English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور گوہاٹی ایکسپریس میں ڈبل دھماکے کی تفتیش: دھماکہ خیز مواد بنگلور میں لگائے جانے کا شبہ

share with us

ذرائع نے بتایا کہ سیبی ۔ سی آئی ڈی پولیس پڑوسی ریاست کی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے اور جائے حادثہ چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالعہ کر رہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ہم یہ دیکھنے کے لئے فوٹیج کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ کیا ملزم نے ٹرین سے سفر کیا تھا۔ یہ ٹرین 30 اپریل کو صبح تقریبا 11 بج کر 35 منٹ پر بنگلور سے روانہ ہوئی تھی اور کل صبح 7 بج کر 10 منٹ پر یہاں پہنچی تھی ۔ وہ تقریبا ایک گھنٹہ لیٹ تھی ۔ ٹرین کے پہنچنے کے 10 منٹ بعد دو کم شدت والے بم ایک کے بعد ایک پھٹے ۔ اس سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک اور واقعات میں 6 رکنی این ایس جی ٹیم لیفٹیننٹ کرنل بالاکرشنا کی قیادت میں یہاں کل دیر رات پہنچی ۔ یہ ٹیم دھماکوں کی تحقیقات میں ریاستی پولیس کی مدد کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ این ایس جی ٹیم نے واقعہ کے بارے میں تمل ناڈو کے اعلیٰ پولیس حکام سے بات چیت کی ۔


سلمان خورشید کاووٹوں کی گنتی میں مرکزی الیکشن کمیشن سے غیر جانبداری برتنے کا مطالبہ

فرخ آباد۔02مئی (فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر سلمان خورشید نے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مرکزی الیکشن کمیشن سے غیر جانبداری برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سلمان کی بیوی اور ان انتخابات ایجنٹ مسز لوئس خورشید نے کمیشن کو لکھے گئے خط میں پولنگ کے دن فرخ آباد کے پانچویں علی گنج اسمبلی حلقہ میں دوپہر دو بجے تک کے برابر اور بعد میں 80 فیصد کے بھاری ووٹنگ کے تناظر میں دوبارہ ووٹنگ کی اپنی مانگ کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں غیر استعمال شدہ ای وی ایم مشینوں کا بھی تفصیل دینے کی مانگ کی ہے۔ریاست کے مشترکہ چیف الیکشن افسر رماکانٹ پانڈے نے فرخ آباد اور ایٹا اضلاع کے افسروں کو لکھے گئے خط میں محترمہ خورشید کی طرف سے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے ہدایات دی ہیں۔


الیکشن کمیشن کجریوال پر کارروائی کرے ...بی جے پی

نئی دہلی۔02مئی (فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کے اس مبینہ بیان کہ بی جے پی کو ووٹ دینا ’خدا اور ملک سے غداری ‘ہوگی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اہم اپوزیشن پارٹی نے الیکشن کمیشن سے آج مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر موثر کارروائی کرے ۔ بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے یہاں کہا کہ کیجریوال کا یہ کہنا کہ بی جے پی کو ووٹ دینا’ خدا اور ملک کے ساتھ غداری ‘ہوگی ، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی طرف سے ان انتخابات میں شروع کی گئی عمل کا نتیجہ ہے ۔ ان کے مطابق اب سونیا اور راہل کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کے ساتھی اور اتحادی جماعتیں براہ راست مذہب یا فرقہ کے نام پر کسی پارٹی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے پیغام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح فوری کارروائی ہمارے اوپر کی ہے ویسے ہی وہ مذہب اور عقیدے کے نام پر کسی پارٹی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کی اپیل کرنے والوں کے خلاف کرے ۔ ووٹنگ کے بعد نریندر مودی کی طرف سے پارٹی کا انتخابی نشان دکھانے پر الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ کیجریوال نے ایک انتخابی جلسے میں مبینہ طور پر آج کہا ہے کہ اگر آپ کا ایک بھی ووٹ کانگریس اور بی جے پی کو گیا تو یہ خدا اور ملک کے ساتھ غداری ہوگی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا