English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہٹاچی سواری کو لے جارہی ٹپر لاری بے قابو ہوکر پلٹ گئی: 4زخمی

share with us

اور لاری پلٹ گئی، حادثے کی وجہ سے لاری میں موجود تین افراد اور ہٹاچی میں سوار آپریٹر لاری کے نیچے آکر بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ،مقامی لوگوں نے فوری امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لیے داخل کرایا۔ زخمیوں کی شناخت منجوناتھ (30) دیوراج(21) مقیم داونگیرے، اور پتور کے مقیم عمر فاروق،(19) اور نوشاد(19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، منگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

’’اسلامک ویک اینڈ کلاسس‘‘
اسکولی طلبہ کیلئے دین سیکھنے کا سہولت بخش موقع

بنگلور۔8اکتوبر(فکروخبرنیوز) شہربنگلور کے جئے نگر میں 25؍اکتوبر سے اسلامک ویک اینڈ کلاسس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جو طلبہ و طالبات مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں اور ان کے اسکولی مصروفیات کی وجہ سے وہ دینی تعلیم سے محروم ہیں ان کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔ شہر بنگلور میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ وہ طلبہ جو اسکولس میں پڑھ رہے ہیں صبح کے اوقات میں مسجدوں میں جاری صباحی مدرسوں میں کم داخلہ لے رہے ہیں کیونکہ اکثر اسکول صبح 8 یا 8:30 ؍بجے شروع ہوجاتے ہیں۔ شام کے اوقات میں طلبہ تھک جاتے ہیں اور ان پر ہوم ورک کا کافی دباؤ ہوتا ہے اس لئے شام کے مدارس میں بھی ان کی تعداد کم ہی ہے۔ گھروں پر دینی تعلیم کا انتظام اب ناتو آسان ہے اور ناہی سستہ۔ لہٰذا ان تمام مسائل کا جائیزہ لے کر ’’برینی اسٹارس انٹرنیشنل اسلامک مونٹیسری‘‘ ہفتہ میں صرف دودِن دوگھنٹوں کی کلاسس کا آغاز کررہا ہے۔ ہفتہ کے دِن یہ کلاسس شام 4تا 6؍بجے منعقد ہونگی اور بروز اتوار صبح 11تا 1 ؍بجے ۔ چھ ماہ کے اس کورس میں طلبہ و طالبات کو ناظرہ قرآن شریف کے علاوہ، وضو، نماز، سیرت رسول، اسلامی آداب ضروری فقہی مسائل اور اسلامی تاریخ پر مشتمل نصاب کو پڑھا یا جائے گا۔ کلاسس علماء اور دینی اسکالرس لیں گے۔ لیکچرس انگریزی اور اردو میں دیئے جائیں گے۔ اس دوران شہر کے اہم علماء کو مدعو کیا جائے گا اور اہم دینی مراکز کے فیلڈٹِریپس بھی ہونگے۔ 15سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے داخلہ ہوگا۔ دونوں کیلئے علیحدہ کلاس ہونگے۔ داخلہ کے خواہشمند اِن نمبرات پر ربط کریں: 9916827795 / 8884347666 

نگر اُتھان منصوبہ کے لئے بیدرضلع کو 65کروڑ منظور: قمرالاسلام

گلبرگہ8؍اکتوبر(فکروخبرنیوز )زیر بلدی نظم و نسق الحاج قمرالاسلام وزیر اقلیتی بہبود وقف و حج پبلک انٹر پرائزس کی مساعی سے بیدر ضلع میں نگر اُتھان منصوبے پر عمل آواری کے لئے بیدر ضلع کو 65کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ یہ بات کل ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی نے بتائی ۔ وہ ضلع پنچایت بیدر کے میٹنگ ہال میں عہدیدران کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ایشور کھنڈرے نے مزید کہا کہ نگر اُتھان منصوبے کے لئے بیدر ضلع کو نظر انداز کیا گیا تھا ۔ لیکن اُنہوں نے وزیر بلدی نظم و نسق قمرالاسلام صاحب کو اس سلسلہ میں توجہ دلائی ۔ قمرالاسلام صاحب نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بیدر ضلع میں نگر اُتھان منصوبے پر عمل آواری کو منظوری دیتے ہوئے 65کروڑ روپئے جاری کئے جس کے لئے اُنہوں نے اجلاس میں قمرالاسلام صاحب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اُنہیں شال اڑھا کر گلپوشی کی ۔ ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ نگر اُتھان منصوبے کے تحت بیدر سٹی میونسپالٹی کو 30کروڑ بھالکی ، چٹگوپہ، ہمناآباد، بسواکلیان اور اراد بلدیات کو فی کس5کروڑ روپئے مہیا کئے گئے ہیں ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے الحاج قمرالاسلام صاحب نے بتایا کہ نگر اُتھان منصوبے کے تحت سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ 10؍اکتوبر کو چیف منسٹر سدرامیا بیدر شہر میں نگر اُتھان منصوبے پر عمل آواری کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 

کے پی سی سی صدر میری کارکردگی سے مطمئن: قمرالاسلام

گلبرگہ8؍اکتوبر(فکروخبرنیوز ) گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس ، اقلیتی بہبود، وقف و حج حکومت کرناٹک نے کہا ہے کہ کرناٹک پردیش کانگر یس آئی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ان کی تمام وزارتوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام کل یہاں حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ کے پی سی سی آئی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی جانب سے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کئے جانے کے متعلق استفسار پر الحاج قمرالاسلام نے کہا کہ بعض اخبارات میں کے پی سی سی آئی صدر کی تقریر کی غلط رپورٹنگ شائع ہوئی ہے کے پی سی سی آئی صدر نے اقلیتوں کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران اُنہیں مخاطب کر کے کہا کہ اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر مؤثر عمل آواری اور اقلیتوں کی جانب سے مختلف سرکاری اسکیمات سے استفادہ میں وسعت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں ضلعی وزراء ریاستی وزراء اور نگران لوک سبھا کی جانب سے لئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاسوں کے ڈی پی میں اقلیتی بہبود سے متعلق اسکیمات پر عمل آواری کے جائزہ کو لازمی بنائیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے کہا کہ کے پی سی سی آئی صدر نے بہت ہی اچھی تجویز دی ہے ، جس سے اقلیتوں کا بڑا فائدہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ عام طور پر کے ڈی پی میٹنگوں میں اقلیتی بہبود سے متعلق اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ نہیں لیا جاتا لیکن اب اُنہوں نے کے پی سی سی آئی صدر کی تجویز کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پنچایتوں کے چیف ایکزیکٹیو افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کے ڈی پی میٹنگوں کے ایجنڈوں میں اقلیتی بہبود سے متعلق اسکیمات پر عمل آوری کے جائزہ کو لازماً شامل کریں ۔ الحاج قمرالاسلام نے اخباری نمائندوں کے استفسار پر بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود میں شادی خانوں کی تعمیر اور قبرستان کی حصار بندی کے لئے مختص فنڈس کا خاطر خواہ استعمال نہیں ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے استعمال میں شفافیت لانے اور فنڈ کی اجرائی کے لئے مقررہ شرائط کی تکمیل نہ کرنے کے سبب فنڈ کا خاطر خواہ استعمال ممکن نہیں ہو سکا۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ اقلیتی بہبود سے متعلق ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی تجاویز موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ اُنہوں نے تمام ارکان اسمبلی سے 10؍اکتوبر تک اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا ۔ الحاج قمرالاسلام نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ اُنہوں نے چیف منسٹر سدرامیا کے تعاون سے اقلیتوں کی تعلیمی ، معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور متعدد انقلابی اسکیمات کا نفاذ کیا ہے ۔وہ اقلیتی بہبود کے بشمول اپنی تمام وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق عنقریب تفصیلی رپورٹ کے پی سی سی آئی صدر ڈاکٹر پرمیشور کو پیش کریں گے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا