English   /   Kannada   /   Nawayathi

جان لیواحملہ کرنے کا ایک انوکھا طریقہ

share with us

حملہ کرنے والے اور انگلی کاٹنے والے کی شناخت اسی دیہات کے مقیم رمیش شیٹی کی حیثیت سے کرلی گئی ہیں ، حملہ کرنے والا بیلتم پلّی میں وائن شاپ کا مالک ہے اور مقامی جے ڈی ایس لیڈر اور اے پی ایم سی کمیٹی کا رکن بھی ہے ۔ حملہ میں زخمی رامنّا نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کی ہے کہ بدھ کی دوپہر بوبیا نامی مندر میں ہاتھ جوڑ کر پوجاکرنے کے دوران رمیش شیٹی اچانک مندر میں داخل ہوا اور ہاتھ کی انگلی منھ میں لے کر کاٹنا شروع کیا ، اس موقع پر پرساد عرف سدانند شیٹی نے اس کو روکتے ہوئے الگ کردیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ رامنا اور اس کی اولاد کے درمیان اراضی معاملہ کو لے کر کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا اور اس میں ملزم رامنّا اس کے لڑکوں کا ساتھ دے رہا تھا اس اراضی جھگڑے کی وجہ سے کئی دنوں پہلے دس افراد پر مشتمل گروہ نے اچانک گھر میں گھس کر جان لیوا کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کے خلاف ہری یڈ کا پولیس تھانہ میں شکایت بھی درج ہے ۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا