English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم طالبِ علم کو ڈرانے کے لئے وکیل نے ہوائی فائرنگ کی،

share with us

اطلاع کے مطابق ویسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا طالب علم تنصیر احمد (22) اپنے گھرکو لوٹ رہاتھا کہ اسی موقع پرایک وکیل اپنے دفتر کے سامنے سے اپنی انووا کار سے واپس ہونے کی تیار ی کررہے تھے ، کار کو ریورس لیتے وقت وکیل نے پیچھے دیکھنے کے بجائے اچانک کار کو پچھلی جانب موڑ لیا ، جس کی بنا پر تنصیر دھکہ لگنے کی وجہ سے زمین پرآگرا۔ تنصیر فوری اس پر اعتراض جتایا توکار چلارہا وکیل جس کی شناخت شانتی پرسادکی حیثیت سے کرلی گئی ہے، تنصیر پر برس پڑا،اس موقع پر دونوں کے درمیان دھکم دھکا ہوا اور وکیل نے طالبِ علم کو ڈرانے کے لیے اپنے پاس موجودریوالور نکال کر ہوا میں فائرنگ کردی۔اطلاع ملی ہے کہ پستول کی گولی قریب کے ایک بلڈنگ سے جا ٹکرائی ۔ اس بیچ شہر میں کچھ افواہوں نے فرقہ واریت کا رنگ لینا شروع کردیا۔ شہر بھر میں یہ افواہ پھیلائی گئی کہ شہر کے ایک وکیل کا قتل کردیا گیا ہے۔ اسی کو بہانہ بنا کر کچھ مقامی لوگوں نے طالب علم کو زدوکوب کیا،۔ مشتعل عوام کی جانب سے حملہ دیکھ کر طالبِ علم فور ی ایک مسجد میں سہارا لیا۔ایک قوم کے لوگوں نے مسجد کے سامنے جمع ہوکر متعلقہ طالب علم کو ان کے حوالے کرنے کی مانگ کررہے تھے ، اس بیچ دونوں قوم کے لوگ ایک ایک کرکے جمع ہونے لگے تو مسجد کے ذمہ داروں نے مشتعل عوام سے یہ کہتے ہوئے کہ معاملہ پولس کے حوالے کیا جائے فوری پولس کو مطلع کیااور پولس جائے واردات پر پہنچ کر وکیل اور تنصیر دونو ں کو حراست میں لیتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔ کاؤنٹر کیس کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے پر پیشگی حملہ کی شکایت درج کرائی ہے۔معمولی بات کو لے کر ہونے والی اس جھڑپ نے بالآخر پورے شہر کو فرقہ واریت کے لپیٹ میں لے لیا تھا، مگر مسجد کے ذمہداران نے فوری اس معاملہ کو پولس کے حوالے کرنے سے حالات قابو میں آئے، پولس نے اس واقعہ کے بعد متعلقہ مسجد اور دیگر حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی کے طور پر پولس کی ٹکڑیاں تعینات کردیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا