English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر نریندر مودی ملک کا وزیر اعظم منتخب ہوتا ہے تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے۔ پی چدمبرم(مزید اہم خبریں)

share with us

اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بار بار اس آرٹیکل کو آئین ہند سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور رام مندر کی تعمیرکے سلسلے میں کئی ایجی ٹیشن بھی شروع کی تھی اور پارلیمنٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس پر خاموشی معنی خیز ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کو آرٹیکل 370اور رام مند کی تعمیر کے بارے میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے کہ وہ ان مسائل کے بار ے کیا کرنا چاہتی ہے۔ پی چدامبرم نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کو آرٹیکل 370کی وجہ سے ملک کے آئین میں خصوصی درجہ دیا گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہر بار یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس خصوصی درجے کو ختم کیا جائے تاہم پارلیمنٹ الیکشن جو کہ اس وقت سر پر منڈلا رہے ہیں اور بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی اس پر خاموشی حیران کن ہے اگر نریندر مودی پارلیمنٹ الیکشن کے دوران واضح اکثریت حاصل کرنے اور اقتدار پر جلوئے افروز ہونے میں کامیاب ہو گئے تو ملک کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑے گا اور ملک کو متحدہ رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا اپنا ایک منشور ہوتا ہے جسے وہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم بھارتیہ جنتاپارٹی لوگوں کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے اور اسی راہ پر گامزن ہو کر اقتدار کو ہاتھ میں لینا چاہتی ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

نوجوان قلمکاروں کی تربیت ضروری : دانشوران

ڈاسنہ۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع)غازی آبادکے ڈاسنہ میں صحافیوں خاص طور سے نوجواں قلم کاروں کے اعزاز میں مسلم ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک تقریب کا ا نعقاد کیا گیا ، جس میں ہندی اور اردو کے تقریباً 20صحافیوں اور قلمکاروں کوایوارڈ اور منٹو پیش کرکے ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔ادارہ کے صدر محمد احمد ملک نے کہا کہ میں نے براہ راست ان نئے لکھنے والوں سے رابطہ کیا جومسلسل کئی برسوں سے لکھ رہے ہیں اور اپنے قلم سے ملک وملت کی رہنمائی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے اندر صحافتی بیداری کا پیدا ہونا خوش آئند ہے ، انہوں نے خاص طور سے نئے لکھنے والوں میں سلما ن عبدالصمد کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک طرف صحافت پر توجہ دی ہے وہیں دوسری طرف ادب کی طرف بھی ان کا میلا ن ہے ، جب کہ وہ طالب علمی کے زمانہ سے ہی گزررہے ہیں ، اس موقع پر ڈاکٹر شکیل ملک ، عقیل ملک ، سینئر صحافی کلدیپ تلوار ،راج کمار گوئل ، ستیش بیچودی ،اصغر علی تیلی اور کئی مشہور شخصیات نے شریک ہو کر اردو ہندی کے نئے قلمکاروں کی ہمت افزائی کی ، اعزاز سے سرفراز کئے جانے والوں کے کچھ نام اس طرح ہیں ، کرشنا شرما ، نکھل گرگ، ورون بھٹانی ، راشد ملک اور شمسیر خان وغیرہ ۔ \

شنکریہ آچاریہ پہاڑی کا نام تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ۔۔عمر عبداللہ

سرینگر۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع)شنکریہ آچاریہ پہاڑی کے نام کو تبدیل کرنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے سرکار کے سامنے اس طرح کا مطالبہ رکھا ہے ۔اطلاعات کے مطابق شنکریہ آچاریہ کی پہاڑی کا نام تبدیل کرنے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبدا ﷲ نے کہاکہ اس پہاڑی کا جو نام ہے وہ مستقبل میں بھی قائم رہے گا اور جن عناصر نے یہ افواہ پھیلا دی ہے کہ اس پہاڑی کے نام کو تبدیل کیا جارہا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہو ں کہ شنکریہ آچاریہ پہاڑی کا جو ماضی میں نام رکھا گیا ہے وہ مستقبل میں بھی قائم رہے گا اور جن لوگوں نے یہ افواہ اڑا دی ہے کہ اس پہاڑی کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے وہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی کے نام کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے ، ریاست کے لوگوں کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 

لشکر طیبہ کا عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار 

پونچھ۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع)چاڈورہ بڈگام میں پولیس وفورسز نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ پونچھ میں دراندازی کرنے والے عسکریت پسند کو فورسز اہلکاروں نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا ۔ دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پونچھ میں مقامی عسکریت پسند کو دراندازی کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس وفورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام کے مضافاتی علاقے بڈی پورہ چاڈورہ میں چھاپے کے دوران لشکر طیبہ کے عسکریت پسند جس کی شناخت لطیف احمد کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل ، 2میگزین ،60گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے ،پولیس ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں نئی دہلی میں ہند ۔پاک

پالیسی سازوں اور سفارتکاروں کی میٹنگ 

نئی دہلی۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع)کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مسلسل بات چیت کرنے اور کشمیر کے مسئلے پر ہند و پاک کے مابین پیدا شدہ اختلافات کو دور کرنے مشورہ دیتے ہوئے ٹریک ٹو ڈپلومیٹوں نے ہند و پاک کی حکومتوں خط روانہ کیا ہے جس میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ پیچیدہ مسائل حل کئے جائیں اور خطے میں عدم اعتماد کی جو فضا پائی جاتی ہے اسے دور کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ رکنسٹرکشن اور جناح انسٹی چیوٹ کی جانب سے چوتھی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے وفد جن میں امریکہ میں تعینات سابق سفارتکار شیری رحمان ، شوکت محمود ،سابق سفارتکار عزیز احمد خان، سابق ڈی جی لفٹنٹ جنرل اطہر عباس، سید بابر علی ، ارشید احمد ، زاہد حسین اور ہندوستان کی جانب سے سابق خارجہ سیکریٹری سلمان حیدر، سابق سفارتکار پرساد ، پاکستان میں ہندوستان کے سابق ہائی کمشنر شرد سبھروال ، ڈاکٹر راج موہن گاندھی ، پریم شنکر جھا ، 15کارپس کے سابق کمانڈر عطا محمد حسنین کے علاوہ جوتی ملہوترا ، گل محمد وانی ، صحافی حیدر اور سنیل سیٹھی نے شرکت کی ۔ مذکورہ کانفرنس کے دوران مشترکہ طور پر ایک ریزولیشن پاس کی گئی جس میں ہندوستان پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے کیلئے آگے آئیں تاکہ خطے میں تواز ن کو برقرار رکھا جا سکے۔ کانفرنس میں وکلاء ، پالیسی سازوں ، صحافیوں ، سابق فوجی آفیسروں کے علاوہ سابق سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہند و پاک کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نوعیت اقدامات اٹھانے ہونگے اور افغانستان میں دونوں ملکوں کو اپنے قیام کیلئے اڑچنیں اور رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیں بلکہ نیٹو فوج کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ کشمیر مسئلے کی ذکر کرتے ہوئے سابق سفارتکاروں ، فوجی آفیسروں کی جانب سے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ایک یاداشت ارسال کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو پر امن طریقے حل کرنے کیلئے ایک ایسی بات چیت شروع کی جائے جو کھبی ختم نہ ہو اور جس میں کھبی ٹھراو نہ آجائے اور نہ ہی اس بات چیت سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات شدید نوعیت اختیار کر جائیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں نے اپنی یاداشت میں دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کیلئے کشمیر کے مسئلے پر جو اختلافات پید اہو گئے ہیں انہیں دور کریں اور پاکستانی وفد نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے بارے میں جو موقف انہوں نے اختیار کیا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے جو سبھی فریقوں کیلئے قابل قبول ہو، ایسو سی ایٹیڈ پریس آف انڈیا کے مطابق پاکستان کے سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ چوتھی کانفریس کے دوران بھار ت پاکستان کی حکومتوں کو ایک یاداشت پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خطے کے امن کیلئے بات چیت ضروری ہے تاہم پارلیمنٹ الیکشن منعقد ہونے کی وجہ سے اگر چہ فوری طور پر بات چیت کا سلسلہ شروع نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم پارلیمنٹ الیکشن کے بعد بی جے پی یا کانگریس کی حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہئے تاکہ پیچیدہ اور دیریانہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ سینئر آفیسر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ یاداشت میں سیز فائر معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور واہگہ سرحد کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو وسیع تر بنیادوں پر لے جا یا جا سکے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا