English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی امرتا راؤ سے رشتہ ا دگ وجئے نے قبول کیا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

لیکن، ان کے اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر لوگ چٹکی لینے کے لئے ٹویٹ کرنے لگے ۔160 دگ وجے نے ٹویٹ کیا کہ انہیں امرتا سے رشتہ قبول کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے. وہیں صحافی امرتا رائے نے ٹویٹ کیا کہ وہ شوہر سے الگ ہو چکی ہیں اور طلاق کے بعد دگ وجے سے شادی کریں گی. 


پیس پارٹی کے امیدوار نے مسائل حل کرنے کی کرائی یقین دہانی 

کانپور ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع) کانپور شہر پارلیمانی نشست سے پیس پارٹی کے امیدوار محمد ناصر نے عوام سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے اقتدار میں رہتے ہوئے لوگوں کو بے روزگار بنایا ہے۔اردو زبان سے لے کر لوگوں کے روزگار ختم کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس کا متبادل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تبیلہ صنعت کو ریاستی صنعت کا درجہ دیا لیکن بنکر صنعت کو درجہ نہیں دیا جو کروڑوں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کانپور کی شناخت چمڑا صنعت سے ہے۔آئے دن ٹینریوں پر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو لیکر انہیں سیل کیا جارہاہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ حکومت کے فنڈ سے ایک بڑا ٹریٹمنٹ پلانٹ بنوایا جائے اور تمام ٹینریوں کو اس سے منسلک کردیا جائے تاکہ صنعت کو فروغ حاصل ہوسکے۔ مسٹر ناصر نے کہا کہ جرائم پر فوری اثر سے پابندی عائد کی جائے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ریاست کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے۔ پیس پارٹی وعدہ کرتی ہے کہ مظلوم کو انصاف دلائے گی۔ روزگار کے مواقع مہیا کرائے جائیں گے اور جرائم میں کمی ہوگی اور جو بے قصور جیلوں میں بند ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ اس لئے پیس پارٹی کے قائد کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کے لئے ۳۰؍اپریل کو پنکھے کا بٹن دبا ئیں۔


مشتبہ حالات میں ایک شخص کی موت

لکھنؤ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع )موہن لال گنج علاقے کے بگھا کھیڑا کاباشندہ بیچا لال (۴۰)اپنی بیوی شیتلادیوی اور دوبچوں کو بچھراواں اپنے بہنوئی جگن ناتھ کے لڑکے کی شادی کے تقریب میں لے گئے تھے۔بیچا لال شراب پینے کا عادی تھا۔ دوشنبہ کو اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔جگن ناتھ بیچالال کو پرائیویٹ اسپتال لیکر گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے ٹراما سینٹر لے جانے کو کہا۔ لیکن بیچا لال کی ٹراما سینٹر میں پہنچنے کے بعد موت ہوگئی۔جگن ناتھ جب بیچا لال کی لاش کو لے کر اس کے گھر پہنچا تو لوگوں نے کہا کہ جگن ناتھ نے اسے مار ڈالا۔ بتایا جارہا ہے کہ بیچا لال نے جگن ناتھ کو دس ہزار روپئے دیئے تھے۔ بیچا لال جب روپئے کا مطالبہ کرتا تھا تو جگن ناتھ اسے ٹال دیتا تھا۔ اس بات کی خبر پولیس کوہوگئی تھی۔ موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بیچا لال کی موت بیماری کے سبب ہوگئی تھی۔


شادی شدہ جوڑے نے کی خودکشی کی کوشش

لکھنؤ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع )چنہٹ منگل کو ایک شادی شدہ جوڑے نے گھریلو تنازعہ کے سبب پھانسی لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ دونوں کی لاش پھندے کے سہارے لٹک رہی تھی۔ اہل خانہ نے گاؤں کے لوگوں کی مدد سے دونوں کو نیچے اتارا اور لوہیا اسپتال میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ایسے کسی واقعہ کے ہونے سے انکار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چنہٹ کے دھواں گاؤں کے باشندہ امیش کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اور اکثر اس کا اپنی بیوی کے ساتھ تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔


ریاست میں ۵۲۳۴لیٹر غیر قانونی شراب برآمد

لکھنؤ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)ریاست میں پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر آبکاری محکمہ کے ذریعے غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف شروع کی گئی مہم آج بھی جاری رہی ۔مہم کے دوران ۵۴۹چھاپے مارے گئے اور ۵۲۳۴لیٹرغیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ۲۲۶مقدمات درج کئے گئے اور ۱۷۸ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔ متھرا ضلع میں اجے بل سردار سنگھ باشندہ بجناسی نگریا تھانہ کساوا ضلع علی گڑھ سے ۸۰.۲۰۸لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی ۔ یہ شراب ہریانہ میں فروخت کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ ضلع باغپت میں نیٹو وپنٹو ولد وریندر جاٹ باشندہ گرام سنولی گاؤں تھانہ چکرولی ضلع باغپت کے ٹیوبویل سے ۱۵۴۸لیٹر غیر ملکی شراب برآمدکی گئی اور ملزم کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ مذکورہ شراب ہریانہ میں فروخت کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ 


پسماندہ طبقے کے طلباء کیلئے فیس معاف کرنے کی منصوبہ بندی 

131.5کروڑ روپیے کی رقم جاری 

بیدر۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع )ریاست کے سماجی بہبود کے وزیر مسٹر ایچ اجنیا نے کہا کہ پسماندہ طبقے کے طلباء کیلئے فیس معاف کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت ریاستی حکومت نے131.5کروڑ روپیے کی رقم جاری کی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ یہ رقم سات سالوں سے واجب الادا تھی۔ریاستی حکومت نے پسماندہ طبقے کے طلباء کی اسکولس کی فیس کے ریچارج کی مد میں یہ رقم جاری کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسکول فیس کا ریچارج کرنے میں تاخیر کے خلاف طلباء نے تحریک کا راستہ اپنایا اور حکومت پر دباؤ بنایا ۔اگر اس رقم کی ہر سال ادا کردیا گیا ہوتا تو آج یہ مسئلہ پیش نہیں آئی ۔مسٹر انجیا نے کہا کہ اس سال سے آن لائین فیس ریچارج کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال فیس میں چھوٹ حاصل کرنے کے اہلیت کے معیار کو نئے قوانین کے تحت طئے کیا گیا ہے۔ ا سکے نئی درخواستوں کیلئے گریڈ۔ون اور نابینا طلباء کو کم سے کم40فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے ۔تجدید درخواستوں کیلئے50فیصد پوائنٹس اور2اے‘3اے ‘3بی‘ اور دیگر ذاتوں کے طلباء کو60فیصد اور تجدید کیلئے 60فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔انھوں نے کہا کہ کچھ طلباء نے متعلقہ تعلیمی اداروں کو براہ راست فیس ریچارج کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں غور کرنے اور تصدیق کرنے کے بعد مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔


ضلع بار اسو سی ایشن کے انتخابات پُر امن:

کے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ کو صدارت کے عہدے کے لیے اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی

بیدر۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)بیدر ضلع بار اسو سی ایشن کے انتخابات پُر امن منعقد ہوئے ‘جس میں صدر کے عہدہ کیلئے مسٹرکے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ کو اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔صدر عہدہ کیلئے تین وکلاء اُمیدوار تھے۔ مسٹر کے کاشی ناتھ نے380ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار دئیے گئے ۔ان کے مقابلہ میں ہنمنت رائے سندول نے82ووٹ حاصل کئے ۔اور ایم سنجیو ریڈی نے صرف 65ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدر (جنرل) کیلئے چار اُمیدوار تھے جس میں شرنپا ویجیناتھایڈوکیٹ نے172ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار دئیے گئے ۔ان کے مقابلہ میں شیو شکر نے155‘ڈی بسواراج 134اور سنیل سونی نے74ووٹ حاصل کرسکے ۔نائب صدر (ریزرو) کیلئے شریمتی کرتی ایڈوکیٹ نے354ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار دی گئیں جبکہ ان کے مقابلہ میں شریمتی رلا نے صرف168ووٹ حاصل کئے ۔جنرل سکریٹری عہدہ کیلئے دو اُمیدوار وں میں مقابلہ ہوا ۔جس میں سنموکیہ بی سوامی نے309ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار دئیے گئے جبکہ ان کے مقابلہ شیوشانت ایڈوکیٹ نے197ووٹ حاصل کرسکے ۔جوائنٹ سکریٹری عہدہ کیلئے چاراُمیدوار انتخابی میدان میں تھے جس میں برادر بابوراؤ نے223 ووٹ حاصل کرکے منتخب قرار دئیے گئے ان کے مقابلہ عبدالحفیظ نے45‘ تپنا برادر نے124‘اور مقصود علی ڈانگے نے33 ووٹ حاصل کرسکے۔انتخابات کے بعد منتخب ہوئے اُمیدواروں کا جشن فتح منایا گیا ۔اس موقع پرنو منتخب صدر کے کاشیناتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ وکلاء کے مسائل کو نہایت ہی سنجیدگی سے حل کرنے کی یکسوئی کریں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت کے قاعدے قانون کا پورا لحاظ رکھیں گے ۔اس کے علاوہ پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔ ججس اور وکلاء میں خلوص کا ماحول بنایا جائے گا۔


عازمین حج2014ء کیلئے درخواست گزاروں کے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا 

بیدر۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)جناب الحاج سید صغیر احمد نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے صحافتی بیان کے بموجب مستقرکے عازمین حج2014ء کیلئے درخواست گزاروں کے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ ضلع بیدر سے فریضہ حج و عمرہ کیلئے جانے والے خوش نصیب عازمینِ حج کی جملہ371بشمول محفوظ زمرہ کے درخواست فارم کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی بنگلور کے دفتر میں داخل کیا گیا جس کو 27؍اپریل2014ء کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 218خوش نصیب منتخب حجاج اکرام کے نام کا اعلان کیا گیا ۔جناب سید صغیر احمد نے بتایا کہ22عازمینِ حج کے درخواست فارم جو محفوظ زمرہ سے تعلق رکھتے ہوں انھیں قرعہ سے متشنی رکھا گیا مابقی درخواست فارم ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں ۔ جناب سید صغیر احمد نے بتایا کہ تمام منتخب عازمین اپنی پہلی قسط مبلغ(81)ہزار روپئے فی کس کے اعتبار سے10؍مئی 2014ء سے قبل اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے کور بنکنگ سسٹم کے تحت مخصوص چالان (Pay In Slip) کے ذریعے جمع کردیں ‘مقررہ وقت میں رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں منتخب شدہ شخص کا نام خارج کردیا جائے گا ۔اور اس کی جگہ ویٹنگ لسٹ کے اعتبار سے دوسرا نام شامل کردیا جائے گا۔جناب سید صغیر احمد نے مزید بتایا کہ ہر منتخب شدہ عاز م اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پرویژنل سلیکشن لیٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ بنک ریفرینس نمبر جانا لازمی ہے ‘جس کے بغیر بنک میں رقم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اس لئے پہلی قسط جمع کرنے سے پہلے یا تو پرویژنل سلیکشن لیٹر کا انتظار کریں یا پھر دفتر خادم الحجاج ضلع بیدر سے ربط پیدا کریں اور اپنا بنک ریفرینس نمبر اور چالان حاصل کرلیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا