English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبدیلئ مذہب کے الزام میں عیسائی پادری کو پولس نے گرفتار کرلیا

share with us

تفصیلی واقعہ کے مطابق کچھ سال پہلے ایک عورت کا شوہر ہبلی میں کینسر کے مرض میں ہلاک ہوگیا تھا، اس وقت سے امداد کے لئے پادری کا ان کے گھر آنا جانا ہوتا تھا،پادری کے بیان کے مطابق کبھی کبھی پوجا پاٹ کے لیے وہ گھر بلالیا کرتے تھے، معمول کے مطابق جب پادری سنیچر کی رات اس کے گھر پہنچے تو اس عورت کے ایک رشتہ دار نے پادر ی کو گھر سے باہر کرتے ہوئے خوب واویلا مچایا اور موقع کا غلط فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہندوتنظیم کے اراکین جمع ہوگئے اور پھر پادر ی شہر بدر کرنے کا مطالبہ کرنے لگے،۔ یہ منظر دیکھ کر پادر ی موقع واردات پر ڈھیر ہوگئے اور ان پر دل کا دورہ پڑا، سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج پادری نے الزام لگایا ہے کہ بے وجہ بات کا بتنگڑ بنا کر ہندو تنظیم کے کارکنان غلط سلط الزام لگارہے ہیں، پولس نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری پادر ی کو گرفتارکرنے کے بعد کیس درج کرلیا اور ضمانت پر رہا کردیا۔ سداپور پولس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔ 

بے قابوبس کھائی میں گرنے سے 20سے زائد مسافر زخمی 

بنٹوال 10اکتوبر(فکروخبرنیوز ) تیز رفتاربس ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوجانے کی وجہ سے پل کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک کھائی میں گرنے کی وجہ سے 20سے بھی زائد مسافروں کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ حادثہ سدا کٹے رائی نامی دیہات کے کندولی نامی علاقے میں آج صبح پیش آیا ہے۔زخمیوں کو منگلوراور بنٹوال کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ بی سی روڈ سے موڈبدری -کارکلا کے بیچ سفر کرنے والی مہا گنیش نامی پیسنجر بس ڈھلان کی وجہ سے پہلے بجلی کھمبے سے ٹکرائی اور پھر سامنے ہی موجود پل کے دیوار سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، بس میں موڈربدری کالج کے طلباء سمیت قریب تیس مسافر سوار تھے۔ مقامی لوگوں خی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے، الزام عائد کیاگیا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور حد سے زیادہ تیز رفتاری ہی حادثہ کا باعث بنی ، ۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

acc89

بڑھتی جہیز ہراسانی کی وبا: زندگی سے تنگ آکر ریشمہ نے خودکشی کرلی 

کارکلا10اکتوبر(فکروخبرنیوز ) شوہر اور ساس کی جانب سے دی جانی والی ذہنی و جسمانی اذیتوں سے پریشان ہوکر ایک نوبیاہتہ عورت کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک عورت کی شناخت سالمر کی مقیم ریشمہ (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،اس کے والد سنڈیکیٹ بینک کے ریٹائرڈ ملازم ہیں، تین سال قبل اس کی شادی فاروق نامی شخص سے ہوئی تھی، یہاں بھی اس کے سسرال اور شوہر کی جانب سے ذہنی اذیت اور جسمانی تکالیف دئے جانے پر طلاق لے لی گئی تھی، ابھی تین مہینے قبل اس کی شادی محمد آصف برھماورسے کی گئی ، شادی کے بعد شوہر کے ساتھ مسقط چلے جانے کے بعد اس کے ساتھ وہی سلوک روا رکھا گیا جو پہلے شوہر کے سسرال کے گھر روا رکھا گیا تھا، دیڑھ مہینے بعد ریشمہ کو ان کے سسر اور ساس کے ساتھ مسقط سے واپس بھیج دیا گیا، واپسی کے بعد سسرال والوں نے اس کو میکے میں چھوڑ کر چلے گئے، اپنی ہراساں زندگی سے پریشان ریشمہ پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ اپنے ڈیتھ نوٹ میں سسرال او شوہر کی ظلم کی داستاں کو ریشمہ نے بیان کیا ہے۔ پولس نے سسرال اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

khudkashi

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا