English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووٹ نہ دینے پر مودی کے’غنڈے‘‘ مسلمانوں کو تیزاب سے زندہ جلائیں گے۔اعظم خان

share with us

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا دعویٰ اس لئے درست ہے کیونکہ مسلمان ووٹرز سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے مودی کو ووٹ نہیں دیا تو انہیں مودی کے انتہا پسند ساتھی تیزاب سے زندہ جلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے مسلمان خوف ‘ ڈر اور دہشت کی وجہ سے مودی کو ووٹ دینے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی وزیراعظم بنا تو وہ پورے ملک کو گجرات میں تبدیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتل کو بھارت کے وزیراعظم بننے کا کوئی حق حاصل نہیں۔


نفرت پھیلانے والوں سے ملک کو جلد نجات ملے گی : مودی

مظفر پور ۔3مارچ(فکروخبر/ذرائع ) 12 سالوں کے بعد بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی اور رام ولاس پاسوان ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے . رام ولاس پاسوان نے 12 سال پہلے گجرات فسادات کے بعد این ڈی اے کا دامن چھوڑ دیا تھا ، لیکن بہار کے مظفر پور میں پاسوان آج نہ صرف مودی کے ساتھ پلیٹ فارم پر نظر آئے بلکہ مودی کی تعریف کے پل باندھتے نظر آئے . پاسوان نے کہا کہ ملک میں مودی کی لہر ہے وہیں مودی نے بھی پاسوان کی تعریف کی .مودی نے اپنے مخالفین پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ نفرت اور نفرت پھیلانے والے رہنماؤں سے ملک کو جلد ہی نجات ملے گی . میں ہمیشہ ملک کے مسائل کا حل ڈھوڑھنے میں لگا رہتا ہوں اور ہمارے مخالف مودی کا حل ڈھونڈنے میں لگے رہتے ہیں . پٹنہ میں مودی کی ریلی کے دوران بم دھماکے پر مودی نے کہا کہ کسی کو مجھ سے نفرت ہو سکتی ہے . بی جے پی سے نفرت ہو سکتی ہے ، لیکن ان معصوموں کا کیا جو بم دھماکوں میں مارے گئے . وہ لوگ تو بہاری ہی تھے .مودی نے اپنے پرانے ساتھی نتیش کمار پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ تھرڈ فرنٹ انتخابات کا ماحول بنانے میں لگا ہے لیکن اس کا کچھ نہیں ہونے والا ہے . تیسرا مورچہ انتخابات کے وقت ہی جاگتا ہے اس سے ملک کا بھلا نہیں ہونے والا . بہار حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ریاست کی ترقی نہیں ہو رہا ہے . گاؤں میں بجلی نہیں آتی . عام لوگوں کی حکومت کو خیر خبر نہیں ہے . یہاں تک کہ دہشت گردی کے خلاف نتیش حکومت کا رویہ کوئی خاص نہیں ہے . یہاں بے گناہوں کو مارا جا رہا ہے اور حکومت سو رہی ہے .مودی نے کہا کہ جاگرکتا کے معاملے میں بہار کافی پسماندہ ہے . روزگار کے لوگ دوسری ریاستوں میں جانے کو مجبور ہیں . جبکہ بہار حکومت سے بہار کے عوام کے لئے روزگار کے ذرائع حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے


گلبرگہ میں قمرالاسلام کے ہاتھوں ایک دن میں2کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز
گلبرگہ شہر میں ہمہ وقت آبرسانی کے لئے600کروڑ ، شہر کی خوبصورتی کے لئے350کروڑ کا منصوبہ

گلبرگہ3؍مارچ(فکروخبر/ذرائع ):گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس و قف و اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک چیرمن حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ گلبرگہ نے آج ایک دن میں شہر کے مختلف مقامات پرزائد از2کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ، لوک سبھا انتخابات کا کسی بھی وقت اعلان ہونے کے پیشہ نظر گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر نے نہایت عجلت میں ان ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ۔ اُنہوں نے 15کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کی جانے والی رنگ روڈ تا فلٹر بیڈ سڑک براہ پجاری مٹھ ،کاکٹرے چوک، بلند پرواز چوک تا مالگتی ، براہ روسہ پیٹرول پمپ ، سہارا لے آؤٹ، صبافنکشن ہال، مسجد ابوبکرال نظر بی ایڈ کالج تا سیڑم روڈ، سڑکوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے سی ایم پیکیج 2کے تحت3کروڑ روپیوں کے صرفہ سے جگت سرکل تا درگاہ حضرتہ جھٹ پٹ بی میں روڈ کی تعمیر کے کام بھی آغاز کیا ۔ وارڈ نمبر15نیا محلہ میں 1.17کروڑ کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے اوور ہیڈ واٹر ٹینک کا اُنہوں نے افتتاح انجام دیا ۔ قدیم ایس پی آفس کے روبرو واقع سرکاری گرلز جونئیر کالج کی خستہ ہال قدیم عمارت کو منہدم کرتے ہوئے نئی 2منزلہ عمارت کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ الحاج قمرالاسلام نے 3کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کی جانے والی اس عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر دتاتریہ پاٹل ریور رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب اور امرناتھ پاٹل ایم ایل سی موجود تھے ۔ ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ امین مختار احمد نے بتایا کہ سرکاری گرلز جونئیر کالج کی عمارت عصری درجہ تعمیر کے سبب شہر کی ایک مثالی عمارت ہوگی۔الحاج قمرالاسلام نے تیر انداز سرکل پر منعقدہ جگت سرکل تا درگاہ حضرتہ جھٹ پٹ بی مین روڈ کے تعمیری کام کا آغاز کرنے کے بعد منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ گلبرگہ شہر کی ہمہ جہت ترقی اور اسے خوبصورت شہر بنانے کے لئے مرکزی حکومت سے 350کروڑ کی امداد طلب کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر ریلوئے ملیکارجن کھرگے کے مشورے سے اُنہوں نے جنوب کے رکن اسمبلی دتا تریہ پاٹل ریور اور اعلیٰ عہدیدران کے ساتھ ضروری مشاورت کے بعد گلبرگہ شہر کی ہمہ جہت ترقی اور گلبرگہ کو خوبصورت شہر بنانے کے اقدامات پر مشتمل منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبہ پر عمل آواری کے لئے ریاستی حکومت 10فیصد اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن10فیصد فنڈ مہیا کریں گے۔ مرکزی حکومت کی وزارت شہری ترقیات نے اوسط اور چھوٹے شہروں کو ترقی دینے کے منصوبہ کے تحت گلبرگہ شہر کی ترقی کے لئے بھی مالی امداد منظور کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔اس موقع پر امرناتھ پاٹل ایم ایل سی ، محمد اصغر چلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس آئی نے بھی مخاطب کیا ۔ اپو گوڑا پاٹل ریور نے صدارت کی ۔ کارپوریٹرس ملمّا ولگیری، بھیم ریڈی پاٹل کرکندہ، راجکمار کپنور، شرنو مودی، شیوانند پاٹل اشٹگی، وشال درگی، رمانند اوپادھیا، سابق مئیرس سدرامپّا ولکیری، بابو ونٹی، سابق کارپوریٹرس یلپا نائیکوڑی، گنیش ولکیری، سورج تیواری، کمشنر سٹی کارپوریشن سری کانتھ کٹی منی، محمد واحد علی فاتحہ خوانی، عادل سلیمان سیٹھ موجود تھے ۔ گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام نے شہر کے راجیوگاندھی نگر کے امبیڈکر بھون میں سلم علاقہ کے ساکنان کے لئے بہبودی پروگرام و مفت طبی کیمپ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے بشمول ریاست کے39لوک باڈیز کے تحت سلم علاقوں میں بنیادی سہولیات مہیا کروانے اور راجیو گاندھی رہائشی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کرنے 1,333کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید بتایا کہ گلبرگہ میں سلم علاقوں میں ساکنان کے لئے کورنٹی ہنمان مندر سے نزد واقع 10ایکر سرکاری اراضی میں سے6ایکر رقبہ اراضی میں 1.80کروڑ کے صرفہ سے G+3ہمہ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ اس عمارت میں فلاٹ الاٹ کروانے کے لئے مستحقین کو صرف 15ہزار روپئے ادا کرنے ہونگے ، جبکہ بقیہ 1.35لاکھ ریاستی حکومت ادا کریگی۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید بتایا کہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے تمام 55بلدی حلقوں میں ہمہ وقت آبرسانی کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس منصوبہ پر عمل آوری کے لئے بجٹ میں چیف منسٹر نے600کروڑ روپیے مختص کئے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے 11وارڈس میں آبرسانی کی جارہی ہے ۔ ان ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے موقع پر محمد اصغر چلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس آئی ، واحد علی فاتحہ خوانی صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ گلبرگہ سٹی کانگریس آئی، عادل سلیمان سیٹھ کے علاوہ کانگریس آئی کارکنان و عہدیدران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا