں گا : پوری کے شنکراچاری

share with us

\' ایک نامی گناہگار وارانسی سے انتخاب لڑرہا ہے اور میں وہاں اس کی مخالفت کرنے جاؤں گا . \'\' انہوں نے کہا کہ \'\' اقتدار میں آنے کے لئے جو لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں ان کا پردہ فاش کیا جانا چاہئے . \'\' انہوں نے کہا کہ وہ کسی پارٹی خاص کے لئے تشہیر نہیں کریں گے لیکن چاہتے ہیں کہ کوئی سیکولر پارٹی ہی جیتے .شنکراچاری نے کہا ، \'\' انہوں نے گناہ کیا ہے اور کوئی نا اہلشخصیت کو کبھی پسند نہیں کر سکتا . \'\' شنکراچاری نے الزام لگایا ، \'\' مودی کے گجرات کا وزیر اعلی بننے کے کچھ ہی مہینہ کے اندر اندر ریاست میں لوگوں نے اپنی جانیں گوائیہیں . مودی بڑے پیمانے پر قتل عام کے ذمہ دار ہیں . \'\' انہوں نے کہا کہ 2002 فسادات کے بعد وہ خود گجرات گئے تھے اور وہاں کے حالات دیکھے ہیں .شنکراچاری نے ار ایس ایس پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے مذہب کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو سماجی ۔ ثقافتی ادارے کے مقام پر سیاسی تنظیم کے طور پر سامنے آنا چاہئے . شنکراچاری نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ایسے بیان دے رہے ہیں جو ملک میں کشیدگی پیدا کر رہے ہیں .سماج وادی پارٹی کے رہنما چودھری منور سلیم کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے شنکراچاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اعظم خان پر لگا پابندی ہٹا لینا چاہئے . ممظفرنگر فسادات کے بارے میں پوچھنے پر شنکراچاری نے الزام لگایا کہ گجرات فسادات کے مقابلے دیگر ریاستوں میں ہوئی واقعات سے نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ فسادات میں ملک کے مغربی حصہ میں واقع اس ریاست کے حکام کا کردار تھا .


اعظم خان نے الیکشن کمیشن پرلگایانشانہ ، کہا ، خدا کی طرح نہیں کر سکتا سلوک

رام پور۔02مئی (فکروخبر/ذرائع) الیکشن کمیشن پر پھر نشانہ لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے جمعرات کو کہا کہ وہ \' خدا کی طرح برتاؤ \' نہیں کر سکتا اور انہوں نے کمیشن کو چیلنج کیاکہ وہ ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے دکھائے. الیکشن کمیشن نے خان کے اتر پردیش میں تقریرکرنے پر پابندی لگا دی ہے .خان نے کہا ، \' الیکشن کمیشن خدا کی طرح برتاؤ نہیں کر سکتا . اس کے بجائے اسے ایسی کارروائی کی جائے جو جمہوریت کے دوستانہ اور آئین کی روح کے مطابق ہو . \'اتر پردیش کے متنازعہ وزیر نے کہا کہ کمیشن کو \' جرأت دکھانا چاہئے \' اور اتر پردیش اسمبلی میں ان کی رکنیت کو ختم کرنا چاہئے .الیکشن کمیشن نے خان کی طرف سے اس کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لئے 23 اپریل کو ایک تازہ وجہ بتاو نوٹس جاری کیا . اس سے کچھ دن پہلے ہی الیکشن کمیشن نے خان کے متنازعہ \' کارگل \' بیان کو لے کر ریاست میں ان کی تبلیغ پر پابندی لگا دی تھی .
خان نے کہا کہ مجھے کسی شخص کی رحم یا نرمی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لوگ میرے سیاسی زندگی کے آغاز سے ہی مجھے اصولوں اور اعلی آدرشوں والے شخص کے طور پر جانتے ہیں \' سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے ساتھ مختلف طریقے سے اور جانبدارانہ طریقے سے برتاؤ کیا کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں .اعظم خان نے کہا ، \' ایک شخص ، ( امت شاہ ) جسے وسیع سطح پر شرارتی عناصر سمجھا جاتا ہے اور جسے مختلف سیاسی تنظیموں اور سماجی ، مذہبی اور سیاسی میدان کیممتاز شخصیت کیطرف سے انسانیت کا قاتل بتایا جاتا ہے ، کو بی جے پی امیدواروں کے لئے تقریر کرنے اور تبلیغ کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے . لیکن چونکہ میں ایک مسلمان ہوں الیکشن کمیشن نے میرے خلاف کارروائی کی ہے . \'انہوں نے گزشتہ ماہ بھی کمیشن پر اس وقت حملہ بولا تھا جب ان پر اتر پردیش میں ریلیوں میں تقریر کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی . انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ الیکشن کمیشن قانون سے اوپر نہیں ہے .سماج وادی پارٹی لیڈر نے کہا تھا ، \' جمہوریت میں ہمیں چپ کروانا اور اس طرح سے سزا کرنا ، مکمل طور پر غلط ہے . اس سے ملک کو ظاہر کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن سی بی آئی میں تبدیل ہو رہا ہے . \'


سرینگر: دوسرے دن بھی کرفیو نافذ زندگی درہم برہم 

تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

سرینگر۔02مئی (فکروخبر/ذرائع)22سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف وادی کے بیشتر قصبوں اور دہی علاقوں میں ہڑتال کے باعث زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی جبکہ نماز جمعہ کے موقعے پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کئے گئے اس دوران سرینگر کے سات پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دوسرے دن بھی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا ۔سرینگر، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پٹن ، سوپور ، اننت ناگ ، حاجن کے علاقوں میں نوجوانوں اور پولیس وفورسز کے درمیان تصادم آرائیوں کے دوران ایک درجن کے قریب افراد کو چوٹیں آئیں تاہم بیشتر قصبوں میں کاروبار ی ادارے کھلے رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی ۔تاریخی جامع مسجد میں ایک دفعہ پھر نماز جمعہ کی آذان نہیں گونجی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو جامع مسجد کا رخ کرنے کی اجازت نہیں دیدی ۔ذرائع کے مطابق 22سالہ نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے انتظامیہ نے سرینگر میں سات پولیس اسٹیشنوں صفا کدل ، کرالہ کھڈ، مائسمہ ، مہاراج گنج ، خانیار ، نوہٹہ ، رعناواری کے تحت آنے والے علاقوں میں دوسرے دن بھی کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا پولیس وفورسز کی جانب سے بیشتر سڑکوں پر کانٹے دار تار بچھا کر لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی اور کسی کو بھی اپنے گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جار ہی ہے۔ شہر سرینگر میں مکمل ہڑتال کے باعث زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی کاروباری ادارے تیسرے دن بھی بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ سرکاری دفتروں میں حاضری برائے نام تھی جبکہ تعلیمی ادارے چوتھے دن بھی بند ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اننت ناگ قصبے میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور 22سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کرنے لگے اس دوران پولیس وفورسز کی بھاری تعداد نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں نوجوان منتشر ہونے پر مجبور ہوئے ۔ ادھر قاضی گنڈ بازار جونہی صبح کھلنے لگا اس دوران نامعلوم نوجوانوں نے سنگبازی کی جس کے نتیجے میں کاروباری ادارے آناً فاناً بند ہو گئے اور کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔ نامعلوم نوجوانوں کی جانب سے کی جانے والی سنگبازی سے اعجاز احمد شیخ ولد محمد جبار نامی ٹاٹا سومو ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا جسے علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔ رفیع آباد کے ہدی پورہ علاقے میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بائیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے پولیس وفورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا اور احتجاج کرنے والے منتشر ہوگئے ۔ کپواڑہ ، سوپور ، بانڈی پورہ قصبوں میں بھی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کیا اس دوران پولیس وفورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے آنسوں گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں پلہالن اور بانڈی پورہ کے پاپہ چھن علاقے میں افرا تفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ پاپہ چھن بانڈی پورہ میں نوجوانوں اور پولیس وفورسز کے درمیان تصادم آرائیوں میں نصف درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق بائیس سالہ نوجوان کی ہلاکت پر آئمہ مساجد نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ پولیس وفورسز کو لگام دینے کی اشد ضرورت ہے نماز جمعہ کے موقعے پر سینکڑوں کی تعداد میں بارہ مولہ ، بانڈی پورہ ، ہندواڑہ اور دوسرے قصبوں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کئے گئے ۔


وادی کے اطراف واکناف میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری 

عوامی حلقوں نے غم وغصے کا اظہار کیا 

سرینگر۔02مئی (فکروخبر/ذرائع )پوری وادی میں نوجوانوں کے خلاف پولیس وفورسز کا کریک ڈاؤن بدستور جاری یکم اور 2مئی کی درمیانی رات کو چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریوں پر عوامی حلقوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جرم بیگناہی کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے نوجوانوں کو اگر رہا نہیں کیا گیا تو امن وامان کیسے قائم ہو سکتا ہے ۔یو این این نمائندے کے مطابق سنگبازی کرانے ، امن وامان میں رخنہ ڈالنے ، پرائیوٹ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس وفورسز کی جانب سے نوجوانوں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے یکم اور 2مئی کی درمیانی رات کو پولیس وفورسز نے ترال ، پلوامہ ، بارہ مولہ ، سوپور ، بانڈی پورہ ، شالہ ٹینگ سرینگر ، بڈگام ، گاندربل کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 7مئی کو بارہ مولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ پارلیمانی حلقے کیلئے الیکشن کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے پولیس وفورسز کی جانب سے ایسے نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے جو امن وامان میں رخنہ ڈالنے ، سنگبازی کرنے کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ وادی کے اطراف واکناف میں پولیس وفورسز کی جانب سے جرم بیگناہی کے الزام میں نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کا مستقبل مخدوش ہوتا جا رہا ہے بلکہ انہیں گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہونے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق سرکار کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ صرف ایسے نوجوانوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کریں جو غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث ہوں تاہم پولیس وفورسز نے پوری وادی میں گرفتاریوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کردیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ آفیسران دعویٰ کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ عوامی حلقوں کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں میں اعتماد پیدا کرئے اور ان سے تعاون حاصل کرکے امن وامان قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے اور نوجوان نسل کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے سے حالات مزید ابدتر ہونے کا اندیشہ باقی رہ جاتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے پوری وادی میں نوجوانوں کی گرفتاریوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف انہیں بیکاری اور بے روزگاری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دوسری جانب پولیس وفورسز کے عتاب سے بچنے کیلئے انہیں روپوش ہونے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی کثیر تعداد اپنے آپ کو لوگوں کیلئے وبال جان تصور کر ہے ہیں اور اگر نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ فوری طورپر نہیں روکاگیا تو نوجوانوں کی کثیر تعداد منشیات ، نشیلی دوائیوں کی لت میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کیلئے مجبور ہو جائے گی جو سماج کیلئے بدعت سے کم نہیں۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتاریوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کو روک دیا جائے تاکہ امن وامان بحال کرنے میں لوگ اپنا تعاون دے سکیں۔


آگ کی مختلف وارداتوں کے دوران 2فیکٹریاں تباہ 

آئی آر پی کا لنگر آگ کی واردات میں خاکستر دو اہلکار زخمی 

سرینگر۔02مئی (فکروخبر/ذرائع )آگ کی تین الگ الگ وارداتوں کے دوران آئی آر پی لنگر اور دو فیکٹریاں خاکستر کانسٹیبل اور باروچی شدید طور پر جھلس کر زخمی ہو گئے ۔یو این این کے مطابق آئی آر پی 8بٹالین کے لنگر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں آئی آر پی کے کیمپ میں افرا تفری اور خوف ود ہشت کا ماحول پھیل گیا کیمپ میں موجود اہلکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے دوران کانسٹیبل شوکت احمد اور باورچی توصیف احمد جھلس گئے جنہیں علاجو معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ باغ علی مردان خان نوشہرہ کے علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب کپڑے کی ایک مل بنانے والی فیکٹری کی عمارت سے دھویں کے مرغولے اٹھنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں فارو ق احمد نامی شخص کی فیکٹری خاکستر ہوگی ۔ا دھر رنگریٹھ میں سٹیل انڈسٹری مل کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ سے سٹیل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ فیکٹری مالک خالد مظفر ڈار ساکنہ مائسمہ نے فیکٹری کی عمارت سے آگ نمودار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا