English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست میں خشک سالی ،مگر: کانگریس اراکین اسمبلی جائیں گے آسٹریلیا(مزید خبریں)

share with us

پہلا گروپ 21؍مئی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورہ پر روانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق ممبرانِ اسمبلی کو پہلے ہی دورہ پر جانا تھا لیکن لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ضابطہ اخلاق کے مؤثر ہونے کی بنیاد پراسمبلی کے اسپیکر کاگوڑ تمپا نے دورہ کی اجازت نہیں دی تھی۔ انتخابات کے ضابطہ اخلاق معاملہ میں رعایت دینے کے بعد کاگوڑ تمپا نے دورہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔اسمبلی سکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل ہر رکن پر دورہ میں10۔10لاکھ روپیے کا خرچ آئے گا۔ غور طلب ہے کہ وزیر کے دورہ پر اسمبلی کی کسی نہ کسی مستقل کمیٹی کے رکن جاتے ہیں ۔یہ رکن تمام سیاسی جماعتوں کے ہوتے ہیں ۔دو اراکین اسمبلی نے دورہ پر جانے سے انکار کردیا ہے ۔ ان میں جنتادل (ایس) کے رکن اسمبلی مسٹر وائی ایس وی دتہ اور ریاست کسان یونین کے لیڈر و رکن اسمبلی مسٹر ایس پٹیا شامل ہیں ۔


گورنر ہنس راج بھردواج نے راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام 

عالمی یومِ معالجہ المتلیہWorld Homeopathy Dayپروگرام کا افتتاح 

بنگلور۔یکم مئی (فکروخبر/ذرائع)کسی بھی حکومت کو اپنے شہریوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرنا ضروری ہے۔ اسی سے فلاحی ریاست کا خواب پورا ہوگا۔گورنر ہنس راج بھردواج نے راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ معالجہ المتلیہWorld Homeopathy Dayپروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ صرف بڑے بڑے اسپتالوں کی تعمیر کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ سماج کے آخری آدمی کو معیاری تعلیم اور صحت کی خدمات قابلِ رسائی ہونا چاہئے ۔ حکومت کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اور غیر ملکی کمپنیاں اگر کچھ لوگوں کو روزگار دیتی ہیں تو یہ کافی نہیں ۔کسی بھی شخص کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولت حاصل کرنے سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے ۔ملک کی تاریخ میں ہومیوپیتھی کا اپنا الگ ہی مقام ہے ۔ملک میں قدیم دور سے ہی اس طبی طریقہ کار کو سمجھ کر رکھا گیا ہے۔ایلیو پیتھی طبی میدان میں کافی ترقی ہونے کے باوجود ہومیو پیتھی نے اپنا وجود برقرار رکھا ہے۔ انھوں نے چند واقعات کا بھی حوالہ دے کر جڑی بوٹیوں کے علاج کی اہمیت بتائی ۔اسی وجہ سے آج بھی لوگ آیورویدک میڈیکل طریقہ کار پر انحصارکرتے ہیں ۔ہمالیہ کے اطراف و اکناف میں رہنے والے لوگ بیمار پڑنے پر وہاں ملنے والی نادر جڑی بوٹیوں سے بیماریوں کا علاج کرواکر بالکل صحت مند ہوجاتے ہیں۔لہذا صرف ایلیو پیتھی پر منحصر رہنے کے بجائے لوگوں کو بھارتی طبی طریقوں کا بھی کثرت میں استعمال کرنا چاہئے ۔گورنر نے کہا کہ ریاست کے دیہی علاقوں میں وقت پر علاج کی سہولت نہیں ملنے کی وجہ سے لوگوں کی موت ہوجاتی ہیں لہذا حکومت آیور ویدک طبی مراکز کو اقتصادی مدد دے کر ان کی ترقی کرے ۔انھو ں نے کہا کہ معالجہ المتلیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایچ پیپا سوامی بشمول کئی معزز شخصیات موجود تھے ۔


کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

بیدر۔یکم مئی (فکروخبر/ذرائع)جناب الحاج سید صغیر احمد نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے صحافتی بیان کے بموجب تمام منتخب عازمین اپنی پہلی قسط مبلغ(81)ہزار روپئے فی کس کے اعتبار سے10؍مئی سے قبل جمع کرادینا تھا مگر حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی ؤخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 15؍مئی 2014ء سے قبل اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے کور بنکنگ سسٹم کے تحت مخصوص چالان (Pay In Slip) کے ذریعے جمع کردیں ‘مقررہ وقت میں رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں منتخب شدہ شخص کا نام خارج کردیا جائے گا ۔اور اس کی جگہ ویٹنگ لسٹ کے اعتبار سے دوسرا نام شامل کردیا جائے گا۔جناب سید صغیر احمد نے مزید بتایا کہ ہر منتخب شدہ عاز م اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پرویژنل سلیکشن لیٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ بنک ریفرینس نمبر ‘ اصل پاسپورٹ معہ زیراکس دو کاپی ‘پاسپورٹ سائز تصویر پسِ پردہ سفید ہونا چاہئے دینا ضروری ہے ۔اس لئے پہلی قسط جمع کرنے سے پہلے یا تو پرویژنل سلیکشن لیٹر کا انتظار کریں یا پھر دفتر خادم الحجاج ضلع بیدر سے ربط پیدا کریں اور اپنا بنک ریفرینس نمبر اور چالان حاصل کرلیں۔


 

کرناٹک مینارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (KMDC)کے ذریعہ ’’اریو‘‘ اسکیم،

بطورپیشگی منظورشدہ قرض کے تحت دینے کا فیصلہ

بیدر۔یکم مئی (فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت نے کرناٹک مینارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (KMDC)کے ذریعہ ’’اریو‘‘ اسکیم کے تحت سی ای ٹی میں کامیاب ہونے والے اہل اقلیتی طلبا وطالبات کو پیشگی طورپر منظور کردہ سرکاری فیس بطورپیشگی منظورشدہ قرض کے تحت دینے کا فیصلہ کیاہے۔اس ضمن میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن (KMDC)کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد سلیم کی بیدر آمدکے موقع پر 2مئی بروزجمعہ دوپہر 3بجے اسی حوالے سے اولیائے طلباء وسرپرستوں کے لئے ایک تقریب شاہین گرلز کیمپس ، گاوان چوک بیدر میں رکھی گئی ہے۔ جس میں اقلیتی طلباء کو ملنے والی تعلیمی قرض کی سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے محمد سلیم صاحب بتائیں گے۔ اگر کوئی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے بھی ’’تعلیمی قرض‘‘ پر معلومات بہم پہنچائی جائیں گی ۔ دوسری بات یہ کہ سی ای ٹی کاامتحان دینے والے طلباء تعلیمی قرض کے لئے اپنی درخواستیں 31مئی تک کے ایم ڈی سی کے مقامی دفترتک پہنچادیں ۔ مسلمان ، عیسائی ، سکھ ، جین ، پارسی اور بودھ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو چاہیے کہ دیگر تفصیلات کے لئے ڈسٹرکٹ مینجر کے ایم ڈی سی سے رابطہ کریں۔ جس کادفتر بیدر کے قدیم سرکاری اسپتال ، نزد الامین کالج ، مقابل دفتر ضلع پنچایت بید رواقع ہے۔ واضح رہے کہ اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن نے اقلیتی طلباء وطالبات کی رہنمائی کے لئے ایک خصوصی سیل بھی ریاستی سطح پر قائم کیاہے۔بنگلور سے راست رہنمائی کے لئے 080-22860999یاپھر080-22861226پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا