English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناکام عشق : قتل کی سپاری دینے والا وکیل اور 7ملزمان پولس کی گرفت میں

share with us

اطلاع کے مطابق 16ستمبر کی شام قریب چھ بجے بنشنکری سیکنڈ بلاک پر واقع ٹاٹاسلک فارم کے قریب دیپک نامی شخص کا بربریت کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔ اس کیس کے سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے مقتول دیپک کی بیوی سنگیتا سے تحقیقات کی گئی تو اس موقع پر اس نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ کالج کے دنوں میں شواپرساد نے اس کے سامنے پیار کا اظہار کیا تھا مگر سنگیتا کی جانب سے انکار کیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد وکیل پرساد نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے اس کے شوہردیپک کو قتل کرنے کے لیے ایک لاکھ کی سپاری دی تھی۔ سپاری لینے والے ملزمان کی شناخت آر لوکیش، شفیع احمد، نیاز، سید حارث، منجوناتھ، امان باشاہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا