English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دے کر امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ان علماء نے کہا کہ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دے کر امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اخوان المسلمین پر سے پابندی ختم کرنے اور دہشت گرد کی فہرست سے خارج کر کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ورنہ رائے عامہ سعودی کے خلا ف ہوگی اور عوام کی طرف سے دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔ان علماء نے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین اور وحی کے نزول کی جگہ ہونے کی وجہ سے مسلمانان عالم کے لئے قابل احترام ہے اور مسلما نان عالم شریعت کے نفاذ اور عالم میں اسلام کی تنفیذ کی توقعات رکھتے ہیں مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی ندوی کے خیا لات اس کے عکاس ہیں ۔اس لئے امر بالمعروف نہی عن المنکر کا تقاضا ہے کہ دنیا کے علماء سعودی عرب کے حالیہ فیصلہ کا تنفیذی جائزہ قرآن وسنت کی روشنی میں لیں اور سعودی فرماروا کو غلطی کا احساس دلائیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی کے فیصلے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمانوں کی مستقل ایک جماعت دہشت گرد ہے تو دشمنان اسلام کے لئے سند فراہم کی گئی ہے کہ وہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیں اور وسطیت و اعتدال کی مساعی پر پانی پھر جا ئے گا ۔انہوں نے شاہ عبداللہ اور ھیۃ کبارالعلماء سعودی سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو واپس لیں تا کہ دنیا میں امن وسلامتی کی فضا بر قرار رہے ۔انہوں نے سعودی عرب کو دعوت دی کہ دنیا کے مخلص بڑے علماء کے ساتھ تبادلہ خیال کریں تاکہ اس فیصلہ کو قرآن وسنت کی کسوٹی پر رکھا جا سکے اور بے اعتدالی کی کیفیت کا خاتمہ ہو انہوں نے ملت اسلامیہ ہند سے صبروتحمل کے ساتھ رہنے کی اپیل بھی کی ۔


کشن گنج سے بی جے پی کے جیسوال کی امیدواری پرمسلمانوں میں تشویش
مسلم قیادت کے خاتمہ کی شازش، علماء کرام میں بیداری،فرقہ پرست کے منصوبے کو ناکام کی اپیل

ڈگرا ۔14مارچ (فکروخبر/ذرائع)کشن گنج پارلیمانی حلقہ کثیر مسلم آبادی والا علاقہ ہے ۔یہاں سے ہمیشہ مسلم لیڈران کامیاب ہوتے رہے ہیں ۔مگر ایک عرصے سے یہاں پر فرقہ پرست قوتیں مسلم قیادت کے خاتمہ کیلئے سرگرم ہے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس مسلسل یہاں پر فرقہ واریت کو پھیلانے میں سرگرم ہے ۔گزشتہ انتخاب میں سیمانچل کے تمام حلقے میں بی جے پی کو کامیابی ملی تھی مگر کشن گنج میں سیکولر ازم کی کامیابی ہوئی ۔مگر گزشتہ پانچ سالوں میں انتہا پسندتنظیموں نے نفرت پھیلانے کی بھر پور کوشش کی اور اب بی جے پی نے اس کھیتی کی فصل کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے اسی کے تحت بی جے پی نے کشن گنج حلقہ سے دلیپ جیسوال جیسے لیڈر کو ٹکٹ دے کر کشن گنج سے بھی مسلم قیادت کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امید تھی کہ اس مرتبہ بی جے پی کسی مسلم لیڈر کو ٹکٹ دے کر اپنے اوپرلگنے والے فرقہ پرستی کے داغ کو دھونے کی کوشش کرے گی ۔مگر ایسا نہیں ہونے پر کشن گنج کے مسلمانوں اور بالخصوص سرکردہ افراد ودانشوروں کے سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کی کیا حکمت عملی ہونی چاہئے‘ اس پر غوروخوص اورمشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے حلقہ کشن گنج کے ڈگروا میں سرکردہ علماء کرام و دانشوروں کی میٹنگ ہوئی جس میں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بی جے پی اور اسکے امیدوار جیسوال کی فرقہ پرستی کو شکست دینے کیلئے تمام سیکولر اورمسلم رائے دہنددگان کو انتخابی عمل میں پورے طور پر حصہ لینا چاہئے اور متحد ہو کرحلقہ کے بہترین امید وارکا انتخاب کرنا چاہئے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جیسوال کی تخریبی کردارتمام لوگوں پر عیاں ہے۔وہ اے ایم یو کشن گنج کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور متعدد موقعوں پر حلقہ کی فضا کو مسموم بنانے کی سازشیں کی تھیں۔
میٹنگ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جیسوال کے پاس بے پناہ دولت بھی ہے اور وہ پیسے کے بل پر نہ صرف بعض مسلمانوں کو اپنا آلۂ کاربنا سکتے ہیں بلکہ مسلم ووٹوں کو منتشر کرکے ان کو بے وقعت بنانے کیلئے کئی کئی فرضی امیدوار بھی کھڑا کرا سکتے ہیں اور مسلمانوں کے ووٹوں کی تقسیم کے لئے کمزور امیدوار کو خفیہ تعاون دے کراپنے لئے راہ ہموار کرسکتے ہیں،اس طرح کا تجربہ گذشتہ ایم ایل سی کے الیکشن میں پنچایت اور بلاک سطح پر بھی وہ کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں اس وقت کے ایم ایل سی پپو عظیم کو شکست دے کر جیسوال ایم ایل سی بنے، جس سے مسلمانوں کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں کسی امیدوار کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو موقع پرست سیاستدان سے ہوشیار رہنا چاہیے جو ذاتی مفادات کے لئے مسلمانوں کے ووٹوں کی تقسیم کر انے کی غرض سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہوں۔ دی جائے ۔علماء کرام نے کہا کہ ایسے لیڈروں سے متعلق ہمیں بیداری لانے چاہیے تاکہ فرقہ پرستوں کی شازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔


کربلا شاہ مردان معاملے کو مرکزی حکومت شیعہ سنی کا رخ دے رہی ہے :مولانا کلب جواد نقوی 

لکھنؤ۔14مارچ (فکروخبر/ذرائع) دہلی میں ہوئے کامیاب احتجاج کے بعد آج لکھنؤ میں امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے دفتر مجلس علماء ہند سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس ہمارے مظاہرہ کی طاقت اور احتجاج میں شامل ہزاروں کے ہجوم کو دیکھ کر خوف زدہ ہے اس لئے اب کانگریسی لیڈر کربلا شاہ مردان معاملے کو شیعہ سنی رخ دینے میں لگے ہیں ۔جبکہ اب وہاں سنی علماء اور رہنما بھی ہمارے ساتھ اس تحریک میں شریک ہوگئے ہیں ۔اس لئے کہ کربلا کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جہاں شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کے لوگ تعزیے دفن کرتے ہیں ۔مگر افسوس کی بات ہے کہ جہاں تعزیہ دفن ہوتے ہیں وہاں گندی نالیوں کا پانی ہو کر گذرتاہے اس لئے کہ کربلا کی تقربیا ڈھائی ایکڑ زمین پر ایک شخص کا قبضہ ہے اور اس نے قبروں کے اوپر بیت الخلاء تک تعمیر کروادیے ہیں جسکا پانی نالیوں سے ہوکر قبرستان اور کربلا تک پہونچتاہے ۔لہذا ہم مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ کربلا کی اس زمین سے اسکا قبضہ خالی کرالیا جائے مگر کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کا ہاتھ اسکے سر پر ہے ۔جسکے چلتے ایسا اب تک نہیں ہوسکا ہے ۔لہذا عوام اب بیوقوف نہیں ہیں وہ سیاست کے داؤ پیچ کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔اب حکومتیں ہمیں شیعہ و سنی کے نام پر لڑوانا بند کریں ۔مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ انکے سیاسی حربوں سے بے خبر نہ رہیں ۔
مولانا نے کربلا شاہ مردان سے متعلق مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے اب پوشیدہ نہیں ہے کہ کربلا کی زمین پر ایک نرسری ہے جسکی سالانہ آمدنی اسکے مالک کے بقول کروڑوں میں ہے ۔اسکے یہاں کے بنے ہوئے گلدستے یوپی کے سیاسی و سماجی لیڈروں تک آتے ہیں ۔لہذا مرکزی حکومت کے ساتھ دیگر لیڈروں کا سپورٹ بھی اسے حاصل ہے ۔اس لئے وہاں بھی مشکلیں پیش آرہی ہیں ۔ہماری کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ انتظامیہ کی اتنی پابندیوں کے بعد بھی کربلا شاہ مردان دس ہزار سے زیادہ افراد پہونچے جبکہ دہلی کے باہر ہزاروں افراد کی بسوں کو روک دیا گیا تھا ۔میٹرو کی سہولت بند کردی گئی تاکہ کوء یذریعہ ٹرین مظاہرہ میں شرکت نہ کرسکے مگر اسکے بعد بھی لوگ پیدل بیس پچیس کلو میٹر کا سفر طے کرکے مظاہرہ میں شریک ہونے پہونچے ۔
مولانا نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے سب سے زیادہ دشمن کانگریس میں ہیں ۔بی جے پی مسلمانوں کی کھلی ہوئی دشمن ہے اور کانگریس میں میں چھپے ہوئے دشمن ہیں ۔اگر جلد ہی دہلی میں اوقاف کی زمینیں واگزار نہیں کی گئیں تو ہم کانگریس کے خلاف ہر ضلع میں اسکے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔ہندوستان کے ہر ضلع میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت پر کانگریس کے خلاف مظاہرہ کئے جائیں گے ۔مولانا نے کہا کہ اتر پردیش میں اوقاف کی تحریک سے زیادہ مشکل تحریک دہلی کے اوقاف کی واگزاری کی ہے ۔اس لئے کہ وہاں ہمارا برار راست مقابلہ مرکزی حکومت سے ہے ۔


حج برائے2014 ؁ء کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ پندرہ مارچ۔ڈاکٹر پرویز میاں

نئی دہلی۔14مارچ (فکروخبر/ذرائع) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی پرویز میاں نے اطلاع دی ہے کہ حج 2014 ؁ء کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ15؍مارچ2014 ؁ء ہے۔جس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ اس لئے جن لوگوں کے پاس انٹرنیشنل پاسپورٹ ہیں اور ختم ہونے کی معیاد31؍مارچ2015 ؁ء یا اس کے بعد کی ہو اور وہ2014 ؁ء میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں تو وہ آج اپنے درخواست فارم جمع کرادیں یاد رہے کہ آج سنیچر کا دن ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی تمام برانچیں دوپہر12بجے بند ہو جائے گی۔ اس لئے سب سے پہلے بینک جا کر فی آدمی تین سو روپئے کے حساب سے جمع کرادیں۔ یاد رہے کہ فارم جمع کرتے وقت پاسپورٹ کی دو دو فوٹو کاپیاں (خود کی تصدیق شدہ) اگر پتہ مختلف ہے تو اپنے رہائشی پتہ کا ثبوت،IFSکوڈ رکھنے والی بینک کے اکاوئنٹ کی کینسل چیک و اس کی فوٹو کاپی۔جمع کی گئی Rs.300/-روپئے کی پے ان سلپ کی اصل اور ایک فوٹو کاپی۔ سادہ کاغذ پر حلف نامہ(سبھی درخواست دہندگان کے لئے) اصل اور ایک فوٹو کاپی۔دو تصویر (جس کا پس منظر سفید ہوگا اور فوٹو میں چہرے کا تناسب70%فیصد ہونا چاہئے۔طبی جانچ و تندرستی کا سرٹیفکٹ جوکہ حج درخواست فارم میں ہی بھرنا ہے ضروری ہے۔(مندرجہ بالا سہولتیں عازمین حج کی آسانی کے لئے حج منزل میں دستیاب ہیں) اس کے بغیر آپ کا حج فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حج2014 ؁ء کے لئے تمام درخواست دہندگان اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ آج آخری تاریخ ہے آج کے بعد کوئی فارم جمع نہیں ہوگا۔


تیجپال کو بیمار ماں سے ملنے جانے کی اجازت

نئی دہلی ۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )جونیئر خواتین ساتھی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں جیل میں بند تہلکہ کے بانی ومدیر ترون تیجپال کو آج یہاں کی ایک عدالت نے ان کی بیمار ماں سے ملنے جانے کی اجازت دے دی . تیجپال کی ماں کو ماپوسا شہر میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے . ضلع کی سیشن عدالت نے تیجپال کو ان کی بیمار ماں سے ملنے جانے کی اجازت دی . تیجپال کی ماں برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ساڈا کی نائب جیل سے تقریبا 50 کلومیٹر دور ماپوسا میں ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں . تیجپال ساڈا نائب جیل میں بند ہیں .تیجپال کے وکیل سوپنل نچی نولکر نے کہا کہ \' جیل کی اضافی سیل \' کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تیجپال کو ان کی ماں کے پاس لے جائے . تہلکہ کے بانی ایڈیٹر نے یہ درخواست کل عدالت میں دی تھی . درخواست میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ماں شکنتلا تیجپال کو دماغ میں ٹیومر ہے اور وہ اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں ہیں .تیجپال کے وکیل نے کہا کہ تیجپال کو کل صبح اسپتال لے جایا جا سکتا ہے . اس درمیان ، ممبئی ہائی کورٹ کی گوا ہ پیٹھ کے سامنے تیجپال کی طرف سے داخل ضمانت متعلق درخواست پر فیصلہ دوپہر کو سنایا جائے گا . تیجپال پر ایک جونیئر خواتین ساتھی کے ساتھ گزشتہ سال نومبر کو گوا کے ایک ہوٹل میں تہلکہ میگزین کے ایک انعقاد کے دوران عصمت دری کرنے کا الزام ہے . 


وزیر اعلیٰ (سی ایم) نے مرکز سے کسانوں کے لئے مانگے 5 ہزار 700 کروڑروپیے 

بھوپال۔ نئی دہلی۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو وزیر داخلہ سشیل کمار شندے سے ملاقات کرکے کسانوں کے لئے 5 ہزار 700 کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے . پردیش میں بے موسم بارش اور اولاوغیرہ کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں .ملاقات کے دوران شیوراج نے شندے سے کہا ، موسم کی وجہ سے گھر ، لائیو اسٹاک ، ٹیوب ویل اور بجلی کے ٹرانسفارمر و کا بھی نقصان ہوا ہے .شیوراج نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو کہا ، \' میں نے وزیر داخلہ سے گذارش کی ہے کہ وہ بے موسم بارش اور اولاگرنے سے متاثر لوگوں کی مدد اور بحالی کے لئے 5723 کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کی مانگ کو پورا کرے۔شیوراج نے بتایا کہ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثر کسانوں کے ذریعہ لئے گئے لون معاف کئے جائیں اور انشورنس دعووں کو جلد دور کیا جائے .اس سے پہلے وزیر اعلی چوہان صدر سے ملے تھے اور ان سے معاملے میں مداخلت کرنے اور حالات کو قومی آفت قرار دینے کی گزارش کی تھی .سبھی ضلع متاثرمدھیہ پردیش کے تقریبا سبھی 51 آندھی پانی اور اولا گرنے سے متاثر ہوئے ہیں . اس سے چنا، گندم اور سبزیوں کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے . اگست ، ستمبر اور اکتوبر 2013 میں بھی ریاست میں سیلاب اور اتورشٹ کی وجہ سے سویا بین کی فصل کو نقصان پہنچا تھا . چوہان نے مرکز سے چنے کا کم از کم امدادی قیمت 3100 روپے فی کونٹل اعلان کرنے کی بھی مانگ کی ہے .


کیجریوال کی نوٹنکی ممبئی میں نہیں چلے گی : اُدھو ٹھاکرے

ممبئی۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )مہاراشٹر میں شیوسینا نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر نشانہ لگایا ہے . شیوسینا کے ترجمان نے سامنا اخبار میں کہا گیا ہے کہ کیجریوال کو تو ممبئی میں ورلی کے گٹر میں پھینکنا چاہئے .شیوسینا کے صدر اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کیجریوال نے ممبئی آکر صرف ڈرامہ کیا اور چلے گئے . ان کے یہاں آنے سے پریشانی یہاں کے عوام کو اٹھانی پڑی . انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ڈرامہ کے لئے ممبئی کے عوام انہیں بھیک تک نہیں دے گی .انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی پارٹی کی دہلی میں جیت صرف حادثہ تھی اور کچھ نہیں . اُدھو نے کہا ہے کہ کیجریوال دہلی میں اقتدار میں آنے کے بعد کام کرنے کی بجائے اقتدار چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے جسے سب گری نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایسا کیا ہے کہ کیجریوال کے گرو یعنی انا ان سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے کیجریوال کا ساتھ چھوڑ دیا . ادھو نے تلخ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیاسی پارٹی کو تو کوڑے کے ڈبے میں پھینکنا چاہئے .ساتھ ہی کیجریوال سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی نوٹنکی دہلی تک ہی محدود رکھیں . اس میں بدھ کو ممبئی میں ایک ریلوے اسٹیشن اور سڑک پر مچیشور شرابے کا حوالہ دیا گیا ہے .لکھا گیا ہے کہ کیجریوال اپنی نوٹنکی کے دم پر دہلی کے وزیر اعلی بن گئے ، لیکن اب ان کا ماسک اتر چکا ہے . \' سامنا \' میں لکھا گیا ہے کہ انا نے بھی کیجریوال کو جھڑکادیا اور اب انا کی بھی پہلی پسند ممتا بنرجی ہیں .


کیجریوال کی حمایت میں اتری \' آپ \' ، پریس کانفرنس میں مچا بوال

نئی دہلی۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع )آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کے میڈیا کے خلاف دیے متنازعہ بیان پر جمعہ کو آپ کی پریس کانفرنس میں جم کر ہنگامہ ہوا . اس پریس کانفرنس میں آپ لیڈر آشیش کھیتان ، اشوتوش اور سنجے سنگھ موجود تھے . پریس کانفرنس میں آپ لیڈر کھل کر کیجریوال کی حمایت میں کھڑے دکھائی دیے . سنجے سنگھ نے میڈیا پر کیجریوال کی غلط تصویر پیش کرنے کا الزام لگایا .اشوتوش نے کہا کہ میڈیا آج پیڈ نیوز پر زور دے رہی ہے . میڈیا مودی کی حمایت میں خبریں دکھا رہا ہے ، جبکہ کیجریوال کی جھوٹی خبریں دکھا کر ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . اس پریس کانفرنس میں موجود آشیش کھیتان کا الزام تھا کہ یہ سب بی جے پی کے اشارے پر ہو رہا ہے .


ہندوستان میں ایرانی تیل کی درآمد میں ایک تہائی کی کمی 

نیو دہلی۔14 مارچ (فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں تجارتی شعبے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے ایران سے تیل کی درآمد میں 36 فیصد کی کمی کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی درخواست کے بعد ایرانی تیل کی ہندوستان کو برآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔یہ کمی جنوری کے مقابلے میں فروری میں ایک تہائی سے زائد سامنے آئی ہے ۔واضح رہے جنوری میں چین اور ہندوستان نے اپنے ہاں ایرانی تیل کی درآمد واضح طور پر زیادہ کر دی تھی۔ جس پر امریکا نے درخواست کی تھی کہ نئی دہلی ان درآمدات کو کم کر کے ایک لاکھ 95 ہزار بیرل یومیہ تک لے آئے۔


کشمیری تاجر کو لوٹ لیا گیا ،چور 30لاکھ روپے مالیت کی پشمینہ شالیں لے اڑے

سرینگر ۔ 14 مارچ (فکروخبر/ذرائع) نئی دلی میں میں چوروں نے ایک کشمیری تاجر کے 30لاکھ روپے مالیت کے شالیں چرالی ہیں اور پولیس چوروں کی تلاش میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دلی کے علاقے بھوگل میں مقیم بٹ پشمینہ ہاوس کے مالک محمد عنایت بٹ نے بتایا ہے کہ بھوگل مسجد لین ہاوس نمبر2میں ان کی رہائشگاہ سے چوروں نے 150 پشمینہ شالیں چرالی گئی ہیں جن کی مجموعی قیمت تیس لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے والدمحمد یوسف بٹ نومارچ کی صبح 6بجے فجر کی نما زاداکرنے کیلئے مسجد گئے ہوئے تھے جب چوروں نے کمرے کا تالا توڑ کر شالیں چرالیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جنگ پورہی پولیس چوکی اور نظام الدین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کر دیااوردو روز تک چکر کاٹنے اور سفارشیں کرانے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے تاہم پولیس تفتیش میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا