English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر موسمی بارش اور برف باری کے باعث مراٹھواڑ میں فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ،(مزید اہم خبریں)

share with us

پیداشدہ صورتحال اور نقصانات کاجائز لینے کیلئے وزیراعلی پرتھوی راج چوان ، راحت اور باز آبادکاری کے وزیر ڈاکٹر پتنگ راؤ کدم اور مراٹھواڑہ کے دورہ پر آنے کے امکان ہے۔جب کوئی شخص قدرتی آفت کاشکار ہلاک ہوجاتاہے تو اس کو حکومت کی جانب سے دیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی مدد دی جاتی ہے۔ بڑے جانوروں کی موت پر ۱۶؍ہزار ۴سو روپے، چھوٹے جانورو ں کے لئے ۱۶۰۰ ۵۰ روپے نقصان بھرپائی کے طور پر فراہم کئے جاتے ہیں۔اورنگ آبادضلع کے پھل اور فروٹ کو زبردست نقصان ہواہے ۔9768.94 ہیکٹر اراضیات پر تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔جالنہ میں 9202ہیکٹر، پربھنی 1281.10، ہنگولی756.20 ، ناندیڑ764بیڑ 3865،لاتور 2121.82 ،عثمان آباد ، 5620.95 ہیکٹر اراضیات پر فصلیں برباد ہوئی ہیں۔جوار، گہیوں، تور ، چنا، جیسی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ پچاس فیصد سے زائد دولاکھ ۳۴ہزار ۴۰۰ .۸۹ہیکٹر ارضیات مراٹھواڑ ا میں متاثر ہوئی ہیں۔جس میں اورنگ آباد 32450.95 ہیکٹر،جالنہ 37257 پربھنی35227ہنگولی13340ناندیڑ 23688بیڑ41580 ،لاتور 31942.94 عثمان آباد 18915ہیکٹر کھیتی متاثر ہوئی ہیں۔سب سے زیادہ نقصان بیڑ ضلع میں ہواہے ۔سب سے کم نقصان عثمان آبا د میں ہواہے


درج فہر ست قبائل (ایس ٹی ) زمرہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے ہائی کورٹ کی راحت 

اورنگ آباد۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع )جون ۱۹۹۵ کے بعد ملازمت میں مامور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ملازمین کے لئے ممبئی ہائی کورٹ اورنگ آبا دبینچ نے بڑی راحت دینے والا فیصلہ سنایاہے۔ یہ ملازمین اپنی ذات کادوبار فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ اس طرح کاحلف نامہ داخل کرنے کے بعد متعلقہ محکمہ ان کو ویلیڈ کاسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی سختی نہ کرے ۔ اس طرح کاحکم اورنگ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس آر ایم بورڈے اور این ڈبیلو سامرے نے دیاہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں اس بات کوواضح کیاکہ درج فہرست قبائل (ایس ٹی) زمرہ میں جن ملازمین نے اپنی کاسٹ سرٹیفکیٹ ویلیڈیٹی کیلئے کمیٹی کی طرف روانہ کیاہے ۔ وہ بھی درج بالا فیصلہ کے لحاظ سے اپنا معاملہ بھی فیصلہ کن سمجھیں ۔غور طلب ہے کہ حکومت مہاراشرنے ۱۸ مئی ۲۰۱۳ کو ایک جی آر جاری کیاتھا جن میں۱۵؍جون ۱۹۹۵ کے بعد ملازمت میں مامور جتنے بھی ملازمین ہیں اور انہو ں نے ویلیڈ یٹی کاسٹ سرٹیفکیٹ بھی پیش نہیں کیا۔ ان تمام کو ویلیڈ یٹی کمیٹی کی جانب اپنی ویریفکیکشن فائل جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔فائل جمع کرنے کے بعد متعلقہ محکمہ کی رسید کو اپنے محکمہ میں جمع کروادیں ۔ حکم یہ بھی تھا کہ ۳۰؍سمبر ۲۰۱۳ تک اپنی ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جمع کروادیں ۔ اس حکم کے خلاف اساتذہ نے ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ جن پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مذکورہ فیصلہ دیا۔ 


اورنگ آباد ریلوئے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی  تنصیب کرنے کافیصلہ 

اورنگ آباد۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع ) جنوبی ریلوئے ڈیویزن کے تحت اورنگ آباد ریلوئے اسٹیشن پر کرورڑ روپے خرچ کرکے خوبصورت بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اورنگ آباد مراٹھواڑہ میں مثالی اسٹیشن ماناجاتاہے۔ باوجود یہاں سیکوریٹی فورس کی کمی کے باعث آئے دن کئی وارادت ہوتی رہتی ہیں۔ا س لئے اب ریلوئے ڈیویزن نے یہاں سی سی ٹی وی کمیرو ں کی تنصیب کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ اورنگ آباد ریلوئے اسٹیشن سے لمبی فاصلے کی متعدد ٹرینیں چلائی جاتی ہیں جن میں سچکھنڈ ایکسپریس ،دیوگری ایکسپرس، چنائی ایکسپرس، تروپتی ایکسپریس، اجمیر ایکسپریس اور تپون ایکسیر پس ، حیدرآباد شامل ہیں۔ ہزاروں مسافر وں کی آمدورفت ہوتی رہتی ہے۔لیکن سیکوریٹی کانظم نہ ہونے کی وجہ سے مسافرو ں میں عدم تحفظ کااحساس پایاجاتاہے۔ گزشتہ آٹھ دس سالوں میں یہاں صرف ۴۰ سیکوریٹی گارڈ تھے جو اب ۲۴ تک رہ گئے ہیں۔ اس بات کے مدنظر مراٹھواڑہ ریلوئے ایکشن کمیٹی نے متعدد بار انتظامیہ سے سیکوریٹی گارڈ کی تعداد میں اضافہ کامطالبہ کیاتھاتاہم اس میں کسی کی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی۔ بہرحال جنوبی ریلوئے ڈیویثزن اس کمی کودورکرنے کیلئے کم از کم سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب کافیصلہ کیاہے۔جس کے باعث مسافروں پر نظر رکھی جاسکے گی۔


اورنگ آباد وجالنہ اضلاع میں ۲۴؍اپریل کو رائے دہی ہوگی،

۲۹ مارچ تا ۵؍اپریل کے دوران امیدواری فارم کاداخل کئے جائیں گے

ممبئی۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع )آئندہ ما ہ ہورہے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کانفاد بروز بدھ صبح گیار ہ بجے کردیاگیا۔ اس سلسلے میں آج ضلع کلکٹرالیکٹرول آفسیروکرم کمار نے پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو وراننگ دی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کریں خلاف ورزی پر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد اور جالنہ اضلاع میں ۲۴ ؍اپریل کو راہے دہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرس کاانعقاد عمل میں آیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر وکرم نے خطاب کیا ۔انہو ں نے مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سلسلے میں تفیصلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شفافیت اور پرامن ماحول میں منعقد کرنے کیلئے پورے احتیاطی اقدام اٹھائے جائیں گے۔ پیشہ ، شراب ، اور لالچ دینے والے امیدوار یاان کے کارکنوں پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پارلیمانی حلقوں کے سرحدو ں پر چیک پوائنٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انتخابی کمیشن کی جانب سے فلائنگ اسکواڈ بھی بنائے جائیں گے جو انتخابی امور پر سخت نگرانی کریں گے۔ کسی بھی وہیکل میں نقد رپانچ ہزار روپے سے زائد رقم پائی جائے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ خاص بات ہے کہ اس انتخابات میں امیدوار کیلئے دوران انتخابی تشہیر ۴۰ لاکھ سے ۷۰ لاکھ روپے حد مقرر کردی گئی ہے۔ 


گوا میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی 

پنجی۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع ) الیکشن کمیشن نے آج ریاست گوار میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کااعلان کیاہے ۔لوک سبھا انتخابات ریاست گوا میں مورخہ ۱۷؍اپریل کو ہونے تھے لیکن اب یہ انتخابات مورخہ ۱۲؍اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔ مقامی لیڈران اور کئی سیاسی جماعتوں نے اس خصوص میں جواز پیش کیاتھا کہ الیکشن کی تاریخ کے دوران مقام تہوار ہیں جس کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر اثر پڑسکتاہے ۔الیکشن کمیشن نے اس معقول جواز کو قبول کرتے ہوئے گوا میں الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کااعلان کیا۔


متاثرہ کسانوں راحتی کیمپ نہ ملنے پر مرکزی وزیر شرد پوار کا دورہ ناکام

کسانوں میں سخت ناراضگی کی لہر 

ممبئی۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر زراعت شرد پوارنے آج امبہ جوگائی کے برف باری سے متاثئرہ علاقو ں کادورہ کیا۔ لیکن ان کے دورہ غیر موسمی بارش اور ژالہ سے متائثر ہ کسانوں او رعوام کوکوئی راحت نہیں ہے بلکہ وزیر موصوف کایہ دورہ ایک انتخابی دورہ ثابت ہوا۔انہو ں نے کسانوں سے دوٹوک کہاجب تک میرے پاس نقصانات کی رپورٹ نہیں آتی تب میں کوئی معاوضہ نہیں دلاؤں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ، بیڑ اور عثمان آباد، لاتور اور پربھنی اضلاع میں غیرموسمی طوفافی بارش اور ژالہ کاقہر جاری تھا جس کے نتیجہ میں فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئیں۔ انتخابی گہماگمی کے باعث افسرو ں نے نقصانات کے پنچنامے نہیں کئے وہیں ریاستی حکومت نے ضابط اخلاق کابہانہ بنا کر کوئی راحتی پیکج کااعلان نہیں کیا اور نہ ہی نقد معاوضہ فراہم کیا۔خستہ حالت کی شکار کسانوں کی خبر گیری کیلئے شرد پوار کل ہی مراٹھواڑہ کے دورہ پر آئے تھے۔ پربھنی کے دورہ کے بعد وہ آج ضلع بیڑ پہنچے اور وہاں امبہ جوگاؤں تحصیل میں برف باری اور بارش سے مثاثر ہ کسانوں سے ملاقات کی ۔انہو ں نے تباہ کن حالات کاجائز ہ بھی لیا۔ جبکہ کسانو ں ن معاوضہ کی بات کی تو انہو ں نے واضح کردیا کہ اب تک پنچنامے نہیں ہوئے ہیں اور ریاستی حکومت اس معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اس لئے جب تک پنچناموں کی رپورٹ میری وزرات کو پہنچتی تب تک میں کوئی راحتی پیکج فرہم نہیں کرپاؤں گا۔ 


کسان متاثرین کے پنچنا مے اور معاوضہ کی رقم ہنوز زیر التوا ،

مرکزی جائز کمیٹی کا دورہ کسانوں کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوا

ممبئی ۔16مارچ(فکروخبر/ذرائع )غیرموسمی بارش اور ژالہ باری کے باعث ضلع میں بڑے پیمانے پر کسانوں کے فصلوں کو تباہی ہوئی ہے۔ جس کے بعد حال ہی میں مرکزی کمیٹی نے اورنگ آباد ضلع کادورہ کیا ۔ اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے تبا ہ کن فصلوں کے پنچنا موں کو انجام دینے میں مبینہ غفلت برتی جارہی ہے۔ ضلع کے کسان ابھی بھی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مدد کے منتظر ہیں اور ضلع انتظامیہ انتخابی امور میں مصروف عمل میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ۱۵دنوں سے غیر موسمی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ۷۳۵مواضعات میں تباہی پھیلی ۔ جب ان مواضعات میں پنچناموں کیلئے جاری کاروائی کا جائز ہ لیاگیاتو افسران کی جانب سے نہایت تساہلی کامظاہرہ کیاجارہاہے۔ ضلع بھر کے تلاٹھی اور گرام سیوک ابھی بھی تباہی کے اعداد وشمار کو جمع کرنے میں مصروف ہیں۔جبکہ بیشتر افسران انتخابی امور میں مشغول ہیں۔حالانکہ مرکزی جائز ہ کمیٹی نے انتظامیہ کوسختی سے کہاتھا کہ وہ پہلی فرصت میں متاثر کسانوں کے فصلوں کے پنچنامے کرے ۔ ضلع انتظامیہ دن بھر انتخابی کاموں میں مصروف ہونے کے باعث اس طر ف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق سب سے زیادہ نقصان پھلمبری اور سلوڑ تعلقوں میں ہوا ہے۔ انتظامیہ نے جو اعددا دستیاب کرائے ہیں اس کے تحت تباہی سے ایک لاکھ ۱۶ہزار ۳۵۶ ہیکٹر اراضیات پر تیار فصلیں بتاہ ہوگئیں۔ جن میں سے ۵۰ فیصد سے زائد ۵۱ہزار ۷۹۳ ہیکٹراراضیات شامل ہیں ۔ جبکہ ۵۰ فیصد سے کم اراضیات کی تعداد ۴۶ہزار ۵۶۳شامل ہیں۔ ضلع میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے اور ۱۶۴مویشیان ہلاک ہوگئے۔تعددا د کے مطابق ۲۶۹ مکانات مہندم ہوگئے ۔ جبکہ ۱۳۰ مکانات تہس نہس ہوگئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا