English   /   Kannada   /   Nawayathi

کال سنٹر کی لڑکیاں زعفرانی غنڈوں کے ظلم کا نشانہ

share with us

قریب ساڑھے گیارہ بجے چار غنڈے اچانک اندر داخل ہوتے ہی مالک کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا ، اور اچانک ایک نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ مچانی شروع کی اور لڑکیوں کو ڈرا دھمکا کر ان کی تصاویر اپنے موبائل میں اُتارنا شروع کئے ۔ اس پر جب اعتراض جتایا گیا توان کے ساتھ کھینچاتانی کے علاوہ کمپنی کے سکیوریٹی گارڈ پر بھی حملہ کیا ۔جاتے جاتے دھمکی کے انداز میں لڑکیوں سے کہا کہ رات کے وقت میں کام نہ کریں۔اس حملے کے بعد سنیچر کی صبح کمپنی کے منیجر نے پولس تھانے میں حملہ کی شکایت درج کرانے کی کوشش کی تو پولس شکایت درج کرنے جہاں آنا کانی کی وہیں اتوار کی دوپہر تک بھی شکایت کو اپنے ریکاڑد میں نہیں لیا۔جب دباؤ ڈالا گیاتو چار افراد کے خلاف کیس درج کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا ہے، شکایت درج کئے جانے پر پولس کی لاپرواہی پر دفتر عملہ اور عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ملزمین کی شناخت کاوور ودیا نگر کے مقیم کیبل ہریش، دیپک، راجیش، اور شوا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس میں ہریش اور دیپک ہندویوا سینا کے کارکنان ہیں تو راجیش شیٹی اور شوا بجرنگ دل کے کارکن ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا