English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور ریالی میں کیجریوال کی دھاڑ

share with us

کانکنی کی پوری جائیداد کو ستیہ ناس کرنے میں یڈی یوروپا کا بڑا ہاتھ ہے ۔اگر مان لیں کہ نریندر مودی وزیر اعظم بن گئے تو امت شاہ وزیر داخلہ اور یڈی یوروپا کانکنی کے وزیر بنائے جائیں گے اور اس افواہ سے ہم انکار بھی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے اس موقع پر کانگریس اور دیگر پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں 100لوک سبھا سیٹیں حاصل کرکے رہیں گے ۔ 

لڑکی کے انکار کے باوجود زنا بالجبر کا کیس درج

ملزم گرفتار: تحقیقات جاری 

منگلور 16؍ مارچ (فکروخبرنیوز) گھر کے پڑوس میں واقع ایک لڑکی کے ساتھ محبت کے نام پر ریپ کرنے کے الزام میں سرتکل پولیس نے ایک 23سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کی شناخت سنگمیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق سنگمیش ایک کرایہ کے مکان میں رہتا تھا اور اسی مکان کے بغل میں واقع ایک لڑکی کے ساتھ گذشتہ کئی دنوں سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ مارچ کو دونوں بیلگام کے ایک پلّمّا نامی مندر گئے اور شادی کرلی ۔ دریں اثناء لڑکی کی ماں نے سرتکل پولیس تھانہ میں لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی ۔ بعد میں یہ دونوں لوٹ آئے اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ لاپتہ ہونے کی وجہ سے سنگمیش کے خلاف ریپ کی شکایت درج کرائی گئی ہے اور اس کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی نے اپیل دائر کی ہے کہ اس کے شوہر کو چھوڑ دیا جائے ۔ مزید تحقیقات کے لیے سرتکل پولیس بیلگام کا دورہ کررہی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا